Shahid Khaqan Abbassi byelection victory celebrated in Kallar Syedan
لاہور کے ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی پر کلر سیداں میں بھی جشن منایا گیا
لاہور کے ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی پر کلر سیداں میں بھی جشن منایا گیا کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد یں دیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔نمبردار اسد عزیز نے مغل بازار میں مٹھائی تقسیم کی تقریب میں بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم ،مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی، راجہ طالب پکھڑال، عامر خورشید، ملک مدثر، چوہدری مجید اشرف اور دیگر نے شرکت کی جبکہ مین بازار میں نوجوان رہنما شیخ سلیمان شمسی مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر الطاف پوپا اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوآ روڈ پر چوہدری نعیم بنارس نے مٹھائی تقسیم کی ادھر مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد ،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،راجہ گلستان خان اور دیگر نے شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کو مسلم لیگ ن کی بڑی فتح قرار دیا ہے ۔
Kallar Syedan; The by election victory of Ex PM Shahid Khaqan Abbassi was celebrated in Kallar Syedan, sweets were distributed in Mughal bazaar by the PML-N supporters.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ساتویں بار ایوان زیریں کے لیے منتخب
Ex PM Shahid Khaqan will represent at the Parliament for the 7th time
لاہور کے حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخاب میں بھاری کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ساتویں بار ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئے ہیں ان کے والد محمد خاقان عباسی نے 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں سابق وزیر اطلاعات راجہ محمد ظفر الحق کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی جو سانحہ اوجڑی کیمپ میں آوارہ میزائل گاڑی پر لگنے سے شہید ہو ئے تھے ۔اس حادثے میں ان کے جانشین فرزند زاہدعباسی بھی زخمی ہونے کے بعد برسہا برس کومے میں رہنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے والد محترم کی شہادت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے عملی سیاست کا آغاز کیا 1988کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کی اور نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔اسمبلی تحلیل ہونے کے نتیجے میں 1990میں ہونے والے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی نے اسلامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر راجہ محمد انور ایڈووکیٹ کو شکست دی 1993کے انتخابات میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے کرنل حبیب احمد کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کی پہلی ہیٹرک مکمل کی ۔یہ 1997کے انتخابات میں بھی کامیاب رہے ان کی کامیابیوں کے اس سفر کو 2002کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ ستی نے شکست دے کر روک دیا۔یہ ان کی پہلی انتخابی شکست تھی 2008کے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے ٹکٹ پر پیپلز پارٹی کے ہی غلام مرتضیٰ ستی کو شکست دے کر حساب کتاب چکا دیا۔2013کے عام انتخابات میں انہوں نے پی ٹی آئی کے صداقت عباسی کو ہرایا یہ 2017میں میاں نواز شریف کی اقتدار سے رخصتی کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوئے 2018کے عام انتخابات میں یہ اپنی آبائی نشست این اے57مری کہوٹہ کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے صداقت علی عباسی اور اسلام آباد کے حلقہ این اے52سے عمران خان کے ہاتھوں ایک ہی الیکشن میں دو بار شکست دے دوچار ہوئے ۔14اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں یہ این اے124لاہور دو سے پی ٹی آئی کے غلام دیوان کو شکست دے کر ایک بار پھر قومی اسمبلی میں جا پہنچے مگر اب کی بار ان کی ذمہ داریوں میں بھاری اضافے ان کے منتظر ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کو در پیش حالات کے پیش نظر شاہد خاقا ن عباسی نہ صرف رکن قومی اسمبلی ہوں گے بلکہ انہیں مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر اور اپوزیشن لیڈر منتخب کرانے کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے ۔
کلر سیداں پولیس نے بیٹیوں کے رشتے کے تنازع پر بیوی اور بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردینے کے الزام میں بھتیجے اور ایک رشتہ دار کو باضابطہ گرفتار
Husband along with two accomplices arrested for threatening to kill his wife and daughter
کلر سیداں پولیس نے بیٹیوں کے رشتے کے تنازع پر بیوی اور بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردینے اور دو بیٹیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم طارق بٹ اور واردات میں معاونت کرنے کے الزام میں بھتیجے اور ایک رشتہ دار کو باضابطہ گرفتار کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
کلر سیداں میں شادی شدہ مرد اغوا کر لیا گیا
M Waqas reported missing and abducted by his wife in Hardo Pindora
کلر سیداں میں شادی شدہ مرد اغوا کر لیا گیا،اہلیہ کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج۔سفینہ بی بی زوجہ محمد وقاص سکنہ ہر دو پنڈورڑہ نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ مورخہ 03 اکتوبر،سائلہ کا خاوند محمد وقاص صبح گھر سے راولپنڈی گیا جو کہ شام تقریبا 5/6 بجے واپسی پر سر صوبہ شاہ کے قریب لاپتہ ہو گیا۔سائلہ نے متعدد بار اپنے خاوند کے نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب موصول نہ ہوا۔شام پانچ بجے آخری بار رابطہ ہوا لیکن اس کے بعد نمبر بند ہو گیا۔میں نے اپنے رشتہ داربرادری میں اور کافی جگہ رابطہ کیا لیکن آج تک میرے خاوند کے بارے میں کوئی پتہ نہ چل سکا۔مجھے شبہ ہے کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔
ہوائی فائرنگ کر نے اور منع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے پر چارافراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Police case registered against four for threatening and air firing in Looni Hinjran
ہوائی فائرنگ کر نے اور منع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے پر چارافراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سرفراز حسین سکنہ لونی ہنجراں نے پولیس کو بیان دیا کہ ہمارے گھر کے سامنے وقاص نامی شخص کی کوٹھی ہے جس میں وقاص اور اس کے دوست صداقت،نزاکت،نبیل ہر روز بلاوجہ ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔گزشتہ رات دس بجے وقاص وغیرہ نے بے انتہاء فائرنگ کی یہ واقعہ عبدالغفور اور الطاف حسین نے بھی بچشم خود دیکھا۔دوران فائرنگ، گاؤں کے کافی لوگ بھی اکٹھے ہو گئے اور میرے منع کرنے پر بھی وہ لوگ باز نہ آئے اور وقاص وغیرہ نے کہا کہ ہم نے فائرنگ کرنی ہے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور اس دوران ملزمان نے گالم گلوچ بھی شروع کر دی ہے دھمکی دی کہ اگر منع کیا تو جان سے مار دیں گے۔
کرنب جگیال کے مشہور مقدمہ قتل میں فیصل کو سزا ئے موت ،ناصر کو عمر قید جبکہ ریاست کو بھری کر دیا
Faisal given death penalty for murder committed in Karamb Jagyal
ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے کرنب جگیال کے مشہور مقدمہ قتل میں فیصل کو سزا ئے موت ،ناصر کو عمر قید جبکہ ریاست کو بھری کر دیا۔ملزما ن نے باہم مشورہ ہو کر عابد حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصل کو سزائے موت،ناصر کو عمر قید جبکہ دونوں ملزمان کو چار چار لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی جبکہ محمد ریاست کو شک کا فائدہ دے کر بھری کر دیا گیا۔مقدمہ ہذا کی پیروی مستغیث راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ نے کی۔
روات اور فیض آباد کے درمیان جی ٹی روڈ سارا دن بند رہی سٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد اور موٹر وے پولیس سارا دن غائب رہی
Traffic blocked all day on GT road as traffic police disappear
روات اور فیض آباد کے درمیان جی ٹی روڈ سارا دن بند رہی سٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد اور موٹر وے پولیس سارا دن غائب رہی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پی ڈبلیو ڈی کے قریب پل پر ٹرک خراب ہو جانے سے ٹریفک رک گئی ہزاروں گاڑیاں ہجوم میں پھنس گئیں اور کاک پل تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کچھوے کی چال سے گاڑیاں گزارتے رہے اور یہ عمل سارا دن رہا اس دوران اسلام آباد کی سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس دونوں غائب رہیں جس سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والے ہزاروں لوگوں کواذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ سے اس بدنظمی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔