DailyNewsHeadlineKahuta

Walk held in Kahuta for Measles awareness campaign

محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام خسرہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام

محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام خسرہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام۔ 15اکتوبر تا 27اکتوبر خسرہ مہم کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں واک کا اہتمام کیا گیا واک میں ڈی ڈی ایچ اؤ ڈاکٹر فرحت ابراہیم، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر انور اور چیئرمین ایم سی ظہور اکبر، کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی واک تحصیل ہیڈ کواٹر سے شروع ہو کر پرانی کہچری میں اہتمام پذیر ہوئی واک کے اہتمام پر ڈی ڈی ایچ اؤ ڈاکٹر فرحت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد 6ماہ سے 7 سال تک کے بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا سکیں، تاکہ اس مرض سے چھٹکارہ پایا جا سکے انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر تا 27اکتوبر مہم کا آغاز ہو گا اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے عوام سے بھی اپیل ہے کہ ایسے مریضوں کو چیک اپ کے لیے لائیں تاکہ ان کا علاج ممکن ہو سکے اس موقع پر انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

حکمہ سوئی گیس کا عظیم کارنامہ ۔ پائپ لائن پچھا کر میٹر لگا دیے ۔5ماہ سے گیس تو ناں آئی مگر ہزاروں روپے کے بل ہر ماہ آتا رہا

محکمہ سوئی گیس کا عظیم کارنامہ ۔ پائپ لائن پچھا کر میٹر لگا دیے ۔5ماہ سے گیس تو ناں آئی مگر ہزاروں روپے کے بل ہر ماہ آتا رہا ۔ صارفین سوئی گیس کا شدید احتجاج ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ، وفاقی محتسب اسلام آباد اور جی ایم سوئی گیس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق قاضی محمد ممتاز ، خالد محمود ، ظہیر احمد ، فاروق احمد ،عامر منیر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ہم اہلیان محلہ جامع مسجد صدیق اکبر کہوٹہ نے سوئی گیس کنیکشن کے لیے در خواست دی۔ ہماری پائپ لائن بچھانے کے بعد ہمارے گیس کے میٹر لگ گے ۔ آج پانچ ماہ ہو گے ہیں گیس میٹرنمبری 4139845،5515862،5515997تو نصب ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ہم نے سوئی گیس نہیں جلائی کیونکہ ہمارے سوئی گیس پائپ لائینوں میں سوئی گیس ہی نہیں چھوڑی گئی جس کی وجہ سے ہم اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہاہے اور محکمے والے ہرماہ بل بھی بھیج رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ، وفاقی محتسب اسلام آباد اور جی ایم سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ہمارے اس مسلے کوئی فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہم بھی اس سہولت سے مسعفید ہو سکیں ۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید کی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید کی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات ۔ مبارکبا د پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ینگ فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید نے پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی اور ان کو وفاقی وزیر منتخب ہونے پرمبارکبا دپیش کی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا وفاقی کابینہ میں شامل کر نے پر شکر یہ ادا کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجیدنے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان ملک کی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ملک کاترقی کا راہ پر گامزن کر یں گے ۔

 

معروف سیاسی شخصیت چوہدری غلام ربانی کا صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک

معروف سیاسی شخصیت چوہدری غلام ربانی کا صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک ۔MPAراجہ صغیر احمد سمیت دیگر سیاسی افراد کی شر کت ۔ یونین کونسل بیور کے گاؤں گھون کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غلام ربانی کا بیٹا چوہدری مظفر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی شادی کی دعوت ولیمہ ان کے آبائی گاؤں گھون میں ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد شبیر مالک ہل ٹاپ ریسٹورینٹ ،سردار ایم رضاء ، راجہ محمد یوسف آف بیور ، کونسلر چوہدری شاہنواز ، سردار شاہد آف پلوٹ ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔ اس موقع پر تمام مہمانوں نے دولہے کومبارکباد پیش کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button