Khalid Hussain Bhatti donated Ultra sound machine for BHU Choa Khalsa
ٹکال کے خالد حسین بھٹی گلاسکو یو کے کی جانب سے چار لاکھ روپے سے الٹر اساؤنڈ مشین کا عطیہ
چوآ خالصہ ،بنیادی مرکز صحت جو کہ سن دو ہزار پندرہ سے ٹونٹی فور ،سیون ہو چکا ہے جس میں اب تک ۲۴۰۰ ڈلیوریاں ہو چکی ہیں،گزشتہ سال خالد حسین بھٹی گلاسکو یو کے نے آٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے گیٹ،چھت،فرشی ماربل ،روڈاور وائرنگ کا کام کروایا تھا ،ایل ایچ وی زینت پروین کی اپیل پر انہوں نے چار لاکھ کی لاگت سے الٹراساؤنڈ مشین عطیہ کی ہے ،ڈاکٹر محمد اشفاق،زینت پروین،غزالہ بی بی،زاہدہ گل، نازلی ارشد،سمیرا بی بی،شاہدہ ،نازیہ نے خالد محمود اور ان کے معاونین کو دل کی اتھا ہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا،اس مشین کے آنے سے بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے،اس موقع پر محمد رضوان بھٹی،سادات حسین بھٹی،طارق بھٹی،افتخار حسین بھٹی،ضیارب حسین بھٹی،ثاقب عزیز، عبد العزیز،طلعت شبیر بھٹی،سابق نائب ناظم الحاج حبیب بھٹی نے خالدحسین بھٹی اور معاونین کی کاوش کو سراہا کہ جن کی بدولت اب الٹرا ساؤنڈ کے لئے کلر سیداں نہیں جانا پڑے گا۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلر سیداں کے لئے گلاسکو میں مقیم خالد حسین بھٹی کے تعاون سے پچاس ہزار روپے کا الیکٹرک واٹر کولر،واٹر فلٹر اور شیلٹر نصب
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلر سیداں کی طالبات کے لئے ٹکال کے رہائشی ،گلاسکو یو کے میں مقیم خالد حسین بھٹی اور معاونین کے تعاون سے پچاس ہزار روپے کا الیکٹرکواٹر کولر،واٹر فلٹر اور شیلٹر نصب کر دیا گیا ہے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلر سیداں کی پرنسپل نے خالد حسین بھٹی اور معاونین کا شکریہ ادا کیا، انہوں کہا کہ طالبات کے لئے پانی ایک بڑا مسئلہ تھا ،اس موقع پر محمد رضوان بھٹی،ضیارب بھٹی،سادات بھٹی،طارق بھٹی،افتخار بھٹی ،ثاقب بھٹی،سینئر صحافی راجہ محمد سعید سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔