Kallar Syedan; Chairman UC Bishondote, M Zubair Kiyani responsible for installing 15 electricity transformers in his constituency
بجلی کے کاموں میں چیئر مین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی سب پر بازی لے گئے
بجلی کے کاموں میں چیئر مین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی سب پر بازی لے گئے ،واپڈا کے تعاون سے 15ٹرانسفارمرز اور 77پولز لگوانے میں کامیاب 22لاکھ کی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیر بھی جاری ۔تفصیلات کے مطابق محمد زبیر کیانی نے اپنی ذاتی کوششوں سے یونین کونسل بشندوٹ میں بجلی کے نظام کی بہتری اور باقی ماندہ آبادی کو بجلی کی فراہمی کے لیے اب تک 15ٹرانسفارمرز اور77پولز نصب کرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔جن آبادیوں میں ٹرانسفارمرز نصب کئیے گئے ہیں ان میں بشندوٹ ،ڈھیری، آراضی گوڑھا، جٹال، صابرہ آباد، موہڑہ نجاڑ، آراضی وانڈھی ،موہڑہ جنڈی، گوڑھا راجگان، موہڑہ گلاں، ڈھوک نقشبندیاں،نئی آبادی موہڑہ نبی شاہ، موہڑہ میرا، ڈھوک کاہلیاں اور روپڑ شامل ہیں جبکہ 22لاکھ کی گرانٹ سے جٹال ،بسنتہ ،ڈھیری ،ڈھیری میرہ،آراضی،موہڑہ کھوہ، بشندوٹ ،روپڑ ،بٹڑ ،گوڑھا راجگان ،صاحب دھمیال اور موری میرہ میں گلیات کی تعمیر بھی جاری ہے ۔
Kallar Syedan; The Chairman of UC Bishondote, Mohammad Zubair Kiyani has been responsible for installing 15 electricity transformers in his constituency, as well as 77 electricity polls and road works estimated costing 22 Lakh rupees.
Mohammad Zubair Kiyani was praised for his contributions in villages of Bishondote, Dheri, arazi Gorha, Jatal, Sabra Abbad, Morra Nijar, Arazi Wandi, Morra Jandi, Gorra Rajgan, Morra Gallan, Dhok Naqashbandian, Nae Abbadi Morra Bai Abbad, Morra Maira, Dhok kaliyan and Rooper.
مریض کو آپریشن کے لیے راولپنڈی لے جانے والی نجی ایمبولنس چوکپنڈوری کے قریب حادثہ کا شکار
Ambulances taking patient for operation involved in accident
مریض کو آپریشن کے لیے راولپنڈی لے جانے والی نجی ایمبولنس چوکپنڈوری کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ مریض بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جسے بعد ازاں دوسری ایمبولنس کے ذریعے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال سے اپنڈکس کے اپریشن کے لئے بچے کو راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا جسے ایمبولنس لے کر جا رہی تھی کہ مہیرہ سنگال اور چوکپنڈوری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے اچانک گائے سامنے آ جانے سے ایمبولنس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں عمر نامی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ میں ایمبولنس کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی جبکہ اس کے فرنٹ حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
فرٹیلائزر کنٹرولر راولپنڈی ڈویژن چوہدری محمد خالد نے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمتیں مقرر کر دی
Fertiliser prices announced by Ch M Khalid
فرٹیلائزر کنٹرولر راولپنڈی ڈویژن چوہدری محمد خالد نے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جس کے تحت اینگرو یوریا فی بوری 1740 روپے،ڈی اے پی فی بوری 3500روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ایف ایف سی کمپنی کی یوریا سونا پی فی بوری 1740 روپے،سونا جی فی بوری 1760 اور ڈی اے پی سونا 3550,،ایف ایف سی فی بوری 3500مقرر کر دی گئی ہے۔فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی یوریا فی بوری 1740اور ڈی اے پی سر سبز 3441اور ڈی اے پی ببر شیر فی بوری 3451 روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے ڈیلروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
دھواں چھوڑنے اور ناقص سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Traffic police takes action against smoking and gas cylinder using vehicles
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی خصوصی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹرز غلام شبیر،انسپکٹر چوہدری قاسم، ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان اور عادل منیر کی زیر نگرانی دھواں چھوڑنے اور ناقص سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں51 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرکے بائیس ہزار سے زائد جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروادیا جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر چھ گاڑیوں کو تھانے بند کر کے گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دہئے ہیں۔ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان کے مطابق دھواں چھوڑنے اور ناقص سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔
محمد نازک خان انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں اد اکی گئی
M Nazak Khan passed away in Doberan Kallan
کل پاکستان انجمن پٹواریان کے صدر صوفی محمد بشیر خان کے بھائی محمد نازک خان انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں اد اکی گئی جس میں ارکان اسمبلی راجہ محمد صدیق، راجہ صغیر احمد، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، ٹھیکیدار بشارت، محمد اعجاز بٹ، راجہ محمد زاہد، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری جمیل اختر، چوہدری محمد اشفاق، خان شبیر خان، آصف نورانی، چوہدری طارق سعید، چوہدری وقاص گجر، ٹھیکیدار ظہیر، زین العابدین عباس، سردار صلاح الدین احمد، احسان الحق قریشی اور دیگر