مسلسل خبروں کی اشاعت پر ایکشن جبر سرکاری ڈسپنری میں میڈیکل آفیسرکی تعنیاتی کر دی گئی ڈاکٹر راجہ حسن علی نے چارچ سنبھال لیا ،ہفتے میں سوموار ،بدھ اور جمعہ تین دن ڈاکٹر دستیاب ہوں گے یونین کونسل اسلام پورہ کی سرکاری ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے ڈسپنسری غیر فعال تھی تاہم باربار خبروں کی اشاعت پر محکمانہ طور پرمیڈیکل آٖفیسر نے جارچ سنبھال لیا ،میڈیل آفیسر ،لیڈی ہیلتھ ورکر اور مڈ وائف سمیت عملہ عوام علاقہ کے لیے کام کر رہا ہے اہلیان اسلام پورہ اپنے چیک اپ کے لیے ہفتے میں تین دن رجوع کر سکتے ہیں
ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جبر پریس کلب کی نشاندہی پر سرکاری ڈسپنسری جبرمیں میڈیکل آفیسر تعنیات کر دیا گیا ہے صحافیوں کا کام ہوتا ہے مسائل کی نشاندہی کرنا اور معاشرے کی محرومیوں سے آگاہ کرنا اس حوالے سے جبر سرکاری ڈسپنسری میں نہ ڈاکٹر نہ ہونے کی مسلسل خبریں آ رہی تھیں جس پرہم نے دن رات کوشش کر کے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے جبر سرکاری ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہیں اور انہیں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے انہوں نے مزید کہا مسائل کے حوالے سے جبر پریس کلب اپنا اہم رول ادا کر رہا ہے
Gujar Khan; After recent campaign by Jabber press club, the local MPA Ch Javed Kausar hd taken notice and has appointed medical officer along with his team at Jabber dispensary.
گورنمنٹ بوائز سکول کوٹ سیداں کی حالت زار پر ڈی سی راولپنڈی نے وزٹ کرنے اور وفد سے ملاقات
DCO Rawalpindi visits Kot Syedan school after recent news headlines
خواجہ جہانزیب جیبی کے والد محترم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم
Dua e Chelum held for father of Khwaja Jahanzaib Jaibi
خواجہ جہانزیب جیبی کے والد محترم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم میں راجہ عزیز آف گوجرخان راجہ جاویداخلاص شاہد صراف سید ندیم عباس بخاری سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دیا اور مہنگائی کا خاتمہ کیا .ظہر حسین وارثی
PML-N led government gave public relief
عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے والوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بھرپورریلیف دیامہنگائی کو کنٹرول کئے رکھا یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے طوفان سے عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے اشیاء خورد ونوش مہنگی ہونے سے غریب دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے تبدیلی کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے چند دنوں میں ہی عوام کو مایوس کر دیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دیا اور مہنگائی کا خاتمہ کیا ترقیاتی کام کرائے جو مسلم لیگ ن کی حکومت کے کارنامے ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
بہت جلد عوام کو ملک میں واضح اورخوشگوار تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی,چوہدری محمدعظیم
Changes will be seen soon, Ch M Azeem
تحریک انصاف گوجرخا ن کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے گزشتہ ادوار میں حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث ملک انتہائی مشکل حالات میں ہے ملکی ادارے اور معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں مگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بہت جلد عوام کو ملک میں واضح اورخوشگوار تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو سستے گھر اور روزگار کی فراہمی کیلئے جامع پلان ترتیب دے رہی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گاجو لوگ آج تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں ملک ان ہی کی لوٹ ماراور غلط پالیسیوں کی بدولت بحرانوں کا شکار ہوا ہے جس کا ازالہ تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے تحریک انصاف کی پالیسیاں مکمل ہونے پرسیاسی مخالفین کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا اور کسی دوسری سیاسی جماعت کا تحریک انصاف کے سامنے ٹھہرنا ناممکن ہو جائے گا