خسرہ سے بچاؤ کی مہم کا آغاز 15اکتوبر سے ہورہا ہے۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ٹیمیں گھر گھر جا کر چھ ماہ سے سات سال عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی ۔ یہ ٹیمیں سکولوں میں بھی آئیں گی ان خیالات کا اظہاربیسک ہیلتھ یونٹ بھڈانہ میں تعینات ڈاکٹر جویریہ طارق نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں طلباسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ کی بیماری سے قوت سماعت اور بصارت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے اس بیماری کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ تمام شہریوں کو چاہیے کہ اس مہم کو کامیاب بنائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ہاتھ بٹاتے ہوئے چھ ماہ سے سات سال عمر کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔سکول وزٹ کے دوران محمد یاسر اور انکی ٹیم کے دیگر افراد بھی ڈاکٹر جویریہ کے ہمراہ تھے۔
Gujar Khan; Dr Javeria Tariq briefed students at Gov high school in Bhadana to make them aware of measles campaign which will start from 15th October.
With a view to eradicating measles from Punjab, a 12-day anti-measles campaign would be launched from October 15 which would be carried out till October 27. During this campaign 20 million children from the age of six months to 87 months would be given vaccine against measles.
Unicef would provide all out cooperation to the primary and secondary health department for this campaign.