اکتوبر 2005کے زلزلے میں جبر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیاصوبہ پنجاب،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 7.6ریکٹر اسکیل کی شدت سے آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور 2005ء میں دنیا کا چوتھا بڑازلزلہ تھاجہاں بہت سا جانی و مالی نقصان ہوا تھا وہاں ہمارے شرقی ایریا کے 2 بہادراے ایم سی یونٹ مظفر آباد کے جوانوں نے بھی شہادت حاصل کی سپاہی شوکت محمود آف بلیام اسلام پورہ جبراور سپاہی ارشد محمود آف منجوٹھہ یہ دونوں نوجوان شرقی گوجرخان کے ایریا سے ہیں آج بھی ان کے لواحقین سے بات ہوئی تو کہتے ہیں کہ آرمی والے ہمارا اتنا خیال رکھتے ہیں جیسے ہمارے عزیز اب بھی سروس کر رہے ہیں جو بھی نیا چیف اتا ہے کہ اس کا سندیسہ ہمارے گھر پہنچ جاتا ہے آج ان کی برسی ہے آج کے دن ہمیں تمام شہداء سمیت ان جوانوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا
Gujar Khan; Memorial for Siphaey Arshad Mahmood of Manjotha and Siphaey Shaukat Mahmood of Balyam was held, both men lost their lives on 8th October 2005 earthquake disaster.
سبحان سپورٹس کرکٹ کلب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری لگاتار دوسرا ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
Sobhan sports cricket club win second tournament
سبحان سپورٹس کرکٹ کلب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری لگاتار دوسرا ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا،گزشتہ روز ملک پور کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا سپر 8کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کارکرردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا اس سے قبل کلیال کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے سپر 6اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی سبحان سپورٹس کرکٹ کلب نے شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں کلیال کرکٹ کلب کو مات دی تھی اس شاندار کاکردگی پر نقد انعامات اور ٹرافیاں وصول کیں،سبحان سپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان محمد سلیمان بٹ نے کہا ہے کہ علاقائی سطع پر کرکٹ کے ٹورنامنٹ منعقد ہونے چاہیے جس سے ٹیلنٹ سامنے آتا ہے نیز انہوں نے کہا کہ ہمارے خطہ پوٹھوہار میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے لیکن سہولیات نہیں ہیں ہمیں ایک کرکٹ گراؤنڈ کی اشد ضرورت ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پنڈوری جبر انٹر پارٹ 1 کا رزلٹ 77فیصد رہا
High school Pindori Jabber achieves 77% exam result
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پنڈوری جبر انٹر پارٹ 1 کا رزلٹ 77فیصد رہا کل تعداد 122میں سے 94 طالبعلم پاس ہوئے جبکہ شعیب اختر نے 377۔راقب فاروق نے 375 منیب الحق نے 367اور سید اسد علی نے 367 نمبر لیکر بالترتیب پہلی۔دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی یاد رہے سٹاف کی شدید کمی کے باوجود تسلی بخش نتائج سکول ہذا سٹاف کی محنت شامل ہے
مدثر تاج ولد چوہدری محمد تاج نے قرآن مجید حفظ کر لیا
Mudassar Taj od Dhok Gorra Purran memorises Quran
مدثر تاج ولد چوہدری محمد تاج نے قرآن مجید حفظ کر لیا حافظ مدثر کا تعلق ڈہوک گوڑھا پوراں کلرسیداں یونین کونسل سموٹ سے ہے انہوں نے وارثیہ درس رہوڑہ نزد اسلام پورہ جبر میں 16 سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل حفظ کرلیا اہلیان علاقہ نے اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔