بریڈفورڈ ایسٹ میں دو گزشتہ روز بدھ کے روز تقریبا دن بارہ بجے کے بعد دو گروہوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جو بات لڑائی تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں ایک گروہ نے دوسرے گروہ پر گاڑی چڑھا دی جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک کو لیڈز ہسپتال اور دوسرے کو بریڈ فورڈ میں واقع روہیل انفر مری ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ شدید زخمی امریز اقبال جو کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈز ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا پولیس نے حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں لڑائی کا واقع جس جگہ پیش آیا وہاں زیادہ تر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آباد ہے اور علاقے میں کافی خوفو ہراس پایا جاتا ہے
Bradford; One British Pakistani was killed in war between two rival groups in Bradford, The police used helicopter to take the injured two hospital, in which one man was killed, who has been identified as Amraiz Khan.
وزیر بلدیات آزاد کشمیرن لیگ حکومت راجہ نصیر کی سلاؤ آمد
Azad Kashmir Minister Raja Naseer given reception in Slough
وزیر بلدیات آزاد کشمیرن لیگ حکومت راجہ نصیر کی سلاؤ آمد۔ آزاد ریاست جموں و کشمیرکے وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان نے اپنے دورۂ برطانیہ کے دوران سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی ، انگلینڈ یوکے میں مقیم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکےکے مرکزی راہنماء گلنواز کیانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ سلاؤ آمد پر گلنواز کیانی و دیگر نے معزز مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ گلے میں مالا پہنائی گئی۔ اس موقع پر راجہ عبدالمجید کیانی ایدووکیٹ ، راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ، پیریش کونسلر سرفراز کیانی،راجہ گلفراز کیانی، راجہ ناصر جنگ، راجہ شوکت علی خان، چوہدری غلام مرتضیٰ ، اظہر کیانی، چوہدری امجد اور رہبر کیانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ جبکہ راجہ نصیر خان وزیر بلدیات حکومت آزاد کشمیر کے ہمراہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے صدر کمیشنر راجہ زبیر اقبال کیانی اور راجہ نواز خان بھی انکے ہمراہ تشریف لائے تھے۔
کونسلر سیدہ عشرت شاہ کا شال فیملی سے اظہار تعزیت
Ex Mayor Councillor Ishrat Shah pays condolences Shaal family
کونسلر سیدہ عشرت شاہ کا شال فیملی سے اظہار تعزیت۔ سلاؤ، انگلینڈ یوکے کی خاتون سابق میئر آف سلاؤ، کشمیری نژاد برطانوی کونسلر سیدہ عشرت ناز شاہ صاحبہ نے برطانیہ میں مقیم کشمیری راہنماء پروفیسر نذیر شال کی والدہ محترمہ اور خاتون حریت راہنماء بیگم شمیم شال کی ساس صاحبہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر نذیر احمد شال کی والدہ محترمہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ اپنے تعزیتی پیغام میں خاتون کونسلر عشرت شاہ نے کشمیری شال خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر نذیر احمد شال کی والدہ محترمہ مرحومہ کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لئے دعا کی ۔ پس ماندگان کو آزمائش اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر کی تلقین کی جبکہ ہمدردی کا اظہار کیا۔