DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Armed robbery committed at Al Kayan restaurant

کہوٹہ شہر کے قریب وائی کراس کے مقام پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

کہوٹہ شہر کے قریب وائی کراس کے مقام پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔ نامعلوم اسلحے کی نوک پر معروف ہوٹل (الکیان ریسٹورینٹ )سے لاکھوں روپے نقدی اور ہزاروں روپے کے موبائل فون کارڈ لے گے ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی کی بنا پر کہوٹہ شہر کی عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا تا ہے ۔ آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او اور سی پی او سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کاکر دگی کی وجہ سے کہوٹہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا تا ہے آئے روز کوئی ناں کوئی واردات ہو جاتی ہے گذشتہ کہوٹہ کے قریب معروف ہوٹل الکیان ریسٹو رینٹ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ۔ شیخ منیب نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں کہوٹہ کی طرف سے ایک ہنڈا 125موٹل سائیکل پر تین نوجوان آئے جن میں سے دو نے چادریں اور ایک نے ہلمنٹ پہن رکھا تھا انہوں نے مجھ سے کہا کہ سیگریٹ دیں میں جب ان کو سیگریٹ دینے لگا تو انہوں نے اسلح نکال لیا اور اسلحے کی نوک پر تقریباً2لاکھ نقدی ،60ہزار کے موباہل کارڈ لے کر پنڈی کی طرف بائک پر بھاگ گے ۔ کہوٹہ شہر میںآئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا ذہنی سکون ختم کر دیا ہے ہر ایک خوف میں مبتلا رہتا ہے ۔ عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او اور سی پی او سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; A Armed gang on motorbikes and wearing helmets struck at well known Kahuta Al kayan restaurant, The owner of the hotel Sheikh Muneeb was held on gun point and the gang fled with 2.60,000 Lakh rupees. Kahuta police are investigating the incident.

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر برانچ کہوٹہ کا عملہ عوام کے عذاب بن گیا

Public facing uphill task at new land record computer branch in Kahuta

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر برانچ کہوٹہ کا عملہ عوام کے عذاب بن گیا ۔سائلین رلنے لگے ۔6سے7افراد پر مشتمل عملے میں سے صرف ایک شخص ڈیوٹی دیتا ہے ۔باقی عملہ ہروقت غائب رہتا ہے ۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقارعلی ستی آف کتھیل ہون کا اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کچہری میں موجو د لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر برانچ کہوٹہ میں عملے کی من مانیاں زور شور پر 10بجے تک عوام ان کا انتطار کرتے ہیں جب عملہ آتا ہے تو صرف ایک اہلکار ہوتا ہے جو کہ کہتا ہے کہ میں فلاح کیبن پر بیٹھتا ہوں میرا یہ کام میں دوسرے اہلکاروں کا کام میں نہیں کروں گا ڈیوٹی پر عملہ ناں ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے افرادکو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑھتا ہے ۔علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقارعلی ستی آف کتھیل ہون نے شدید احتجاج کر تے ہوئے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

یونین کونسل نارہ کے موضع کلیاہ کے رہائشی  راجہ رضا علی رشتہ ازواج میں منسلک

Wallima of Raja Raza Ali celebrated in Nara

مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء راجہ سہیل اسلم جنجوعہ کے کزن کی دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے موضع کلیاہ کے رہائشی مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء راجہ سہیل اسلم جنجوعہ کا کزن راجہ رضا علی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق ایم پی اے وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معان خصوصی راجہ محمد علی،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ ، چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،وائس چیئرمین یونین کونسل دکھالی عبد الحمید مغل ،معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ،سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر سجاد جنجوعہ ،سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حسین ،حاجی نصرت ، حاجی جاوید ، قاری عبدالرحیم ،جنرل کونسلر یوسی بیور راجہ سجاد ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ احتشام جنجوعہ آف لہڑی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغ جمیری کا دورہ

MPA Raja Sagheer Ahmed visits high school Bagh Jamiri

ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغ جمیری کا دورہ ۔ سکول میں پڑھائی کا اعلیٰ معیار،اساتذہ کی بھرپور حاضری ،سکول کا بہترین رزلٹ ،صفائی کے بہترین انتظامات پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا راجہ خالد محمود اور دیگر سٹاف کی خدمات کو سراہاتے ہوئے شاباش دی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغ جمیری کا دورہ کا سکول کے انتظامات دیکھے انہوں نے سکول میں پڑھائی کا اعلیٰ معیار،اساتذہ کی بھرپور حاضری ،سکول کا بہترین رزلٹ ،صفائی کے بہترین انتظامات پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا راجہ خالد محمود اور دیگر سٹاف کی خدمات کو سراہاتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ آپ کے سکول کے جو بھی مسائل ہیں وہ مجھے بتاہیں انشاء اللہ میں حل کرو ں گا ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا راجہ خالد محمود نے اپنے سکول کے رزلٹ بتاتے ہوئے کہا کہ 2017میں میڑک کا رزلٹ 78%،5Thکا100%اور8Thکا بھی 100%رہا جبکہ انہوں نے اپنے سکول کے مسائل میں سے سب سے برا مسلہ ٹیچنگ سٹاف کی کمی کے بارے میں بتایا کہ ہمارے پاس12پوسٹیں ہیں جس میں9موجود ہیں 3کی کمی ہے جس کو پورا کر نے کے لیے ہم نے اپنے طور پر پرائیویٹ سٹاف رکھا ہوا جس میں سے ایک کو تنخواہ سکول کمیٹی دیتی ہے جبکہ ایک ٹیچر کو میں اپنی جیب سے دیتا ہوں ۔ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے ان کے اس مسلے کو حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔

انڈس کالج کہوٹہ کے طلبہ و طالبات کی فرسٹ ائیر کے امتحانات میں شاندار کاکردگی

Indus college Kahuta achieves top position 

انڈس کالج کہوٹہ کے طلبہ و طالبات کی فرسٹ ائیر کے امتحانات میں شاندار کاکردگی ۔ 20سے زاہد طلبہ و طالبات نے70%جبکہ 70سے زاہد طبہ وطالبات نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔انڈس کالج کہوٹہ کا فرسٹ ائیرکا رزلٹ مجومی طور پر 78%رہا ۔ سکول کے ہونہار طالب علم محسن نشاد نے412نمبر لے کر اپنے کالج میں فرسٹ پوزیشن،حناء کنول نے 411نمبر لے کرسکینڈ پوزیشن ،ملک اویس نے405نمبر لے کرتھرڈ پوزیشن جبکہ حمزہ افضل نے 402نمبر لے کر فورتھ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ڈائریکٹر انڈس کالج کہوٹہ معروف سماجی شخصیت ملک عنایت اللہ نے کہا کہ ہم اس شاندار کامیابی پر طلبہ و طالبات ،اساتذہ او ر بچوں کے والدین کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button