DailyNewsKallar Syedan

Dua observed for late parents of Professor Dr Aziz Ahmed Hashmi in Pind Bainso

پروفیسرڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے والدِ محترم محمد صادق ہاشمی اور والدہ محترمہ کی دعائیہ برسی بابِ بنو ہاشم پنڈبینسو منعقد کی گئی

پروفیسرڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی سابق چیئرمین انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے والدِ محترم محمد صادق ہاشمی اور والدہ محترمہ کی دعائیہ برسی بابِ بنو ہاشم پنڈبینسو منعقد کی گئی۔ نقابت کے فرائض مولانا خالد محمود نقشبندی نے سرانجام دیے۔ تلاوت قرآنِ پاک عبدالمجید ہاشمی جبکہ ہدیہ نعت محمد داؤد ہاشمی اور عمیر قمر نے پیش کیں۔ ممتاز عالمِ دین مولانا محمد اقبال قریشی نے خصوصی خطاب اور مرحومین کی بخشش کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔ اس نورانی محفل میں سابق نیول چیف ایڈمرل عبدالعزیز مرزا، بریگیڈیرصاحبزادہ عبدالحلیم ، احتساب جج ارشد ملک، ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی،سابق کمشنر مرتضیٰ بیگ برلاس، سابق سیکرٹری سینیٹ راجہ امین، انجم حفیظ قریشی، ڈاکٹر عارف قریشی، منصور عاقل، ثمر نوید ایڈووکیٹ، حاجی سردار صلاح الدین، قاضی احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، راجہ محمد نواز، ایس ایم سردار کیانی، عبدالقدیر ہاشمی، صوبیدار محمد ریاض، غلام نبی بٹ، قاضی محمد رشید قریشی، مسعود انجم ہاشمی، متین ہاشمی، راجہ زاہد اکبر، تنویر ہاشمی، طاہر ہاشمی اور اہلیانِ پنڈبینسو نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی چیئرمین قومی ترانہ فاؤنڈیشن نے تمام شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button