DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; inauguration ceremony of Mohalla Sultania Rai Pur road

محلہ سلطانیہ رائے پور میں سڑک کیافتتا ح تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے خصوصی شر کت

محلہ سلطانیہ رائے پور میں سڑک کیافتتا ح تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے خصوصی شر کت کی محلہ سلطانیہ رائے پور پہنچنے پر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شاندار استقبا ل کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق محلہ سلطانیہ رائے پور کی سڑک کا افتتاح وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے کیا محلہ سلطانیہ رائے پور پہنچنے پر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شاندار استقبال کیا گیا اس کے بعد محلہ سلطانیہ رائے پور میں چوہدری یونس تھنپالوی نے ایک تقریب کا انعقاد کیا ہوا تھا۔تقریب سے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ،حاجی یونس تھنپالوی ،تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین ،چوہدری جاوید ظفر ،راجہ شعیب عابد ،محمد مد ثر میر ایڈووکیٹ ،ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ ،صوفی جاوید ،چوہدری نذاکت علی ،چوہدری طارق ، چوہدری عزیز اکبر نے خطا ب کیا ۔حاجی یونس تھنپالوی ،تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین ،چوہدری جاوید ظفر ،راجہ شعیب عابد ،محمد مد ثر میر ایڈووکیٹ ،ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ ،صوفی جاوید ،چوہدری نذاکت علی ،چوہدری طارق ، چوہدری عزیز اکبرنے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے دو سال میں جتنے کام کیے ہیں اتنے کام کو ئی پانچ سالو ں میں بھی نہیں کر سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی زند گی کر پشن سے پاک ہے کو ئی آدمی ان پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے اندر اپنے حلقہ کے لو گو ں کے لیے کام کروانے کا جنو ن ہے جس کی بدولت ڈڈیال ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کی گرفتاری کی بھرپور مزمت کر تے ہیں اور موجود حکومت انتقامی کاروائیا ں بند کریں نہیں تو ان کا انجام اچھا نہیں ہو گا ۔وزیر حکومت چوہدری مسعودخالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حلقہ ایل اے ون کی عوام کی عزت کا ہمیشہ خیال رکھااورمسائل کو حل کروانے کے لیے دن رات ایک کیا۔ انہو ں نے کہا کہ میں مسائل سے باخوبی واقف ہوں بھرپور کوشش ہے کہ آپ کے مسائل جلد از جلد حل کر سکیں اور آزاد خطے کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہماری جماعت نے عوام کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا اور آئندہ بھی رکھے گے آج حلقے کے اندر برابری کی سطع پر کام ہو رہے ہیں اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا ہے انشاء اللہ بھرپور خدمت کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ آپ کے جو مطالبات ہیں ضرور پورے ہو نگے عوام کاپیسہ کسی کرپٹ کو ہضم نہیں کرنے دو نگا. میرا ماضی سب کے سامنے ہے جب بھی بات کی ہے حق وسچ کی ہے نہ کرپٹ ہوں نہ کرپشن برداشت کرتا ہوں ملازمین اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں جہاں عوامی ضرروت تھی ٹرانسفارمر مہیا کیے او رٹرانسفارمر بھی جلد مہیا کریں گے ۔انہو ں نے کہا میری کوشش ہے ڈڈیال کی عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف ملے جو لوگ جان بوجھ کر روڈ پر گندہ پانی چھوڑتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جرمانہ کریں تاکہ اس گندے سسٹم کی روک تھام ہوسکے۔انہو ں نے کہا کہ یونین کونسل رائے پور سے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ آخر میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے رائے پور تا سملوٹھہ تک جلد روڈ بنانے کا اعلان بھی کیا۔

Dadyal, AJK; Inauguration ceremony of Mohalla Sultania Rai Pur road was held with Minister Ch Masood Khalid, Large number of people gathered on the occasion, local villagers thanked the construction of the road, as Ch Masood Khalid also announced further road work from Rai Pur to Samlotha.

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کرایہ الاؤنس کی کٹوتی سے اجتناب کیا جائے

Fare allowance should not be removed, Teacher’s demand

موں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے ڈڈیال میں غوری ہاؤس میں اساتذہ ڈڈیال کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کرایہ الاؤنس کی کٹوتی سے اجتناب کیا جائے انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرح اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا اژدھا سرکاری ملازمین کو بڑی بے دردی سے ڈنگ رہا ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالدنے کہاکہ کرایہ الاؤنس کے خاتمہ سے ملازمین میں بے چینی کی لہردوڑ رہی ہے اس موقع پر دیگر مقررنین جن میں راجہ اورنگزیب ،محمد ضیاء اقبال، یاسر ملک سمیت دیگر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر آزادکشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو من و عن تسلیم کرکے اساتذہ کے احتجاج کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے مقررنین نے کہاکہ سردار محمد عارف شاہین کی قیادت پر پورا اعتماد ہے اور اساتذہ تحصیل ڈڈیال کی طرف سے ایک بڑا قافلہ 18 اکتوبر کو مظفر آباد میں سردار عارف شاہین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

عوام علاقہ نے پولیس کی شاندار کاروائی پر مبار ک باد

Police congratulated for action against drug dealers 

ایس ایس پی میرپور سید ریاض بخاری کی ہدایت اوڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب زیر نگر انی میں ایس ایچ او چوہدری شہزاد کی منشیات فروشوں اور جواروں کے خلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی ایس ایچ او چوہدری شہزاد اے ایس آئی سمیع اللہ ایف سی نصیب تفتیشی افسر چوہدری اقبال، طاہر محمود سمت دیگر ساتھیوں نے سورکھی سے منشیات فروش محمد خفیظ عبدالرحمن سے220گرام چرس گردہ جبکہ دوسری کاروائی میں بٹھروئی سے چار جواریوں کے گرفتار کر لیا ان سے جوا پر لگی ہوئی رقم دیگر قیمت اشیاء کو اپنے قبضہ کر لیا عوام علاقہ نے پولیس کی شاندار کاروائی پر مبار ک باد پیش کی 

قبوضہ کشمیرکے نہتے اورمعصوم لوگوں پرکیمیائی ہتھیاروں کااستعمال بھی شروع,چوہدری طارق محمود

Ch Tariq Mahmood of Manchester deplores chemical attacks by Indian forces in Kashmir

صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر بر طانیہ چوہدری طارق محمود نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے مظالم کی انتہاکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے نہتے اورمعصوم لوگوں پرکیمیائی ہتھیاروں کااستعمال بھی شروع کردیاہے جس سے مزیدمعصوم شہری شہیدہورہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیرمیں چلنے والی آزادی کی تحریک کامقابلہ نہیں کرسکتابندوقوں کی سنگینی اورپیلٹ گن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کودبانے میں ناکام رہی کشمیری عوام نے اپنے مستقبل کاتعین سترسال قبل پاکستان کے ساتھ کردیاتھااوراب تک الحاق پاکستان کی منزل کے حصول اورتکمیل پاکستان کے لیے جدوجہدکاسفرجاری رکھے ہوئے ہیںیہ حق خودارادیت کی جدوجہدہے جواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں تسلیم کررکھی ہے بھارت تسلیم شدہ استصواب رائے کاحق دینے سے انکاری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت نے ایک جانب مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے جبکہ دوسری جانب لائن آف کنٹرول پربسنے والے شہریوں پربھی بلااشتعال ہیوی گولہ باری کررہاہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ہیلی کاپٹرپرفائرنگ کرکے بھارتی فوج نے انتہائی بزدلانہ حرکت کی ہے جوکہ بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کاواضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نہتے اورمعصوم کشمیریوں پرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے اقوام متحدہ کی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں بھارت کوبے نقاب کردیاہے بھارت نے پیلٹ گن کااستعمال کرکے ہزاروں لوگوں کو نابیناکردیاہے جن میں معصوم بچے،خواتین بھی شامل ہیں بھارتی قابض فوج اوربھارتی حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں اورایسی بزدلانہ حرکتوں سے بازآناچاہیے بھارتی قابض فوج بارہاکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتی آئی ہے اوراس کے الزامات پاکستان پرلگائے جاتے ہیں بھارتی فوج کے جھوٹے الزامات سے پہلے ہی دنیامیں بھارت کا گھٹیاپن ظاہرہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے حریت پسند کے جسد خاکی کو گاڑی سے باندھ کر جس بہیمانہ انداز میں گھسیٹا وہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر کلنک کا ایک ٹیکہ ہے۔ اس طرح کے اقدامات کر کے بھارت نے نازیوں اور مسولینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر ویٹو پاورز سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں روا رکھی جانے والی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کریں تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ نے جو حق دے رکھا ہے اس پر عمدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہدائے زلزلہ کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فر مائے

Prayers for victims of 8th October earthquake diasater

؂وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 تاریخ کے اوراق میں وہ نمایاں اور افسردہ دن ہے کہ جس پر نظر پڑتے ہی انسانی ذہن افسردہ خیالات اور غمگین یادوں سے دوچار ہو جاتا ہے اس دن صبح8.52amپرچند ہی لمحات میں انسانی تاریخ کے خوفناک زلزلے نے لاکھوں زندگیوں کو موت نے اپنی آغوش میں لے لیا اور مظفر آباد، باغ، وادی نیلم، چکوٹھی سمیت خیبر پختون خواہ کے علاقوں بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں ہر طرف تباہی مچا دی اس آ فت سے بچ جانے والے لوگ آج بھی سکتے کے عالم میں ہیں۔ اس زلزلے نے کئی انسانی المیوں کو جنم لیا اور کئی افراد کو عمر بھر کے لئے اپا ہج کر دیا۔انہو ں نے کہا کہ 8اکتوبر2005کے قیامت خیز زلزلہ میں اہلیان آزاد کشمیر نے 46ہزار جانوں کے نقصان ،03لاکھ سے زائد مکانات اور آزاد کشمیر کے 53فیصد رقبہ پر موجود صحت ، تعلیم ، آب رسانی و نکاسی اور مواصلات کی سہولیات کی تباہی کے باوجود زلزلہ زدہ علاقوں کے عوام نے زندگی کی شروعات کیلئے جس ہمت و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل رشک ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان ، افواج پاکستان ، پاکستانی عوام ،برادر اسلامی و دوست ممالک اور عالمی اداروں کے تعاون سے ایراء سیرا اور آزاد حکومت کے محکمہ جات نے جس لگن جانفشانی سے انسانی تاریخ کے اس المناک سانحہ میں مبتلا متاثرین کیلئے ریسکیو ،ریلیف اور بحالی کے آپریشن کی کامیابی کے لئے شبانہ روز کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس منفرد زمینی اور فضائی آپریشن کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور مشکل ترین ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن مانا جاتا ہے ریلیف ، ریسکیو ، بحالی اور بعد ازاں تعمیر نو کے مراحل میں بین الاقوامی اداروں اور این جی اوز کا کردار بھی مثالی رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ایک قیامت خیز گھڑی تھی7.6 پوائنٹ کے زلزلے نے 37 سیکنڈ میں ہر طرف تباہی مچا دی کوئی خو اب میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ قیامت کی گھڑی میں ایک دم توڑ تی قوم کو زندگی کا امرت دینے کے لیے پورا ملک امڈ آئے گا اور مرد ، خواتین، جوان بوڑھے حتیٰ کہ گداگر ، معذور لوگ اور معصوم بچے سر ہتھیلی پر رکھ کر اس سرکتی ہوئی زمین پر دیوانہ وار قافلہ در قافلہ پہنچیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانیوں نے بغیر کسی سیاسی مذہبی یا حکومتی اپیل کے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے بھائیوں کو بچانے کے لیے ایک سانس بھی ضائع کئے بغیر وہ کچھ کیا جس کی چشم فلک نے مثال نہ دیکھی تھی صلہ رحمی ، درد دل ،گہری محبت اور اسلامی اخوت کے اس والہانہ پن نے انتہائی تکلیف دہ صورت حال میں ہمیں ہماری شناخت دی۔انہو ں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں قدرتی آفات سے بچنے اور شہدائے زلزلہ کو یاد رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں میں بہتری لانے کی توفیق عطا فرمائے اور شہدائے زلزلہ کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فر مائے ۔امین ۔

جامعتہ الحسن رٹہ مدرسہ سکول اور کالج فار بواز، فاطمتہ الزہرا کالج برائے طالبات اور الحسن ماڈل سکول رٹہ ڈڈیال کا تفصیلی دورہ

British Kashmiri visit Model school Ratta

ممبر برٹش پارلیمنٹ ٹونی لوئیڈ شیڈو سیکرٹری فار آئیرلینڈ، ہون الڈر مین مشتاق لاشاری چیئرمین تھرڈ ورلڈ سولیڈریٹی، کونسلر محمد زمان میئر آف ریچڈل، کونسلر عاصم راشد ڈپٹی ٹو میئر آف پولیس گریٹر مانچسٹر، کونسلر سلطان علی سابق میئر آف ریچڈل، مسز رضیہ شمیم چیئرپرسن آف پاکیزہ گروپ، کونسلر الین بریٹ لیڈر آف ریچڈل کونسل، ناظم سلیمان پی اے ٹو میئر آف ریچڈل، شیراز شیری میئرل کنسرٹ، امتیاز احمد کونسل لیڈر پی اے، محمد ارشد اسسٹنٹ ٹو ممبر آف پارلیمنٹ اور دیگر نے الحسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے جامعتہ الحسن رٹہ مدرسہ سکول اور کالج فار بواز، فاطمتہ الزہرا کالج برائے طالبات اور الحسن ماڈل سکول رٹہ ڈڈیال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین الحسن فاؤنڈیشن چوہدری اظہر صادق نے مہمانوں کو الحسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ ادارہ پاکستان آزاد کشمیر اور برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کے تعاون سے اور اللہ پاک کے خاص کرم سے چل رہا ہے سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یوسف نے جو درخت لگایا ہے ہم اس درخت کی آبیاری کر رہے ہیں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 600 سے زائد بچے بچیاں فری تعلیم اور رہائش کی سہولت حاصل کررہے ہیں ادارہ ہر سال امتحانات میں بہترین پوزیشن لیتا ہے اسی بنا پر فاؤنڈیشن سے تعلیم حاصل کرنے والے کئی بچے مختلف اداروں میں اچھے عہدوں پر تعینات ہیں انکا مزیر کہنا تھا کہ بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دے رہے ہیں چوہدری محمد یوسف نے اپنی زندگی میں جس ادارے کی بنیاد رکھی ہے یہی ادارہ آخرت میں ان کی مغفرت کا باعث بنے گی اس موقع پر ممبر برٹش پارلیمنٹ اور میئر آف ریچڈل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحسن فاؤنڈیشن کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ادارہ ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر اچھا کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے تارکین وطن اس ادارے کے ساتھ مزید تعاون کریں ایسے ادارے مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلائے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ میں رہنے والے لوگوں سے خاص طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ادارے کی سرپرستی کریں اور یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا تعلیم ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

خون سفید ہوگیا حقیقی بھتیجا چچا کا دشمن بن گیا دیوار بنا کر راستہ بند کر دیا

Nephew block public way of uncle in a feud in Dadyal

خون سفید ہوگیا حقیقی بھتیجا چچا کا دشمن بن گیا دیوار بنا کر راستہ بند کر دیا متعدد بار لڑائی جھگڑے ہوئے انتظامیہ ڈڈیال تعاون نہیں کر رہی میری ہی زمین پر من گھڑٹ کیس بنا کر مجھے الجھن میں ڈالا گیا لیکن الحمداللہ ہائیکورٹ نے میرے حق میں فیصلہ سنایا برطانیہ سے آئے ہوئے چوہدری نور حسین نے ڈڈیال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن اپنے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں دن رات محنت کر کہ کثیر تعداد میں زر مبادلہ اپنے وطن بھیجتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنے ہی وطن میں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں ہمارے آباو اجداد کی ذمینوں پر قبضے کر لیے جاتے ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے جعلی کیس عدالتوں میں دائر کر کہ الجھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے حصے میں آنے والی زمین پر اپنا مکان تعمیر کر کہ پرسکون ذندگی بسر کروں لیکن شائد میرے اپنوں کو میرا وطن واپس آنا ناگوار گزرا اور بجائے میریساتھ دینے کے الٹا میرے ہی دشمن بن بیٹھے میرا حقیقی بھتیجا مظہر حسین نے میری ہی زمین پر جہاں میں نے مکان تعمیر کیا وہاں دیوار بنا کر میرا رستہ بند کر دیا اور مختلف عدالتوں میں میرے خلاف کیسز دائر کر کہ مجھے الجھن میں ڈالے رکھا ہیں ہم عرصہ دراز سے برطانیہ میں آباد تھے ہماری ذمین انہی کے پاس تھی اب جب میں نے یہاں مکان تعمیر کرنا چاہا تو ان سے رہا نہیں گیا اور ہماری زمین کو ہتھیانے کے لیے تھانے کچہریوں میں مختلف کیسز میں الجھانے لگے۔ میں نے کہیں بار اسے کہا کہ یہاں رکاوٹ نہ ڈالو باقی آپ جہاں سے چاہو اپنا حصہ کلئیر کر لو پر میری چار دیواری کے اندر داخل نہ ہو ہائیکورٹ نے باقاعدہ میرے حق میں فیصلہ سنایا اس کے علاوہ تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر نے بھی رپورٹ کی کہ مظہر حسین کا اس ذمین میں کوئی عمل دخل نہیں جس پر میں نے باقاعدہ SHOتھانہ پولیس ڈڈیال کو درخواست دی کہ مظہر حسین مجھے ناجائز تنگ کر رہا ہے گالم گلوچ اور کام کرنے والے مستری مزدوروں کو دھمکیاں دے رہا ہے اس کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی مقامی انتظامیہ میرے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ وہ میری دادرسی کریں ۔

اندرہل کے معروف بزرگ سیاسی راہنما سابق وزیر چوہدری محمد یوسف مرحوم کی یاد میں منعقدہ ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب

Aisal e aswab dua observed for late Ch M Yousif in Dadyal

اندرہل کے معروف بزرگ سیاسی راہنما سابق وزیر چوہدری محمد یوسف مرحوم کی یاد میں منعقدہ ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب میں ڈڈیال بھرسے ہزاروں افراد کی شرکت ، علاقہ اندرہل کے لیے سیاسی وسماجی اور مذہبی خدمات پر مرحوم کو خراج تحسین ، تقریب سے بطور مہمان خصوصی سابق جسٹس پیرکرم شاہ الازہری ؒ کے صاحبزادہ ڈاکٹر محمد ابو الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری یوسف مرحوم کی اس علاقے کے لیے سماجی و سیاسی خدمات سے ہر شخص بخوبی واقف ہے ان کی جانب سے قائم کیے گئے تعلیمی ادارے ان کے لیے بہترین صدقہ جاریہ ہیں جہاں سیکنڑوں طلبا وطالبات دین ودنیا وی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انسان اس دنیامیں رب کی عبادت اور معرفت کے لیے بھیجا گیا ہے کہ وہ دنیا میں آخرت کی تیاری کر لے تقریب میں چوہدری محمد یوسف کے بھتیجے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق،چوہدری واحد، چوہدری عرفان یونس، چوہدری آفتاب احمد خان ،راجہ علی زمان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ساجد نزیر ، طاہر قیوم ، یاسر کیانی ، نمبردار چوہدری الطاف ارشد، راجہ آزاد، چیئرمین زکوٰۃ چوہدری تجمل حسین ، ممبر چوہدری یاسین ، چوہدری مہربان، چوہدری رمضان ، چوہدری تاج چیف ، چوہدری شاہین الطاف ، چوہدری ارشد محمود ، چوہدری شوکت گجر ، چوہدری سلیم ، چوہدری شاہد عزیز، چوہدری صابر ایڈووکیٹ ، چوہدری ممتاز ایڈووکیٹ ، سائیں محمد چوہدری ایڈووکیٹ ، صغیر غوری ایڈووکیٹ ، عدنان فاضل ایڈووکیٹ اور دیگر بھی شریک تھے ڈاکٹر ابولحسن محمد شاہ نے مزید کہا کہ زندگی کے لمحات کا حساب ہوگا بندہ مومن کو اس یقین ہوتا ہے اس لیے بندہ اپنی زات کی اصلاح کرتا ہے اور اپنی ذات کا محاسبہ کرتا ہے ۔اس کے ساتھ وہ اللہ کو راضی کرنے کے لیے نماز اور عبادت خداوندی میں مصروف رہتا ہے اور ہمہ وقت مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف رہتا ہے ۔ چوہدری محمد یوسف بھی ان کاموں میں مصروف عمل رہے اپنی زندگی اور صلاحیتوں کو دین اور مخلوق خدا کے لیے ہمیشہ وقف کیے رکھا ۔ معاشرے میں ان کی سماجی اور علمی خدمات بھی ان کی روز روشن کی طرح واضح ہیں ۔ یہ دنیا عارضی ہے ہر کسی نے یہاں سے چلے جانا ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن ہمیں اپنے حالاتِ پر نظر رکھنی چاہیے کہ ہمارے پاس آخرت کے لیے کیا تحفہ ہے اس لیے اپنے بچوں کو دین اور قرآن کی تعلیم دیں جس سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی ۔ اوراپنی اولاد کے دلوں میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت ڈالیں جب دین اسلام سے آشنائی ہوگی تو انہیں والدین ۔بہن بھائیوں اور عزیزواقارب رشتوں کی قدر پہنچانے گے ۔ اولاد اگر نیک صالح ہوگی تو موت کے بعد بھی صدقہ جاریہ اپ کے لیے جاری رہے گا ،صدر میاں محمد بخش سوسائٹی نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا چوہدری محمد یوسف ایک بڑے انسان تھے تحریک آزادی کشمیر اور تحریک پاکستان میں ان کا کردار رہا وہ سیاسی میدان میں جب آئے اس وقت انتخابی سیاست مشکل کام تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے گٹھن میدان کا انتخاب کیا ۔ آج مقبوضہ کشمیر میں جو حالات ہیں اس پر بھی چوہدری محمد یوسف کی کڑی نظر تھی ۔ چوہدری یوسف کا ثانی آذاد کشمیر میں نہیں ملے گا تحمل بردباری اور سیاست میں رواداری چوہدری یوسف کا طرہ امتیاز تھا آج سیاست میں نام اور برادری کو پوچا جاتا ہے ان کے سیاسی سفر کو اظہر صادق جاری رکھیں گے ۔ حلقہ ڈڈیال میں قیادت کی کمی ہے ۔ تحصیل مفتی زاہد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد اس کے تمام عمل ختم ہو جاتے ہیں لیکن اسکے صدقہ جاریہ کے عمل سے مرحوم کا تعلق باقی رہتا ہے ۔نیک اولاد بھی مرحوم والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتے ہیں جہاں ہزاروں بچے دین سیکھتے ہوں وہ شخص بھی قابل رشک ہے چوہدری یوسف نے ایسے ہی منصوبے کو شروع کیا ان کے لگائے گئے تعلیمی ادارے ان کے بہترین صدقہ جاریہ ہے ۔دین کے علم اور حافظ قرآن کا جو اعزاز واکرام کل روز محشر قیامت کے روز اللہ پاک کی طرف سے ملے گا اس وقت ہر شخص رشک کرے گا ۔ چوہدری یوسف کے لگائے گئے اس ادارے کو ان کی فیملی اور چوہدری اظہر صادق اس باغ کو مزید ترقی دیں گے ۔ چوہدری یوسف کا جواں سالہ بیٹا اٹھارہ سال کی عمر میں انتقال کر گیا تو اس وقت چوہدری یوسف پریشان رہنے لگے اس وقت ان کے قریبی ساتھ حکیم حیات علی چشتی رح نے جامعتہ الحسن مدرسہ کی بنیاد رکھی پھر اس میں دن بدن اضافہ ہوتا گیا آج چوہدری یوسف مرحوم کے سیکنڑوں نہیں بلکہ ہزاروں بچے ان کے لیے صدقہ جاریہ بن چکے ہیں ان کے مشن کو چوہدری اظہر صادق نے جاری رکھا ہوا ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button