DailyNewsKahuta

Youth wing leaders meet with MNA Sadaqat Ali Abbassi

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردارارشد محمودکی وفد کے ہمراہ صداقت علی عباسی سے ملاقات

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردارارشد محمودکی وفد کے ہمراہ صداقت علی عباسی سے ملاقات ۔ علاقائی مسائل پر گفتگو ۔صداقت علی عباسی نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردارارشد محموداور دیگر کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ علاقے کے تمام مسائل ہو نگے پی ٹی آئی کی حکومت کا شریف خاندان سے کوئی جنگ نہیں بلکہ ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس لیں گے ۔ الیکشن مہم میں جو وعدے کیے انشاء اللہ وہ ایک ایک کر کے تمام وعدے پورے کر یں گے ۔اپنے حلقے این اے 57کی تمام تحصیلوں میں کمیٹیاں بناہیں گے جو الگ الگ محکموں کو ڈیل کر یں گئی اور عوام کے مسائل حل کر یں گئی انشاہ اللہ اپنے حلقے کی عوام کو کسی قسم کی کوئی بھی شکائت کا موقع نہیں دو ں گا ۔

Kahuta; Sardar Arshad Mahmood along with PTI Youth wing delegation met with MNA Sadaqat Ali Abbassi and discussed current issues and were promised all the pledges made during election will be honoured.

پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری کو حج کی اداہگی پر راجہ محمد شکیل کیانی کی طرف سے مبارکباد

Barrister Zaffar Iqbal congratulated on his return from Hajj

پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری کو حج کی اداہگی پر راجہ محمد شکیل کیانی کی طرف سے مبارکباد ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری کو حج کی سعادت حاصل کر نے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ محمد ناصر کیانی نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی اوران کو مبارکباد پیش کی ۔ علاوہ ازیں بریسٹر ظفر اقبال چوہدری کو حج کی اداہگی پرممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ بابو ظفر اقبال ، راجہ یاسر کیانی ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

محمد منیر آف سروٹ کی اہلیہ محتر مہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ سروٹ کے مقام پر ادا کیا گیا

Wife of M Munir passed away in village Sarrot

محمد منیر آف سروٹ کی اہلیہ محتر مہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ سروٹ کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، امیر اہلیسنت جماعت کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹر سٹ حاجی ملک منیر اعوان، کونسلر حاجی ارشد محمود ایم سی کہوٹہ ، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ، راجہ ندیم احمد کونسلر ، محمد عرفان عظیم ،سابق چیئرمین راجہ تجرب حسین ،سردار شاہد محمو د آف پلوٹ ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔

وقاص سلیم ستی کے والد کی وفات پرراجہ صغیر احمداور دیگر کا اظہار تعزیت

وقاص سلیم ستی کے والد کی وفات پرMPAراجہ صغیر احمداور دیگر کا اظہار تعزیت۔ یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بڑائٹیاں کے رہائشی وقاص سلیم ستی کے والد محترم محمد سلیم ستی کی وفات پر MPAراجہ صغیر احمد، شوکت ستی آف سون ، کامر ان ستی ،حوالدار شاہنواز ستی، سردار شاہدآف پلوٹ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button