DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Three shot dead, including two women in village Bund, UC Lehri, on long running family feud

کہوٹہ کے علاقہ بند یوسی لہڑی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سابقہ دشمنی کی رنجش پر بھائی دو بہنوں سمیت قتل

کہوٹہ کے علاقہ بند یوسی لہڑی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سابقہ دشمنی کی رنجش پر بھائی دو بہنوں سمیت قتل ۔مقتول خضر اقبال ایک سال قبل قتل کے مقدمے میں بری ہوا تھا۔لواحقین کے مطابق جنازے پر واپسی پر الیاس اور اس کے بیٹوں نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے خضراقبال اور ان کی بڑی دو بہنوں کا قتل کر دیا ۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی قتل ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں شدید خو ف وہراس پایا جاتا ہے اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بند یوسی لہڑی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس کے نتیجے میں الیاس اور اس کے دو بیٹو ں راشد،افریز نے مقتول خضر اقبال اور اس کی دوبہنوں کلثوم بیگم اور بلقیس کا فائرنگ کے قتل کر دیا ۔واقع کے مطابق الیاس کا بیٹا چند سال قبل قتل ہوا تھا جس کا الزام مقتول خضرا قبال پر تھا ایک سال قبل خضر اقبال 302کے مقدے میں بری ہو گیا تھا گذشتہ روز وہ اپنی بہنوں کے ہمراہ نمبردار شوکت(مرحوم) کی نمازے جنازہ پر آئے تھے کہ الیاس اور اس کے بیٹوں نے پرانی دشمنی کی رنجش میں خضر اقبال اوراس کی دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی قتل ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں شدید خو ف وہراس پایا جاتا ہے اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; Khizar Iqbal along with his two sisters Kalsoom Begum and Balkees Begum have been shot dead in village Bund, UC lehri region of Kahuta.

The men who committed the triple murder are allged to be Ilyas along with his two sons Rashid and Afraiz. The family had long running feud, Khizar Iqbal who was shot dead had commited murder of Ilyas son last year and had come out of jail on bail, he was killed on revenge attack. The murder was committed while they all attended Nambardar Shaukat namaz e janaza.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی پٹواری راجہ محمد فیصل اور پٹواری راجہ محمد خالد کے گھر آمد ۔

MPA Raja Sagheer visits residence of Patvari Raja M Faisal and Raja M Khalid

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی پٹواری راجہ محمد فیصل اور پٹواری راجہ محمد خالد کے گھر آمد ۔ راجہ فیصل اور راجہ خالد کی والدہ محترمہ کی بیمار پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر اور معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام بھی ہمراہ تھے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ہنیسر کے رہائشی معروف سماجی شخصیات پٹواری راجہ محمد فیصل اور پٹواری راجہ محمد خالد کی رہائش گاہ پر گے اور ان ملاقات کی ۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور نے پٹواری راجہ محمد فیصل اور پٹواری راجہ محمد خالد کی والدہ محترمہ کی بیمار پر سی کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعاء کی اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر اور معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام بھی ہمراہ تھے پٹواری راجہ محمد فیصل اور پٹواری راجہ محمد خالد نے اپنے معزز مہمانوں کو پر تکلف کھانا بھی کھلایا ۔

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر اور سیکرٹری امجد حسین نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا

Green and Clean Pakistan campaign launched in Hothla 

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر اور سیکرٹری امجد حسین نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل ہوتھلہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور سیکرٹری یونین کونسل ہوتھلہ امجد حسین نے الگ الگ پود ے لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محمد احسان ، حافظ ضیاء الحق عباسی ، محمد ممتاز ، ظفر اقبال ، مولانا آصف ،محمد یعقوب ، حاجی محمد نواز، حافظ فضل کریم ، محمد فاروق،حاجی لیاقت علی ، حافظ کثیر احمد ، قاری نفیس چشتی ،راجہ فرذوق، حوالدار عدالت ، صوبیدار عزیز،سیکرٹری یوسی امجد حسین ،سیکرٹری آفتاب حسین اور مولانا فاروق کیانی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبزبنانے کے لیے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے وقت کا تقاضا ہے کہ درختوں کی کٹائی روک کر پورے علاقہ میں درخت لگانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے اساتذہ و دیگر ادارے اور سول سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔راجہ شاہد علی جنجوعہ

PM Imran Khan will fulfil all expectations, Raja Shahid Ali

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ عرصہ دراز سے بگڑئے ہوئے سسٹم کو سیدھا کر نے میں تھوڑ ا وقت لگے ۔عام آدمی کو بھی ریلیف ملے گا ملک میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ صدی PTIیونین کونسل مٹور نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سابقہ دور میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں کرنیوالے قصہ پارینہ بن چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کا پیسہ صر ف عوام پر خرچ کیا جائیگا وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں حکومت درست اقدامات اور اصلاحات نافذ کرکے ملک و قوم کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہیں نتائج جلد عوام تک پہنچے گے انہوں نے مزید کہاکہ 100روزہ پلان کامیابی کیساتھ جاری ہے وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button