ضمنی الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی میاں برادران سے وفا ء کا نتیجہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ ملک عوام نے حلقہ124کے الیکشن میں دیکھ لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود، وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسدمحمود ستی ، معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ آفتاب کیانی آف نارہ ، نمبردار ملک فدا حسین اعوا ن آف بھون ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ اور نوجوان لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 124کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجوداپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اپنا ووٹ دے کرکامیاب کیا انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد ضثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی انہوں نے کہاالیکشن2018میں بھی حلقہ این اے57سے ان کو اسی لیے ہرایا گیا کہ انہوں نے اپنے قاہد کا ساتھ دیا ۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔
Kahuta; Ex Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi who contested NA124 by election in Lahore has won the seat, The Ex PM was congratulated by social and political personalities, his victory has been casted as victory for Mian brothers.
The Pakistan Muslim League-Nawaz candidate Shahid Khaqan Abbasi clinched victory in the by-elections on Sunday.The former premier won with 75,012 votes against PTI rival Ghulam Mohiuddin in NA-124, according to the unofficial results.
While addressing workers in Lahore, he remarked that the party leaders are not afraid of anyone. “The people of Pakistan have shown that they no longer trust Imran Khan,” he said.
The by-elections were held on 11 NA and 24 provincial assembly seats. The Election Commission of Pakistan will release the official results later.
The PML-N heavyweight Shahid Khaqan Abbasi’s political career went into uncertainty after defeat in the general elections. He lost on two seats, NA-53 Islamabad and his home constituency NA-57, to PTI’s Imran Khan and Sadaqat Abbasi, respectively.
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔تمام دوکانوں کے شیڈ اور نالیوں پر ڈالے کے لینٹر توڑ دیے
Encroachment orders enforced in Kahuta bazaar
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔تمام دوکانوں کے شیڈ اور نالیوں پر ڈالے کے لینٹر توڑ دیے ۔عوامی حلقوں کی طرف سے انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق حکومتی اور عدالتی احکامات پر ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ ملک الفت حسین ،راجہ عامر ، شکیل احمد ،شہزاد حبیب سمیت دیگر عملے نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا شہر بھر کے تمام تاجروں جنہوں نے اپنی دوکانوں کا تمام سامان سڑک پر رکھا ہوا تھا اور دوکان کے آگے شیڈ لگا کر آدھی سڑک پر بھی قبضہ کیا ہوا تھا ان کے خلاف آپریشن کیا اور شہر کی تمام تجاوز کو ختم کیا ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی ہے
کہوٹہ کے علاقہ بند یوسی لہڑی میں گذشتہ روز سابقہ رنجش کی بنا پر قتل ہونے والے خضر اقبال اور ان کی دو بہنوں کو سپرد خاک کر دیا گیا
Namaz e janaza of 3 murdered held in UC Lehri
کہوٹہ کے علاقہ بند یوسی لہڑی میں گذشتہ روز سابقہ رنجش کی بنا پر قتل ہونے والے خضر اقبال اور ان کی دو بہنوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔مر حومین کی نمازے جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون راجہ وحید احمد خان ،معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام، سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر،صحافی ملک عامرمحمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں ۔نمازے جنازہ معروف روحانی شخصیت سید سجاد حسین شاہ نے پڑھائی ۔