ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کا اجلاس، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت شیخ علی عابد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم سید پور روڈ راولپنڈی منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداران کے علاوہ تمام رجسٹرڈ ہاکی کلبز کے صدور اورسیکرٹری صاحبان نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس کا آغاز احسان الحق بابر نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، بعدازاں شیخ علی عابد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی نے تین ماہ کی کاکردگی رپورٹ پیش کی جس کی تمام عہدیداران نے توثیق کی اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ روا ں ماہ کے آخر میں انٹر کلب چیمپیئن شپ شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کروائی جائے گی اسی کلب چمیپیئن شپ کے اختتام پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر 16 ہاکی ٹیم کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا، جس کے لئے شیخ علی عابد، غلام عباس عرف گوگااور شاہ زیب پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، اجلاس کے اختتام پر ایک پروقار تقریب بسلسلہ تقسیم سامان سپورٹس منعقد ہوئی شہباز احمد سینئر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے بھیجا جانے والا سامان جن میں سے 100 ہاکی بال اور پچاس جوڑے سپورٹس شوز جو کہ ذاکر اولمپئن ہاکی اکیڈمی واہ کینٹ کے لئے بوساطت ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی بھیجا گیا تھا تقریب تقسیم سامان کے مہمان خصوصی ملک وقار احمد ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے ذاکر ہاکی اکیڈمی واہ کے سپرد کئے ۔ اس موقع پر عبدالوحید بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی ،شجاع اقبال راجہ، عاطف شمشیر علی، محمد یٰسین ، شاہ زیب ، طارق محمود ، حاجی اسحاق ، پرویز اقبال ، منیر احمد ، طارق تاج ، غلام عباس ، اورنگزیب کے علاوہ بہت سے ہاکی لوورز اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے تمام عہدیداران نے شہباز احمد سینئر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس احسن اقدام کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔
Gujar Khan; The meeting of District Hockey association Rawalpindi was held in Gujar Khan, where all the members attended and contributions of Shabaz Ahmed senior sec Pakistan hockey federation was praised.
بلدیہ گوجرخان کا ریلوے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
Action taken against encroachment on Railway road
لدیہ گوجرخان کا ریلوے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، دوکانوں کے باہر تھڑے اور لوہے کے چھپر وغیرہ اتار دیے چیف آفیسر مخدوم بلال کی ہدایت پر چاند مبین نے عملہ کے ہمراہ ریلوے روڈ قاضیاں روڈ پرتجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا اور تھڑے وغیرہ توڑ دیے اور تجاوزات کنندگان کا سامان وغیرہ ضبط کر لیا
بارہ اکتوبر کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا
12th October will always be remembered for black day, Ch M Riaz
جمہوری حکومتوں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑتی ہے آمریت نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا جمہوریت ہی بہترین طرز حکومت ہے بارہ اکتوبر کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب مشرف نے منتخب
جمہوری حکومت پر شب خون مارا ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آمروں نے ہمیشہ جمہوری حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے بارہ اکتوبر کو بھی ایک فوجی آمر نے نواز حکومت پر شب خون مارکر جمہوری حکومت کیخلاف سازش کی جمہوری حکومتوں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ آمرانہ اقدام کر کے اس ملک کی کوئی خدمت نہیں کررہے