Kallar Syedan; Phone lines go silent as PTCL cable line is stolen near kass in Choa Khalsa
چوآ خالصہ میں پی ٹی سی ایل کبیل چوری ہو جانے سے سینکڑوں فون غیر فعال جس سے انٹرنیٹ کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا

چوآ خالصہ میں پی ٹی سی ایل کبیل چوری ہو جانے سے سینکڑوں فون غیر فعال جس سے انٹرنیٹ کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار ایک ہی جگہ سے پی ٹی سی ایل کبیل چوری ہو رہی ہے تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب نالہ کانسی میں متعدد بار ایک ہی جگہ سے کبیل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے محکمہ پی ٹی سی ایل کو لاکھوں روپے کی مالیت کی کبیل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے جس سے چوآ خالصہ میں انٹر نیٹ صارفین اور انٹر نیٹ سے منسلک کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا صارفین میں سے شاہد نامی صارف نے کہا کہ چوری کی ان وارداتوں میں مبینہ طور پر پی ٹی سی ایل ملازمین ہو سکتے ہیں جو محکمہ پی ٹی سی کے براڈ بینڈکو بدنام کرنے کی سازش ہو سکتی ہے کیونکہ معتدد بار ایک ہی جگہ سے کبیل کا چوری ہونا اور محکمہ پی ٹی سی ایل کا اس پر توجہ نہ دینا لحمہ فکریہ ہے اس ضمن میں پی ٹی سی ایل سے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوآ خالصہ نالہ کانسی سے کبیل چوری کرنے کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں اس موقع پر صارفین نے چیرمین پی ٹی سی ایل سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا کھوج لگائیں تاکہ آئے روز کبیل چوری کی وارداتوں کے ذریعے صارفین کے ٹیلی فون خاموش کرانے کا سلسلہ بند کیا جاسکے
Kallar Syedan; The PTCL cables running through Choa Khalsa Kass were stolen, Causing havoc as phone lines go silent in Choa Khalsa region. The loss of cables as left public without internet phone services. PTCL authorities are asked to take notice as this is not first time this has happened.
پی ٹی آئی حکومت ملک میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے, چوہدری ادریس جوئینر
PTI led government is bringing revolution in the country, Ch Idris junior
پی ٹی آئی حکومت ملک میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے تھانہ پٹوار کلچر ،صحت ،تعلیم سمیت تمام محکموں میں نمایاں فرق نظر آئے گا وزیراعظم عمران خان اپنا مشن پورا کریں گئے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری لائر ونگ کلرسیداں بار چوہدری ادریس جوئینر نے اپنے بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو ملک میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت تھی جو صرف اور صرف عمران خان کیصورت میں ممکن تھی ملک میں کرپشن اور کمیشن کے ختم کر کے ملک میں صاف شفاف نظام کی بنیادی رکھی جا رہی ہے ملک میں نادار اور غریب لوگوں کے لیے صحت کارڈ کے اجرا ء حکومت کی بہترین پالیسی اقدام ہے
نومنتخب ایم این اے شاہد خاقان عباسی نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو میں کہاکہ ہمیں توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی
Shahid Khaqan Abbassi tells Pothwar.com we have achieved more then we thought at election in Lahore
سابق وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی حلقہ این اے124لاہور سے شاندار کامیابی کے بعد گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ اسلام آباد آئے۔یونین کو نسل منیاندہ سے بزرگ مسلم لیگی رہنما بابو محمد عارف کی قیادت میں تحصیل کلرسیداں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان، شیخ ندیم احمد اور دیگر نے ان کی رہائش گا ہ پر مبارک پیش کی نومنتخب ایم این اے شاہد خاقان عباسی نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو میں کہاکہ ہمیں توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہم نے پی ٹی آئی کی نشستیں جیتیں انھوں نے کہاکہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی،عوام خوش تھے ہم پر مقدمے بنائے گئے مگر یہ سارے حالات بدل جائیں گے۔انھوں نے تمام آنے والے مہمان کا شکریہ ادا کیا۔