Shahid Khaqan Abbassi meets with delegation from Kallar, Kahuta, Muree and Kotli Sattian
شاہد خاقان عباسی نے اپنی رہائش گاہ پر کلر سیداں ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور مری سے آنے والے لوگوں سے گفتگو
سابق وزیر اعظم نو منتخب رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دعوے اور باتیں کرنا بہت آسان ہے ملک چلانے کے لیے اہلیت چاہئیے۔پی ٹی آئی کے وزرا حکومت میں رہ کر بھی باتیں کنٹینر جیسی کر رہے ہیں ،پچا س دنوں میں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ان کی نا اہلیت کا کھلا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر کلر سیداں ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور مری سے آنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان بلدیہ کلر سیداں راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس، چوہدری مشتاق حسین کے علاوہ نمبردار اسد عزیز، محمد مسعود بھٹی، شیخ حسن سرائیکی، مولانا احسان اللہ چکیالوی ،اسد ستی اور دیگر بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو انرجی بحران ،دہشتگردی اور بدحال ادارے ورثے میں ملے تھے ہم نے ایک بہتر پاکستان چھوڑا مگر پی ٹی آئی کے نا اہل وزرا کو نظام چلانے میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے پچاس دنوں میں جس طرح مہنگائی کا طوفا ن آیا ڈالر نے اونچی اڑان بھری اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔گیس کے نرخوں میں 143فیصد اضافہ بلاجواز ہے ۔بجلی ،گیس،کھاد اور اشیائے روز مرہ کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ کر کے کہا جا رہاہے کہ اس سے عام افراد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔گردشی قرضے ہر دور میں رہے آج ملک کے معاشی حالات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں مگر کمی صرف اہلیت او ر نیت کی ہے ۔یہ لوگ اقتدا ر میں آ کر بھی اپوزیشن کی طرح گفتگو کر رہے ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی بر سر اقتدار جماعت پہلے ہی ضمنی انتخابات میں اپنی نشستیں کھو دے۔
Kallar Syedan; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi met with delegation from Kallar, Kahuta, Muree and Kotli Sattian at his residence and told them, that the current PTI government is still talking like container opposition.
کلر سیداں میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ پر شہری اور بلدیاتی ارکان سراپا احتجاج ہو گئے
Kallar residents protest against tax department
کلر سیداں میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ پر شہری اور بلدیاتی ارکان سراپا احتجاج ہو گئے اور احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی۔محکمہ ایکسائز نے میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی حدود میں تمام دوکانوں اور مکانوں پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے سروے کا کام شروع کر رکھا ہے جس پر بلدیاتی ارکان نے شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کے روز بلدیہ کلر سیداں کے اراکین کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ کلر سیداں میں پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے اور اگر پراپرٹی ٹیکس ہم پر مسلط کیا گیا تو بھر پور طریقے سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
معذوروں کے عالمی دن کے موقع آج گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں کے طلبہ و طالبات واک کریں گے
International disable day to be held with walk by students
معذوروں کے عالمی دن کے موقع آج گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں کے طلبہ و طالبات واک کریں گے جبکہ واک کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن ایم سی کلر سیداں شیخ حسن ریاض مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
سالانہ مجلس عزاء و جلوس ماتم بعد از نماز جمعہ نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوری میں منعقد ہو گی
Annual Majlis Eza to be held in Nadna Jatal
سالانہ مجلس عزاء و جلوس ماتم بعد از نماز جمعہ نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوری میں منعقد ہو گی جس میں علامہ شیخ شفاء حسین نجفی،ذاکر غلام قنبر آف آزاد کشمیر،ذاکر سید جعفر حسین ہمدانی،ذاکر ملک مدثر عباس اور ذاکر ملک عمران عباس خطاب کریں گے۔مجلس عزاء سے قبل جلوس علم برآمد ہوگا جس میں مرکزی ماتمی سنگت تریل پیر گراٹہ پرسہ داری کریں گے۔