DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fears as 5th armed robbery in a week is reported

کہوٹہ شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ رک ناں سکا ۔رواں ہفتے میں ڈکیتی کی 5ویں واردات

کہوٹہ شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ رک ناں سکا ۔رواں ہفتے میں ڈکیتی کی 5ویں واردات نامعلوم ڈاکووں نے اسلحے کی نوک پر تاجر سے 35ہزار نقد اور 4عدد موبائل فون لے کر فرار ۔بھاگتے ہوئے ڈاکووں اپنا موٹر سائیکل اور نقاب وہاں پر ہی چھوڑ گے۔موٹر سائیکل چوری کا نکلا۔پولیس تھانہ کہوٹہ کی نااہلی پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی اوراولپنڈی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کہوٹہ کی عوام چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہے ایک ماہ کے دوران کہوٹہ شہر اور گر د نواح میں بے شمار چوریاں ڈکتیاں ہوئی ہیں گذشتہ رات بھی کلمن نالے کے قریب کہوٹہ کی کاروباری شخصیت ملک امجد اپنے گھر ڈولیاں جا رہے تھے کہ 3نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکووں کی جن کی عمریں 22سے25سال تھیں انہوں نے اسلحے کی نوک پر ان مبلغ35ہزار نقد اور4عددموبائل فون لے گے اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والی گاڑی کی لائٹ لگنے سے ڈاکووں بھاگ گے اور بھاگتے ہوئے وہ اپنا موٹر سائیکل اور نقاب بھی وہاں پر ہی پھینک گے ، موٹر سائیکل کے جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ یہ چوری کا ہے جس کی ایف آئی آر تھانہ کہوٹہ میں درج ہے ۔ کہوٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں شدید خوف وہراس پا یا جا تا ہے انہوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی اوراولپنڈی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Their are public fears over law and order in Kahuta region, as 5th armed robbery was reported in Kahuta. In a latest armed a armed gang on motorbikes attacked home of Malik Amjad in village Doliyan. As the gang fled with their loot, but dumped their motorbike after being followed  by vehicle behind them. Kahuta police are asked to take action.

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں شجر کاری مہم کا آغاز

Tree plantation campaign held at boys primary school in Kainthal

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں شجر کاری مہم کا آغاز۔ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر نے سکول کے طلبا و طالبات کے ہمراہ پودے لگائے سکول کے بچوں کا شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبزبنانے کے لیے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے وقت کا تقاضا ہے کہ درختوں کی کٹائی روک کر پورے علاقہ میں درخت لگانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے اساتذہ و دیگر ادارے اور سول سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

کل14اکتوبر کا سورج شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا

Shahid Khaqan Abbassi to contest election in Lahore on 14th October 

چوہدری شفقت محمودچیئرمین یوسی نلہ مسلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہانشااللہ کل14اکتوبر کا سورج شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ضمنی الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو گئی ۔حلقہ این اے 124کی غیور عوام اپنا قیمتی ووٹ شاہد خاقان عباسی کو دیں اورانشااللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شفقت محمودچیئرمین یوسی نلہ مسلمان نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک نیک ،شریف اور مخلص سیاستدا ن ہیں جن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت کے گرد گھومتا ہے انشاء اللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں جن میں سوئی گیس کا نام و نشان نہیں تھاسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ان یونین کونسلوں کی اکثریتی عوام آج سوئی گیس کی سہولت سے مستعفید ہو ر ہے ہیں ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button