Kallar Syedan; Traders remove sign boards and encroachment on notice
کلر سیداں کے دوکانداروں نے دو گھنٹے کے نوٹس پر سڑک پر موجود تجاوزا ت اور سائن بورڈ اتار لیے
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،کلر سیداں کے دوکانداروں نے دو گھنٹے کے نوٹس پر سڑک پر موجود تجاوزا ت اور سائن بورڈ اتار لیے ۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید نے پنڈی چوآ روڈ پر سو کے قریب دوکانداروں کو فٹ پاتھ خالی کرنے دوکان کے سامنے لگے آہنی بورڈ اور چھجے دو گھنٹے کے اندر اتارنے کے نوٹس جاری کئیے جس کے بعد دوکاندار تمام کام چھوڑ کر بورڈ اتارنے میں مصروف ہو گئے اور یہ سلسلہ شام تک جاری رہا بعض دوکانداروں کو ویلڈر کو بلا کر تجاوزات ختم کرنا پڑیں۔مقامی حلقوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مسلسل جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Kallar Syedan; On the orders of Chief municipality officer Khalid Rashid, around 100 traders on Pindi Choa road removed sign boards and encroachment within two hours of notice served.
محکمہ زراعت کلر سیداں میں فیلڈ انسپکٹر سمیت ٹریکٹر ڈرائیور،نائب قاصد،خاکروب، چوکیدار اور بیلداروں کی متعدد آسامیاں خالی ہونے سے ادارہ کی کارکردگی بری طرح متاثر
Agriculture department badly effected due to no staff
محکمہ زراعت کلر سیداں میں فیلڈ انسپکٹر سمیت ٹریکٹر ڈرائیور،نائب قاصد،خاکروب، چوکیدار اور بیلداروں کی متعدد آسامیاں خالی ہونے سے ادارہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔محکمہ زراعت کلر سیداں کے ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ اسسٹنٹس کی 9 آسامیوں پر اس وقت صرف پانچ فیلڈ اسسٹنٹس کام کر رہے ہیں۔ٹریکٹر ڈرائیور کی سیٹ گزشتہ کئی برسوں سے خالی ہے جس کی وجہ سے ٹریکٹر اور اس کی مشینری دفتر میں پڑے پڑے زنگ آلود ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت میں نائب قاصد کی دو،خاکروب اور چوکیدار کی ایک ایک جبکہ بیلداروں کی 12 آسامیوں کے مقابلے میں صرف سات بیلدار کام کر رہے ہیں۔دفتر میں بڈر کی آسامی ہی موجود نہیں۔اسسٹنٹ اورسینئر کلر کس کی آسامیاں بھی خالی چلی آ رہی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں صرف ایک عدد جونیئر کلرک اپنے فرائض سر انجام دینے پر مجبور ہے۔محکمہ زراعت کلر سیداں سے تین برس قبل ایک عدد ڈرائیور،ایک عدد فیلڈ اسسٹنٹ اورتین عدد بیلدار اپنی اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گھروں کو چلے گئے ہیں مگر تین برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک انہیں ان کیشمنٹ کی ادائیگی نہ ہو سکی جبکہ ایک بیلدار ان کیشمنٹ ملنے سے قبل ہی دنیا فانی سے کوچ کر گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
Shahid Khaqan Abbassi and Saad Rafiq will win election
بلدیہ کلر سیداں کے تین ارکان شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود اور حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں لاہور سے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کی کامیابی یقینی ہے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں جنہوں نے عام انتخابات سے قبل میاں نواز شریف اور ضمنی انتخابات سے قبل میاں شہباز شریف کو جیل میں ڈالا ۔احتساب کے نام پر یہ انتقامی کاروائیاں محض انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے تاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں رکاوٹیں کھڑی کی جا سکیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں لاہور سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے ایک تقریب آج برو ز اتوار دن گیارہ بجے کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں منعقد ہو رہی ہے
Dua to be observed for late parents of Dr Aziz A Hashmi on Sunday in Pind Bainso
ماہر تعلیم ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے ایک تقریب آج برو ز اتوار دن گیارہ بجے کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں منعقد ہو رہی ہے دعا دن ایک بجے ہو گی ۔