DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Pakistan Post to issue ATM card for pensioners soon, DSPP

پنشنرز کو لمبی لائنوں کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے پاکستان پوسٹ جلد ہی اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء کر رہا ہے

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ڈاک خانہ جات خدیجہ خالد نے کہا ہے کہ کورین پروجیکٹ کے تحت سیونگز سسٹم اور پنشنرز کی سروسز کو آن لینے کرنے اور پنشنرز کو لمبی لائنوں کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے پاکستان پوسٹ جلد ہی اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء کر رہا ہے تا کہ پنشنرز اور دیگر کھاتہ دار جب اور جہاں سے چاہئے اپنی مطلوبہ رقم نکلوا سکیں۔سسٹم کو لانچ کرنے کیلئے کورین وفد اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچ رہا ہے جس کے بعد امید ہے جنوری کے مہینے میں مطلوبہ سسٹم کو آن لائن کر دیا جائے گا۔انہوں نے ہفتہ کے روز پوسٹ آفس کلر سیداں کے لان میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم اور راولپنڈی کے علاوہ تمام جی پی اوز کو آن لائن سسٹم کیساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

میاں شہبازشریف کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے

سلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے حکومت داخلہ خارجہ تمام محاذوں پر بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری توقیر اسلم، ملک فیاض سندھو ،مسعود بھٹی بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلا جواز اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا ہے ۔شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کر کے آشیانہ سکیم میں گرفتار کرنے کا مقصد ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے ۔حکومت نے شہباز شریف کو راستے سے ہٹانے کے لیے پہلے انہیں چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقرر کرنے سے گریز کیا اور اب جبکہ ضمنی انتخابات جاری تھے تو انہیں گرفتار کر کے پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دینے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی گیس کھاد اور اشیا ئے روزمرہ کے نرخوں میں اضافہ کر کے لوگوں کو ناراض کر دیا ہے ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے آج شرمندہ ہیں اور بہت جلد پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اقدا مات کی وجہ سے اپنے ہی بوجھ تلے دب کر رہ جائے گی۔

تبدیلی کا نعرے لگانے والوں نے چند ہی ماہ میں غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دے دیا

سلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرے لگانے والوں نے چند ہی ماہ میں غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کرنے میں کتنا فرق ہوتا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی ایجنڈے پر چل نکلی ہے۔انہوں نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو بھی الیکشن سے قبل انتقامی کارروائی کی گئی اور اب ضمنی انتخابات میں بھی انتقامی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب آزاد ہے تو وہ پھر فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا،شریف فیملی کو ہی آخر کیوں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے غریب دشمن پالیسیاں جاری رکھیں تو مسلم لیگ (ن) محروم طبقات کے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ عوام 45 دنوں میں ہی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آ گئے ہیں۔

کلر سیداں پولیس کی کاروائی ملزم سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس کی کاروائی ملزم سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص منگال کی طرف سے پیدل آ رہا ہے جس کے پاس کافی مقدار میں ناجائز اسلحہ موجود ہے،اگر فوری ناکہ بندی کی جائے تو ملزم کو پکڑا جا سکتا ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے سب انسپکٹر قلزم ظہیر،اے ایس آئی محمد نصیر،ڈی ایف سی محمد عرفان،ہیڈ کانسٹیبل لقمان اورکانسٹیبلز ناصر کیانی اور یاسرعباس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر الٹے پاؤں مڑنے لگا جسے با امداد ہمرائیاں ملازمان چند قدم کے فاصلے پر قابو کر لیاملزم کا نام احسان سکنہ منگال کلر سیداں معلوم ہوا اس سے اور دوران تلاشی 44 بور رائفل ایک عدد،تین عدد پسٹلز نائن ایم ایم،ایک عدد پسٹل 30 بوربمعہ پانچ روند زندہ نائن ایم ایم اور سات روند زندہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ناجائز اسلحہ فروخت کرنے کا دھندہ کرتا تھا۔

یپلزپارٹی کلر سیداں سٹی کے نصیر اختر بھٹی کے بھتیجے فیصل محمود بھٹی رشتہ اذدواج میں منسلک

پیپلزپارٹی کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی کے بھتیجے اور اظہر محمود بھٹی کے بھائی فیصل محمود بھٹی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ ڈھوک بھٹیاں میں ہوئی جس میں حافظ ملک سہیل اشرف ، محمد اعجاز بٹ، عاطف اعجاز بٹ،چوہدری شوکت علی،چوہدری زین العابدین عباس،سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قتل ہو جانے والی ماں بیٹی  ہفتہ کے روز کلر سیداں کے قریب ڈھوک مک میں سپرد خاک

زشتہ روز کے واقعے میں قتل ہو جانے والی ماں بیٹی کو ہفتہ کے روز کلر سیداں کے قریب ڈھوک مک میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، ارکان بلدیہ صوفی ضابر حسین، شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین ، حاجی محمد اسحاق، راجہ ظفر محمود، صوبیدار ظفر اقبال، عابد زاہدی، ملک زبیر ، جنید بھٹی کے علاوہ سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک ،محمد اعجاز بٹ، زین العابدین عباس، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button