Rawalpindi; Around 8,000 ltr of chemical mixed milk confiscated
دودھ کی چیکنگ کرتے ہو ئے 8000لٹر ملاوٹی دودھ مو قع پر تلف کر دیا گیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبے بھر میں دودھ کی چیکنگ کی۔راولپنڈی اور گردونواح میں متعدد گاڑیوں میں موجود ہزاروں لٹرز دودھ کی چیکنگ کرتے ہو ئے 8000لٹر ملاوٹی دودھ مو قع پر تلف کر دیا گیا۔ مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کے استعمال پر سویٹ شاپ سر بمہر جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر1لاکھ 33ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نےراولپنڈی کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر57گاڑیوں میں مو جود1لاکھ 9ہزارلٹر دودھ کی چیکنگ کی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر منافع زیادہ کمانے کیلئے گاڑیوں میں ملاوٹ زدہ اور کیمیکلز سے تیار کردہ ناقص دودھ برف ڈال کر سپلائی کر تے ہیں۔ مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی مو جودگی،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پرپیر کھارا سویٹس اینڈ بیکرز کو سیل کیا گیا۔سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران 230کلو ناقص سبزیاں، ملاوٹی مصالحہ جات اور دیگر اشیاء بھی تلف کیں۔
RAWALPINDI: The Punjab Food Authority (PFA) seized over 8,000 litters of substandard milk from various localities of Rawalpindi. Meanwhile, officials in Islamabad found five samples of substandard milk.
According to PFA officials, a team of food safety officers established pickets at several entrances of the city and inspected a large number of milk-carrying vehicles which were entering in the city from other areas of Punjab and checked the standard of milk being supplied.
They said around 8,000 liters milk was found substandard in tests conducted on the spot while their samples were sent to a food testing laboratory for detailed analyses, PFA officials said. Deputy Director PFA Fareeha Anwar said that the confiscated milk had been mixed with chemicals which were hazardous for health.