Bank of England to change £50 note to Plstic note
بینک آف انگلینڈ نے کہاہے کہ 50پونڈ کانوٹ تبدیل کیاجارہاہے
بینک آف انگلینڈ نے کہاہے کہ 50پونڈ کانوٹ تبدیل کیاجارہاہے اور اس کی جگہ پلاسٹک کانوٹ جاری کیاجائے گا، یہ خدشات کہ سب سے زیادہ مالیت کے نوٹ جرائم پیشہ افراد استعمال کرتے ہیں اورعام خریداری کیلئے اسے کم ہی استعمال کیاجاتاہے جس کی وجہ سے اسے تبدیل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ وزرا کاکہناہے کہ نیانوٹ برطانیہ میں چھاپا جائے گا،اور یہ زیادہ پائیدار اورمحفوظ ہوگا اور اس میں جعلسازی مشکل ہوگی۔ بینک کاکہناہے کہ 5اور10پونڈ کے پولیمر کےنوٹ پہلے ہی سے گردش میں ہیں اور 20 پونڈ کے نوٹ کاڈیزائن 20 20کو جاری کیاجائے گا۔فی الوقت برطانیہ میں 50پونڈ مالیت کے 330 ملیننوٹ زیر گردش ہیں جن کی مجموعی مالیت 16.5 بلین پونڈ بتائی جاتی ہے۔ ٹریژری کاکہناہے کہ 50پونڈ کانوٹ عام لین دین کیلئے بہت کم ہی استعمال کیاجاتاہے اور بعض لوگوں کایہ بھی خیال ہے کہ 50پونڈ کےنوٹ منی لانڈرنگ ،پوشیدہ معاشی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
London; The bank of England is proposing to change current printed note to Plastic note. There are currently no proposals to introduce revamped £50 notes, sparking speculation that they could be scrapped altogether.
Speaking at the unveiling of the new fiver last year, Mr Carney said: “There are no immediate plans for the £50 note.”The feedback is that the notes need to be smaller, different sizes, but smaller.”A decision will be made in due course.”Peter Sands, former chief executive of Standard Chartered, has urged the Bank to dump £50 notes, suggesting that they are mainly used for “tax evasion”.