DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Memorial held for victim of 8th October 2005 earthquake disaster

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں شہدائے زلزلہ8 اکتوبر2005 ؁ء کی یادمیں ایک تقریب

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں شہدائے زلزلہ8 اکتوبر2005 ؁ء کی یادمیں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدار ت صدرمعلم خالدمحمودنے کی تقریب کاآغاز تلاو ت کلام پاک سے ہواجماعت چہار م کے طالب علم محمداویز داود نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی تبارک حسین مدرس نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے راجہ محمدافسر چودھری اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محمدیاسین مدرسین نے خطاب کیاتقریب کے انتظام وانصرام میں محمدشکیل شکیل بٹ مدرسین اورپرویز اخترتبسم شاہدسٹاف ممبران نے حصہ لیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 13 سال پہلے 8اکتوبر2005ء ؁بروز ہفتہ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح(8:52 (آٹھ بج کرباون منٹ پرسات اعشاریہ آٹھ 7.8 شدت کاانتہائی خوفناک قیامت خیز زلزلہ آزادکشمیر اورصوبہ خیبرپختون خواہ کے وسیع علاقوں میں آیاجوپاکستان کی تاریخ کابدترین زلزلہ تھاآزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی مظفرآباد باغ جہلم نیلم ویلی حویلی راولاکوٹ اورصوبہ خبیرپختون خواہ مانسہرہ ایبٹ آباداوربالاکوٹ میں ہزاروں ا فراد سکولوں کالجوں میں زیرتعلیم بچے بچیاں گھرو ں دفتروں میں لوگ شہیدہوئے اس تباہ کن زلزلہ میں رہائشی مکانات دکانیں سرکاری دفاترسکولو ں اسپتالوں کالجوں کی عمارتوں سمیت ہزاروں عمارات 38سیکنڈمیں ملیامیٹ ہوکرزمین بوس ہوگئیں آزادکشمیر میں سرکاری اورنجی املاک کے نقصان کاتخمینہ ایک سوپچیس روپے لگایاگیاتھا 8اکتوبر2005ء ؁کوماہ صیام کاتیسرہ روزہ تھابچے اپنے گھروں سے تیارہوکراپنے سکولوں کالجوں میں پہنچے تھے ان کی پیاری ماؤں ان کوتیارکرکے اس سفرکے لئے روانہ کیاتھاان کی ماؤں کوکیامعلوم تھاکہ ان لخت جگراپنے آخری سفرکے لئے روانہ ہورہے تھے زلزلہ کے فورابعدامدادی کارروائیاں شروع ہوگئیں حکومت پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم نے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین زلزلہ کی امداد کے لئے اپنابھرپور کردار اداکیاپوری دنیاسے امداد کی اپیل کی گئی اس اپیل میں پوری دنیانے بھرپور حصہ لیامیرپور کوٹلی کے عوام نے متاثرین زلزلہ کی دل کھول کرامداد کی بیرونی ممالک میں مقیم پاکستان اورکشمیر ی تارکین وطن نے بھی متاثرین زلزلہ کی بھرپور امداد کی یہ اس قدر خوفناک زلزلہ تھاکہ جس کامقابلہ اکیلاپاکستان نہیں کرسکتاتھااورنہ اکیلی پاکستان اورکشمیری قوم نہیں کرسکتی تھی یے متاثرین زلزلہ کی کی مکمل آبادی بہت بڑا چیلنج تھاجس میں پوری دنیانے دل کھول کرمتاثرین کی مدد کی برطانیہ میں مقیم تارکین وطن نے بھرپور امداد کی برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی امدادپہنچانے کے لئے مظفرآباد چناری چکوٹھی بالاکوٹ جانے کااتفاق ہوا وہاں جاکرجومناظردیکھنے میں آئے ناقابل بیان ہیں اورناقابل فراموش ہیں بالاکوٹ شہرصفحہ ہستی سے مٹ گیاایسے ہی دردناک مناظرمظفرآبادچنار ی چکوٹھی میں بھی دیکھے گئے پاکسانی وکشمیر ی بھائیوں اور افواج پاکستان نے متاثرین زلزلہ کی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی افواج پاکستان سول سوسائٹی بچوں نوجوانوں اورعورتو ں کاجذبہ قابل دیدنی تھاعورتوں نے اپنے زیورات بیچ کراپنے بہن بھائیوں کی امداد کی پوری دنیااسلامی ممالک خصوصی طورپربرادراسلامی ملک ترقی نے متاثرین کی بحالی میں ہرممکن امداد وتعاون کیا۔ تقریب کے آخر میں شہدائے زلزلہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل مدرس نے دعاکرائی 

Chakswari; A memorial Function was held at Sufi M Yaqoob Shaheed, Gov high school, Dangri Bala, Faiz Pur Shareef, for all those who passed away on earthquake disaster day on 8th October 2005.

میاں شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے,چودھری عظیم بخش

Ch Azeem Busk calls Shahbaz Shareef arrest as political revenge

چودھری عظیم بخش مرکزی ایڈ یشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے کہا ہے میاں شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے جس کا اسے جواب دینا پڑے گا نیب حکومت کا دم چھلا نہ بنے اور حکومت کی ایما پر انتقامی کاروائیاں فوری بند کریں میاں شہباز شریف نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی گواہی دیگر ممالک بھی دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ابھی تک کنٹینر کی سیاست کر رہی ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت نے جو سو دن کا منصوبہ دیا تھا اس میں پچاس دن تو پورئے ہو چکے ہیں جس میں ابھی تک وہ مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں حکومت اپنے اوپر سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن رہنماوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جتنے ترقیاتی کام گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں ہوئے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی میاں نواز شریف شہباز شریف نے عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کی ہے چودھری عظیم بخش نے کہا کہ نیب کے پاس میاں شہباز شریف کی کرپشن کے متعلق اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کرئے چن چن کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور انھیں گرفتار کیا جا رہا ہے پہلے جنرل الیکشن میں میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کو گرفتار کیا گیا اب شہباز شریف کو عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک جماعت کوجتانے کے لیے کیا جا رہا ہے لیکن پاکستان کی عوام انشاٗ اللہ ضمنی الیکشنز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکژیت سے کامیاب کروائیں گے

این ٹی ایس پاس اساتذہ کا تقرر میرٹ کی بحالی کا سنہرا اقدام ہے

NTS Passed teachers appointment on merit welcomed 

این ٹی ایس پاس اساتذہ کا تقرر میرٹ کی بحالی کا سنہرا اقدام ہے۔جس کا کریڈٹ راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کا جاتا ہے۔جس سے معیار تعلیم بلند ہو گا اور عوام کو بہترین تعلیمی اساتذہ میسر اے ہیں ۔مستحق افراد کو روزگار کی فراہمی پی ایم ایل این کا منشور ہے۔ان خیالات کا اظہار راجہ آفتاب کیانی احمد فراز خواجہ فاروق۔ نے کیا۔ ماضی میں استاد بھرتی ہونے کے لیے تعلیم یافتہ افراد کو سیاسی درباروں کا طواف کرنا پژتا تھا۔ اس رسم کو ختم کرنے کا اعزاز راجہ فاروق ھیدر خان اور ان کی ٹیم کا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس اور آزاد کشمیر پی ایس سی کے بعد اصول مساوات پاکستان کے تحت اساتذہ کے پے اسکیلزبی16.بی17 بی14,دیے جایں۔گریجویٹ و پوسٹ گریجوٹ سکولز اساتذہ کو پرانے اسکیلز دینا معاشی قتل ہے

مسلم کانفر نس کا امید وار ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا

Muslim conference candidate in a stronger position at elections in Bajira

آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسا رایوب نے کہا کہ ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم کا نفر نس کا نامزد امید وار ہی جیتے گا ہجیرہ کے عوام نے باقی کی سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو دیکھ لیا ہے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن کے دور حکومت کی خدمات سب کے سامنے ہیں مسلم کانفر نس کا امید وار ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کو ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے مسلم کانفر نس ریاستی عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے غیر ریاستی جماعتیں جب بھی برسر اقتدار آ تی رہی ہیں مسلم کانفر نس کا مینڈیٹ چرا کر قبضہ کرتی رہی ہیں ان کو ریاستی عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں آ ج خطہ میں جتنی بھی تعمیر وترقی نظر آ رہی ہے مسلم کانفر نس کے دور حکومت میں ہوتی رہی ہے ۔ 

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ریاست کے ملازمین کو اُن کے بنیادی حقوق دینے کے بجائے اُن پر تشدد کروا کر ریاست کے اُس پار کیا پیغام دینا چاہتے ہیں

PM Raja Farooq Haider accused of abusing civil servants 

پاکستان پیپلز پارٹی میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین لدڑ پینڈا نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ریاست کے ملازمین کو اُن کے بنیادی حقوق دینے کے بجائے اُن پر تشدد کروا کر ریاست کے اُس پار کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر ایک طرف تو گڈ گورننس کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف قانون کے محافظوں پر پر تشدد لاٹھی چارج کرواتے ہیں ۔ ایک طرف میرٹ میرٹ کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طر ف PWDکے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے احتجاج کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کو روزگار دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ متاثرہ پولیس ملازمین کئی سالوں سے ایڈہاک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ تربیت یافتہ ہونے کے باوجود ان پولیس ملازمین کو مستقل نہ کرنا اور تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی نہ بنانا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔ ساری دنیامیں آزاد کشمیر حکومت کی تاریخ میں پہلی بار باوردی ملازمین پر لاٹھی چار ج کروانے پر بدنامی ہوئی ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر خان کو نواز شریف اور شہباز شریف سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی طرح ریاست کے ملازمین پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر مودی سرکار کو خوش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان PWDکے ورک چارج ایڈہاک ملازمین کوفی الفور مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں اس وجہ سے ریاست کے ملازمین کا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ 

تعزیت

Condolences

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روزبوعہ گجراں جاکرحاجی چودھری منظورحسین چودھری محبوب حسین چودھری مطلوب حسین کے والدمحترم حاجی چودھری عبدالکریم کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

ڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربا ن علی حاجی چودھر ی محمدسوار خان حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم منشی چودھر ی عبدالرشیدچودھری غضنفراقبال اور چودھری عمران مانی نے حاجی چودھری منظورحسین چودھری محبوب حسین چودھری مطلوب حسین کے والدمحترم حاجی چودھری عبدالکریم کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button