ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد کی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو چرس کہوٹہ پولیس نے قبضے میں لے لی ۔جبکہ خالوکو چھری کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم عقیل حیدر شاہ کو کہوٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ کسی سفارش ،دباؤ اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر کاروائی ہوگی ۔ نسلوں کو تباہ کرنے والے کسی نرمی اور رعائت کے مستحق نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی دیس پی کہوٹہ ملک خلیل اور ایس ایچ او کہوٹہ ندیم کیانی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے بتایا کے کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں چھاپہ مارکر بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ۔ دو منشیات فروشوں سکندر ولد نواز سکنہ مواڑہ سے 1600گرام چرس اورنصیر احمد ولد محمد نواز سے1800چرس برآمد کر کے گرفتار کر کے9Cکے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لےئے ۔ اسی طرح ایک اور واقع میں دریوٹ کے رہائشی دو افراد نے حساس ادارے کے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کی تھی ڈی ایس پی کی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے توقیر، اور ذیشان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کہوٹہ کے علاقہ میرا مٹور میں اپنے خالو سید تمثیل رضا شاہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے ملازم عقیل حیدر شاہ کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے جرائم کا خاتمہ بلخصوص منشیات فروشی اور چوری ڈکیتی کا خاتمہ ہماری اوولین ترجیح ہے انشا اللہ منشیات جیسی لعنت کو اس علاقہ سے بالکل ختم کر کے ہی دم لینگے انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب منشیات فروشی کے سب ٹھکانے ختم کر کے اس علاقہ کو منشیات سے پاک کر دینگے ۔
Kahuta; The Kahuta police have launched a campaign against wanted criminals and drug dealers, three were arrested amongst those were Nawaz of Moawara along with Naseer Ahmed and Tauqeer Zeeshan.
پریس کلب کہوٹہ کے ممبران افضال شمسی اور کبیر احمد جنجوعہ سے اظہار تعزیت
Condolences to Afzaal Shamsi and Kabir A Janjua
پریس کلب کہوٹہ کے ممبران افضال شمسی اور کبیر احمد جنجوعہ سے اظہار تعزیت ۔ تفصیل کے مطابق افضال شمسی ممبر پریس کلب کہوٹہ کے بڑھے بھائی اور عدنان شمسی کے والداظہر شمسی کی وفات اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے کزن محمد افراہیم کی وفات پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر ، سنیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ، جنرل سیکر ٹری اصغر حسین کیانی ، ملک محمود اختر نائب صدر ، حاجی عبدالرشید ، ملک زاہد مبین ، راجہ عمران ضمیر ، افتخاراحمد غوری ،ارسلان کیانی، ملک دانیال محمود ، اخلاق شمسی ،شیخ خلیل ، راجہ پرویز اقبال ، ساجد جنجوعہ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مر حومین کے لیئے مغفرت اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔