Kallar Syedan; Tehreek Labbaik will contest local elections, Hafiz Mansoor Zahoor Langariyal
تحریک لبیک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی,حافظ منصورظہور لنگڑیال
تحریک لبیک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7حافظ منصورظہور لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کیں کیا۔انھوں نے کہاکہ تحریک لبیک بلدیاتی الیکشن میں لبرل سوچ کی حامل جماعتوں سے بھرپور مقابلہ کرے کی ۔جنرل الیکشن میں وقت کی کمی کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے۔لیکن بلدیات میں نتائج مختلف ہوں گے،ربیع الاؤل ست قبل ہر یونین کونسل کی تنظیم سازی مکمل ہوجائے گی۔انشاء اللہ ضلع ناظم تحصیل ناظم یونین کونسل ناظمین کونسلر تحریک لبیک کے ہوں گے۔کسی جماعت سے الائنس نہیں کریں گے۔ہرسیٹ پر امیدوار لائیں گے تبدیلی کا دعوی صرف دعوی ہی رہا۔امید کی آخری کرن تحریک لبیک ہے۔جو ملک میں اسلامی نظام کو نافظ کرکے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناکے دم لیگی۔روزگار،تعلیم،صحت عدل وانصاف کو عام کرے گی۔ لاقانونیت دہشت گردی ذخیرہ اندوزی رشوت سود بے حیائی جیسی لعتوں سے وطن عزیز کو پاک اور صاف کرے گی۔
Kallar Syedan; The PP7 Candidate, Hafiz Mansoor Zahoor Langariyal told pothwar.com that, Tehreek Labbaik will contest local elections.
سرصوبہ شاہ ،چوآ خالصہ ،دوبیرن اور گردنواح شہروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا
Public facing high inflation and rising prices at bazaar’s in Choa Khalsa region
سرصوبہ شاہ ،چوآ خالصہ ،دوبیرن اور گردنواح شہروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ،دودھ ،دہی ،گوشت ،پھلوں ،سبزیوں کے من مانے نرخوں کی پرائش کنٹرول اداروں کی عدم توجہ کے باعث دکاندار وں نے پڑولیم منصوعات کی قمیتوں میں اضافے کو جواز بنانے ہوئے آئے روز قیمتوں میں اضافہ معمول بنالیا ہے ان خیالات کا اظہا ر پنڈمیر گالہ کی مذہبی شخصیت مولانا قاری رفاقت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں نے پھل سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ ریٹ لسٹ کے مقابلے میں کئی گنا زائد پر فروخت کی جارہی ہیں پرائس کنٹرول محکمہ لمبی تان کر سو گیا ہے اور عوام مہنگائی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومتی ادارہ پرائس کنٹرول حرکت میں آتے ہوئے زائد قیمتیں وصول کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کے علاوہ ان پر بھاری جرمانے کیے جائے تاکہ مہنگائی کا طوفان دیہائی علاقوں میں تھم سکے
۔گورنمنٹ پرائمری سکول دوبیرن کلاں میں بچوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز
Inauguration of pine tree plantation at high school, Doberan Kallan
گورنمنٹ پرائمری سکول دوبیرن کلاں میں بچوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا بچوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ درخت ہمارے ماحول کو صاف رکھتے ہیں اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر علاقے میں کثیر تعداد میں پودے لگانے کی ضرورت نئے پودے لگانے سے ماحول خوشگوار اور فضائی آلودگی میں واضع کمی آئے گی خوشگوار ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہم سب کردار ادا کریں