DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Protest held against Kahuta post office for lack of services

کہوٹہ پاسپورٹ آفس انتظامیہ کا طرف سے عوام کو مسلسل 4دن ذلیل و خوار کر نے پر عوام بپھر گے

کہوٹہ پاسپورٹ آفس انتظامیہ کا طرف سے عوام کو مسلسل 4دن ذلیل و خوار کر نے پر عوام بپھر گے۔ صارفین نے پاسپورٹ آفس کہوٹہ کے ملازمین کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلا ک کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گیں ۔ اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق تبدیلی والوں کی حکومت آتے ہی سرکاری محکموں میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی پاسپورٹ آفس کہوٹہ جہاں پر تحصیل کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں اور تحصیل کلر سیداں سے کثیر تعداد میں عوام پاسپورٹ کے حصول کے لیے آتے ہیں مگر پاسپورٹ انتظامیہ نے عوام کو تنگ کر نا گویا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے گذشتہ 4دنوں سے مسلسل لینک ڈاوٗن ہونے کا بہانہ بنا کر عوام کو پھیروں پر پھیرے لگوا رہے تھے جس پر عوام مشتعل ہو گئی اور انہوں نے پاسپورٹ آفس انتظامیہ کہوٹہ کے خلاف روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک بلا ک ہو گئی ۔عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; A Protest was held against Kahuta post office after four days of lack of services, The local public in Kahuta have asked Home office to take notice of what staff at Kahuta post office are doing.

شاہد خاقان عباسی کی کامیابی پر اہلیان لاہور کا شکر یہ

Lahore public praised for supporting shahid Khaqan Abbassi 

شاہد خاقان عباسی کی کامیابی پر راجہ ارشد محمود ،ذوالفقارعلی ستی ، سید نجم الحسن نقوی ، راجہ گلزار احمد اور اشتیاق احمد ستی اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی کامیابی پر اہلیان لاہور کا شکر یہ ادا کرتے ہیں شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں ضمنی الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی میاں برادران سے وفا ء کا نتیجہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ ملک عوام نے حلقہ124کے الیکشن میں دیکھ لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقارعلی ستی ،چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ ،جنرل کونسلریوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 124کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجوداپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اپنا ووٹ دے کرکامیاب کیا انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی انہوں نے کہاالیکشن2018میں بھی حلقہ این اے57سے ان کو اسی لیے ہرایا گیا کہ انہوں نے اپنے قاہد کا ساتھ دیا ۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔

تبدیلی کے تمام نعرے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔راجہ محمد شکیل کیانی

PTI Change slogans are turning in to wall built of sand, Raja Shakil Kiyani

راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی کے تمام نعرے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت سو دن مکمل ہونے سے پہلے ہی بری طرع فعل ہو چکی ہے ۔مہنگائی کا سونامی ، ڈالر کی اونچی اڑان نے حکومت کی دو ماہ کی ناقص کارکر دگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔ملک اور عوام کے بارے میں صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سوچتی ہے جو ایک عوامی جماعت ہے ۔آٹا ، گیس ، کھاد ، بجلی اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام دشمن اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن مہم میں ملک کی بھولی بھالی عوام کو لارے لگاہیں ہیں وہ پانی کا بلبلے کی طرع ثابت ہو رہے ہیں مہنگائی اور ظلم کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو موجودہ حکومت نے اپنے جھوٹے نعروں میں پھنسا کر ووٹ حاصل کیے اور اب ان کو آئی ایم ایف سے لیے گے قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک اور ان کی عوام کے بارے میں بات کرتی ہے حکومت وقت اپنی روش کو تبدیل کرئے ورنہ جو رویہ انہوں نے اپنایا ہوا ہے اگر وہی رویہ رہا تو بہت جلد عوام سڑکوں پر ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button