ایس ڈی او واپڈا کہوٹہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا ۔واپڈا آفس کہوٹہ کرپٹ مافیا کے لیے کہوٹہ سونے کی چڑیا بن گئی۔ پلازوں اور دوکانوں کسے مالکان سے ٹرانسفارمر لگانے کا کہ کر لاکھوں روپے رشوت لیتے ہیں اور بعد میں غیر قانونی میٹ لگا کر انکو کنکشن دیے جاتے ہیں ڈھوک کرم شاہ میں دوکانوں کے میٹر لگانے کے لیے ڈیڈھ لاکھ روپے جبکہ کلب لائن مارکیٹ میں پیسے ٹراسفارمر کے لیکر چند میٹر لگا دیے اسی طرح پنجاڑ چوک کے قریب تعمیر ہونے والے شادی ہال کے سامنے سے کھنبا ہٹا کر ہال کے پاس لگانے کے بھی ایک لاکھ سے زاہد رشوت وصول کی جبکہ حافظ معاذ کا پانچ دوکانوں کا کنکشن لگانے کا لائن مین کے ذریعے ایک لاکھ 80ہزار ڈیمانڈ کیے مگر انھوں نے رشوت دینے سے انکار کیا تو چار ماہ گزر گے انکو کنکشن نہیں دیا شاہ زیب اور حاجی سیلمان کا قانونی کنکشن بھی نہیں دیا مگر میرٹ پر کنکشن پر بھی پانچ ہزار روپے نہ دیے جائیں تو فائل ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہے تحریک انصا ف کے صدر راجہ خورشے دستی واپڈا دفتر میں موجود تھے کے عوام علاقہ انکو کرپشن کا بتایا کھلی کچہری میں بھی عوام پھٹ پڑے مگر ایس ڈی او کہوٹہ قدید دیدہ دلیری سے رشوت لیتے ہیں خاص ملازمیں کا گٹھ جوڑ ہے عوام علاقہ کا وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kahuta; Their are serious allegations of openly bribes being taken at wapda office in Kahuta, the main culprit is the SDO Wapda. The electricity authorities are asked to take notice.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری
Shahid Khaqan Abbassi being congratulated on his election victory
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،کرنل(ر) مسعود احمد عباسی،چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی،وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے سینکڑوں مسلم لیگی کارکنا ن نے شاہد خاقان عباسی کوان کی رہائش گاہ جاکر الگ الگ مبارک باد دی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور شوکت جنجوعہ نے اخباری نمائندوں اور لیگی کارکنوں کو بتایا کہ عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی محبت کو کبھی نکالانہیں جا سکتا ۔ عوام کا خلوص ، پیار ، محبت ناقابل فراموش ہے ۔ راولپنڈی کہوٹہ سڑک اور کہوٹہ شہر کے ارد گرد بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ حلقہ کی عوام کے لیئے تحفہ ہے ۔(17) ارب کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی ۔ ترقیاتی کا موں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے لیئے سوئی گیس کا منصوبہ بھی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں منظور ہوا۔ جس پر کافی حد تک کام ہو چکا ہے ۔ جبکہ بجلی کے لیئے (40)کروڑ کی گرانٹ سے منصوبہ پر کام جاری ہے
مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر مبارکبا د
PML-N Party workers congratulate Shahid Khaqan Abbassi
ملک محمد اسلم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں حقیقی تبدیلی آئی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کامیابی میاں محمد نواز شریف سے وفا ء کا نتیجہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ ملک عوام نے حلقہ124کے الیکشن میں دیکھ لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد اسلم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 124کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجوداپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اپنا ووٹ دے کرکامیاب کیا انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی انہوں نے کہاالیکشن2018میں بھی حلقہ این اے57سے ان کو اسی لیے ہرایا گیا کہ انہوں نے اپنے قاہد کا ساتھ دیا ۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔