DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ex PM Raja Parvez Ashraf guest at awards for Sarwar Shaheed students

سرور شہید کالج میں ہونہار طالب علم محمد عمرعلی اور کامران غفورکے اعزاز میں منعقدہ تقریب

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سرور شہید کالج میں تمام سیاسی جماعتوں کے عمائدین کی شرکت تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتی دکھائی دے رہی ہے ہمارا مقصد اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن بنانا ہے ،طلبہ محنت کریں ،کامیابیاں ان کا مقدر بن جائیں گی ،بلندیوں اور عظمتوں کو سوچ کا حصہ بنائیں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں ،ادارہ ہذا کے مسائل حل کرنے کیلئے کونسل بنائی جائے ، چوہدری جاوید کوثر بحیثت ممبر صوبائی اسمبلی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ،ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کرنا فیشن بن چکا ہے ،نفرتیں بڑھانے کی بجائے بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہوگی،گوجرخان سرور شہید کالج ،گرلز ڈگری کالج ،دولتالہ کالج اور بار ایسوسی ایشن کو بسیں دیں جبکہ وکلاء چیمبرز تعمیر کرانے کا سہرا بھی پیپلزپارٹی کے سر پر ہے ،سرور شہید کالج کی چار دیواری بنانے کیلئے مرکز سے بحیثیت وزیر اعظم فنڈز فراہم کئے جبکہ ایک بلاک کی تعمیر کرانے کیلئے بھی نوٹیفیکیشن جاری اور فنڈز دیئے ،کرنل (ر)محمد اشرف نے سرور شہید کالج کی بنیاد رکھی،ہونہار طالب علم محمد عمر علی نے پنجاب بھر پہلی پوزیشن حاصل کرکے گوجرخان کا نام روشن کیا ہے جس میں اساتذہ کی انتھک محنت کی جھلک خوب نمایاں ہے ،تمام طلبہ وطالبات محنت کو شعار بنا لیں تو ان کی کامیابی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا وہ گزشتہ روز سرور شہید کالج میں ہونہار طالب علم محمد عمرعلی اور کامران غفورکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ،راجہ طارق کیانی ،راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد عظیم ،سماجی شخصیت قاضی شوکت محمود،چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد شاہد صراف،راجہ محمدجواد،طالب علم محمد عمر علی ،منیر جنجوعہ ،آل عمران ،گرین ٹیم کے ماجد سلیم نے بھی خطاب کیا راجہ عزیز آف گوجرخان ،راجہ ارشد،خان شہزادہ خان ،یامین قریشی ،جبار بھٹی ،جہانگیر بھٹی نے بطور خاص شرکت کی ،بار صدر اورنگزیب مغل ،سعدین خان،رمضان مرزا اور ملک آصف اکرام نے طالب علم محمد عمر علی اور کامران غفورکوپھولوں کا گلدستہ جبکہ گرین ٹیم کے صدر نوید طاہر، چوہدری محبوب اور ملک طیب نے شیلڈ پیش کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر جمشید علی ،پروفیسر اعجاز نے سرانجام دیئے جبکہ پرنسپل سیدساجد علی بخاری اور پروفیسر فاروق نے اداہ ہذا کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالہ سے خطاب کیا تقریب میں قاضی شوکت محمود نے کہا کہ ادارہ ہذاسے جو بھی طالب علم نمایاں پوزیشن حاصل کریگا وہ اس کے تعلیمی اخراجات برداشت کرینگے جبکہ ان کی ہر طرح سے معاونت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں راجہ طارق کیانی نے ایک لاکھ ،چوہدری عظیم نے ایک لاکھ ،محمد شاہد صراف نے بیس ہزاراور منیر جنجوعہ نے دس ہزار طالب علم محمد عمر علی کو بطور انعام پیش کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ تعلیم اصل خزانہ ہے جس سے نوجوان نسل بہرامند ہوکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کو وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانا ہوں گے سرور شہید کالج تعلیم کو عام کرنے میں اپنی مثال آپ ہے جبکہ یہاں کے اساتذہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکرہم اپنے اس ادارہ کی بہتری کیلئے کام کریں گے تقریب میں راجہ سہیل کیانی ، راجہ عمران کامی ،راجہ ربنواز،راجہ عمر لطیف ،خاقان بابر کیانی ،ملک شہریار ، ملک جاوید فوٹو گرافرودیگر موجود تھے تقریب کے اختتام پر راجہ پرویز اشرف ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر نے اساتذہ کو شیلڈز پیش کیں جبکہ ادارہ کی جانب سے پروفیسر نسیم تقی جعفری نے راجہ پرویز اشرف کو سونیئر پیش کیا 

Gujar Khan; A Function was held at Sarwar Shaheed college, where ex Prime Minister Raja Parvez Ashraf awarded collge student Kamran Ghafoor and Mohammad Umar Ali who achieved 1st position in Punjab.

ٹی بی کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید ترین مشین نصب کر دی گئی

TB Machine available at THQ hospital in Gujar Khan

ٹی بی کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید ترین مشین نصب کر دی گئی مشین محکمہ صحت پنجاب اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے باہمی تعاون سے نصب کی گئی ہے اس ضمن میں بریفنگ دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حاجی سہیل اعجاز نے میڈیا کو بتایا کہ Gene-Xpert نامی مشین کی مدد سے ٹی بی کے جراثیم کی فوری تشخیص ممکن ہوتی ہے جس کی بدولت مریض کا بروقت علاج ممکن ہوجا تا ہے اور وہ دوبارہ سے ایک صحت مند زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتا ہے ڈاکٹر سہیل اعجاز نے بتایا کہ اس مشین پر کئے جانے والے ٹیسٹ کی لاگت پرائیویٹ طور پر 7 سے 14ہزار روپے تک لی جاتی ہے لیکن اب یہ سہولت عوام کو بلا معاوضہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میسر ہو چکی ہے ڈاکٹر سہیل اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ٹی بی جیسے موذی مرض کی وجہ سے دنیا بھر میں شرح اموات 60 % ہے جب کہ اس ضمن میں پاکستان دنیا بھر کے ممالک میں 6ویں نمبر ہے اور گوجر خان میں بھی ٹی بی کے مریضوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے لیکن اب اس مشین کی تنصیب کے بعد امید کامل ہے کہ ٹی بی کے مرض میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ڈاکٹر سہیل اعجاز کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا شعبہ ٹی بی کنٹرول بالخصوص اور دیگر شعبہ جات بالعموم عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے 

گوجرخان شہر سے گاڑی چوری اور دوکان میں چوری کی واردات شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

Theft in shops and vehicles being stolen on rise in Gujar Khan 

گوجرخان شہر سے گاڑی چوری اور دوکان میں چوری کی واردات شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار محمد ناصر سکنہ وارڈ نمبر12نے پولیس تھانہ گوجرخان کو درخواست دی کہ گزشتہ رات اس نے اپنی ٹیوٹا پک اپ J8403سروس روڈ پر کھڑی کی اور گھر چلا گیا صبح دیکھا تو گاڑی غائب تھی نامعلوم چور گاڑی چوری کر کے لے گئے جبکہ شاپنگ سنٹر میں موبائل شاپ سے سرشام چوروں نے دوکان کے دروازے کا لاک توڑ کر 70ہزار روپے چوری کرلیے پولیس مصروف تفتیش ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button