امن کمیٹی گوجرخان کے رہنماؤں حاجی چوہدری محمد اقبال، راجہ محسن صغیر بھٹی، شیخ نعیم اور راجہ عبدالصبورکیانی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ سیداں کی چھوٹی سی عمارت میں سینکڑوں بچوں کو جس طرح ٹھونس کر پڑھایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے گھٹن اور ڈربہ نما عمارت میں اساتذہ اور طالب علم ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں ہر حکومت مسائل کے حل کیلئے بلند وبانگ دعوے تو کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ سوموارکو کمشنر راولپنڈی کے دورہ گوجرخان کے موقع پر شہریوں کا ایک وفد ان سے ملاقات کر کے اس سکول کی صورتحال سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے جاوید کوثر اس سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں
راجا سفیان علی کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی
Wallima of Raja Sufiyan Ali of Ratiyal held in Gujar Khan
گزشتہ روز گاؤں پرانے رتیال کی معروف شخصیات راجاممتاز علی اور راجا کامران حیدر کے بھتیجے.راجا انجم بشیر اور راجا سکندر بشیر کے بھانجے اور حاجی ہارون رشید کے کزن راجا سفیان علی کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی تقریب میں سابق وفاقی و پارلیمانی سیکریٹری راجا جاوید اخلاص، چیئرمین گوجرخان سٹی شاہدصراف،فوکل پرسن سیدندیم شاہ بخاری،سہیل کیانی ایڈووکیٹ،راشد ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اشفاق،سابقہ ناظم یوسی مطوعہ چوہدری عنایت اللہ،چوہدری افتخار حسین وائس چیئرمین یوسی مانکیالہ مسلم،شیخ طاہر چیئرمین یوسی نڑالی،چوہدری ضیاء ایڈووکیٹ،چوہدری راحت ضیاء ایڈووکیٹ،چوہدری حسین ایڈووکیٹ،طیب قریشی کے علاوہ پرانے رتیال اور گردونواح کے علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوردولہا راجا سفیان کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا