کاروباری لحاظ سے مصروف ترین شہر دولتالہ کا تجاوات کے باعث حسن ماند پڑ گیاانتظامیہ تجاوزات کے خلاف تاحال آپر یشن شروع نہ کر سکی ،مین روڈ اور مین بازار سمیت جا بجا تجاوزات اور گاڑیوں کی سڑک کے ساتھ غیر قانونی پارکنگ کے باعث سڑکیں اور راستے سکڑگے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش بااثر دکانداروں نے شٹر اتار کر سڑکوں پرقبضے جما لئے انتظامیہ سرکاری اراضی بھی واگزار کر انے میں بھی ناکام شہر یوں نے ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی طرف سے پنجاب بھر میں ناجا ئر تجاوزات کے خلاف آپر یشن زور رو شور سے جاری ہے لیکن دولتالہ میں تاحال اس حوالے سے کوئی کام شروع نہ ہو سکا دولتالہ کی مرکزی شاہر اہ سمیت اندرون شہر میں اس وقت تجاوزات کی بھر مارہو چکی ہے غفلت ،عدم توجہ اور مفاد پرستی کے باعث مین روڈ ،دولتالہ اور مین بازار دولتالہ سمیت دیگرتجارتی علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے ،تجاوزات کے باعث مین روڈ اور مین بازار سے پیدل گزرنا بھی محال ہوجاتا ہے جبکہ بے پناہ رش اور تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا بھی معمول کی بات ہے ٹر یفک پو لیس ٹر یفک چلانے میں لگی رہتی ہے ،انہی تجاوزات کے باعث دولتالہ اور دیگر علاقوں سے روزانہ آنے والے ہزاروں افراد مشکلات اٹھانے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں اور شہریوں نے اصلاح احوال کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے ناجائز تجاوازت اور غیر قانونی گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے چھٹکارے کے لیے دیگر شہر وں کی طرح جلد از جلد دولتالہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپر یشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا
Gujar Khan; The municipal authorities are asked to take notice that encroachment notice has not been enforced in Daultala bazaar.