گوجرخان این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی کا گوجرخان جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن ،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی کاروائی عمل میں لائی گئی ،ہوٹلوں وغیرہ کے چھپراور پختہ تعمیرات کرین کے زریعے اکھاڑ دی گئیں،متعدد تجاوز کے مرتکب افراد کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور اپریشن کیا گیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،این ایچ اے کے ڈائریکٹر راجہ عبید اور دیگر افسران اور میونسپل کمیٹی انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین ،ملک فیض ،خواجہ بلال سلیم ودیگر نے جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا ،جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوں وغیرہ پر بنائے گئے پارکنگ شیڈ ،کیبن کرین کے زریعے اکھاڑ دیئے گئے جبکہ پختہ تعمیرات بھی توڑ دی گئیں ،میونسپل کمیٹی عملہ شہر کے تمام بازاروں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپریشن شروع کررکھا ہے گزشتہ روز بھی دوکانوں کے باہر لگے شیڈ اتارے گئے اسسٹنٹ کمشنرمرضیہ سلیم نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمہ کیلئے بلا تفریق کاروائی کی جارہی ہے اس ضمن میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی
Gujar Khan; The Gujar Khan NHA along with Municipal committee jointly took action and removed all encroachment in Gujar Khan bazaar and on main GT road, Sign board along with all the stalls were removed.
پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدرصاحبزدہ ڈاکٹر اعجاز قمر بٹالوی (مرحوم) کی تیسری برسی کی دعائیہ تقریب
3rd Death anniversary of Saibzada Dr Ijaz Qamar Baltalvi observed at ward 7
پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدرصاحبزدہ ڈاکٹر اعجاز قمر بٹالوی (مرحوم) کی تیسری برسی کی دعائیہ تقریب ان کے صاحبزادے معروف صحافی شہزادہ ارباب اعجاز کی رہائش گاہ وارڈنمبر7حیاتسر روڈ گوجرخان میںآج بروز جمعہ ساڑھے تین بجے ہوگی شہزادہ ارباب نے دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی ہے
متاز ماہر تعلیم محمد صدیق قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پھروال دولال میں ادا کی گئی
M Saddique Qureshi passed away in village Pharwal Dolal
ممتاز ماہر تعلیم محمد صدیق قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پھروال دولال میں ادا کی گئی محمد صدیق قریشی اسلامیہ ہائی سکول کے سینئر مدرس رمضان قریشی سر سید پبلک سکول مجید موڑ کے پرنسپل وحید قریشی کے والد محترم تھے مرحوم دو دہائیوں سے زائد شعبہ درس و تدریس سے منسلک رہے اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ قابل ذکر رہیں گی مرحوم کی نماز جنازہ میں تحصیل بھر کے اساتذہ کرام کے علاوہ ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری نعمت اللہ ایڈووکیٹ عبدالشکور کیانی ڈاکٹر حامد راجہ چیئرمین یوسی مطوعہ چوہدری الطاف مرزا مظہر کے علاوہ اراکین پریس کلب افتخار ملک مرزا ظفر اور ارشد راجہ شامل تھے
نئی سبزی منڈی واقع ہیلیاں جی ٹی روڈ کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of new vegetable market at Heelian, GT road
مر کزی انجمن تا جران گو جر خان کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نے شہر کو صاف رکھنے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے اور سبزی فروٹ منڈی شہر سے باہر منتقل کر دی ہے اب انتظامیہ پر منحصر ہے کی وہ اس سلسلے میں کیا اقدا مات اٹھاتی ہے ان خیا لات کا اظہار مر کزی انجمن تاجران کے جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ،دیگر راہنماؤں خواجہ محمود الحسن،چئیرمین ارشد محمود،مرزا فرید بٹ،پہلوان شہزاد،راجہ عابد،محمد طارق،ارشد بھو لا،ایوب لکی،ارشد اچھوشیخ سعید ندیم مزمل نے نے نئی سبزی منڈی واقع ہیلیاں جی ٹی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد مو جود تھی شہادت بٹ نے کہا کہ منڈی میں بجلی ، روڈ لائٹس اور جدید سڑکوں سمیت تمام سہو لیات مو جود ہیں آنے والے وقت اندرون شہر منڈیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ باہر منڈی میں نہیں آئے مقامی انتظامیہ انہیں شہر سے نکا لنے میں اپنا اختیار استعمال کرے کیو نکہ اس طرح مسائل جو ں کے توں رہیں گے انہوں نے شہری آ با دی پر زور دیا کہ وہ بھی شہر سے گندگی باہر نکالنے میں اپنا کر دار ادا کریں
فکس اٹ ٹیم گوجرخان کے چیف آرگنائزر ملک نوید جاوید کی قیادت میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا
Fix it team under guidance of Malik Navid Javed starts cleaning campaign
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں فکس اٹ(Fix It)ٹیم گوجرخان کے چیف آرگنائزر ملک نوید جاوید کی قیادت میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ٹیم میں شامل ملک طاہر، راجہ منان، نوید شہزاد، عتیق کوثر، چوہدری فیضان، وسیم چوہدری، بلال کیانی، راجہ فرقان اور دیگر نے شہر کے مختلف بازاروں میں پڑے کچرے کو اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر شاپنگ بیگز میں ڈالا اس موقع پرتحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمدعظیم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں شریک نوجوانوں کے جذبے کو سراہاجنہوں نے شہر بھر میں آگاہی مہم اور خود شہر میں صفائی کر کے باقی لوگوں کیلئے مثال قائم کی چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول اور اپنے شہر کو صاف ستھرارکھیں اور لوگوں میں آگاہی پیدا کریں اس موقع پر ملک نوید جاوید نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے راستوں میں گندگی پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن استعمال کریں تاکہ وزیراعظم کی صفائی مہم کو کامیاب کیا جا سکے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر ہم اپنے آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی
شہر کے معروف جیولرزراجہ اقبال صراف کے چھوٹے بھائی، چیئرمین محمدشاہد صراف کے کزن ریاض احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے
Riaz Ahmed cousin of Shahid Saraf passed away
شہر کے معروف جیولرزراجہ اقبال صراف کے چھوٹے بھائی، چیئرمین محمدشاہد صراف کے کزن ریاض احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ باباشیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں راجہ محمد جواد ،خان شہزادہ، خواجہ امیرزمان،راجہ ساجد یوسف، چوہدری رشید، سید ندیم عباس بخاری، راجہ سہیل کیانی، عامر وزیر ملک، ملک جاوید اقبال،شہزاد احمدقریشی،ارباب اعجاز، اسد ملک ،محمد خورشید ،عامر قریشی ،مرزا منور، ملک محمد فیاض، محمدبشیر اللہ والے، حاجی محبوب حسین، گلاب خان،عبدالغفار قریشی ،شاہد قریشی ، سمیت تاجروں سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
زیب سجادہ نیر یاں شریف یہاں چیئرمین اخبار مارکیٹ منیر احمد ملہوترہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفلِ میلاد سے خطاب
Mehfil millad held at residence of Munir Ahmed Malohtra
پیرصاحب نیریاں شریف پیر خواجہ شمس العارفین نے کہا ہے کہ اللہ کریم اوراسکے محبوب محمد مصطفےٰ ؐکی رضا وخوشنودی کیلئے محبت ،میل جول ،ان ہی کی رضا کیلئے نفرت اور اٹھتے بیٹھتے اللہ اور اسکے رسولؐ کے ذکر کو معمول بنالینے والے دنیا وآخرت میں کامران ہو اکرتے ہیں ،ہمیں اپنی زندگیوں میں حقیقی بدلاؤ کیلئے قرآن و سنت سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنی خوشی وغمی میں بھی ذکراللہ کی محافل سجائے رکھنا چاہئے،زیب سجادہ نیر یاں شریف یہاں چیئرمین اخبار مارکیٹ منیر احمد ملہوترہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفلِ میلاد سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پرسابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،چیئرمین میونسپل کمیٹی الحاج محمد شاہد صراف ، حاجی راجہ مظہر ،راجہ نجابت علی ،داماد راجہ غلام قیصر جیلانی، نیریاں شریف کے مریدین و عقیدت موجود تھے ،،زیب سجادہ نیر یاں شریف نے مختصر خطاب کے بعد ذکر اللہ بھی کرایا ، ،پیر صاحب کی آمد پر خاور منیر ملہوترہ ،محمد یاور منیر ملہوترہ ،محمد دلاور منیر ملہوترہ نے پیر صاحب ،راجہ جاوید اخلاص ،شاہد صراف اوردیگرمہمانوں کا شایان شان استقبال کیا ،محفل کے اختتام پر پیر صاحب نے منیر احمدکے مرحوم والدین ،اہلیہ مرحومہ اور خواجہ جاوید اقبال مرحوم کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی