DailyNews

Qasim Kiyani win Boxing championship in High Wycombe

ہائی ویکمب ، برٹش بورن باکسر قاسم کیانی نے مقابلہ جیت لیا۔

برٹش بورن  باکسر قاسم کیانی نے مقابلہ جیت لیا۔ ہائی ویکمب ، بکنگھم شائر، انگلینڈ یوکے میں منعقدہ باکسنگ کے مقابلے میں برٹش بورن کشمیری نوجوان باکسر قاسم کیانی  نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل لگاتار دو دنوں میں سکسٹی فور کلاس ب  چمپیئن شپ کی دو فائتس جیت کر چمپیئن بن گئے۔ باکسر قاسم کیانی نے فائنل مقابلہ پیٹرک گل سے جیت لیا۔ سلاؤ، برکشائر انگلینڈ، یوکے سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنماء پیرش کونسلر سرفراز خان کیانی آف جھنڈا، تحصیل سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ کے ہونہار فرزند قاسم کیانی نے باکسنگ کے رنگ میں اپنی مہارت کے جوہر دکھا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ان کے دونوں بڑے بھائی بھی باکسر ہیں اور کیانی کلب سے وابسطہ ہیں۔ قاسم کیانی نے ھزشتہ دنوں ہائی ویکمب میں نعقدہ چمپیئن شپ جیتی۔ ان کا اپنے والد محترم سرفراز کیانی کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو۔ کمیونٹی نے اس شاندار جیت پر ابھرتے ہوئے نوجوان باکسر قاسم کیانی کو مبارکباد  پیش کی ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں سے مستقبل میں بھی بہترین کھیل پیش کرکے اپنا لوہا منوائیں گے۔

High Wycombe; Qasim Kiyani defeated Patrick Gill to win boxing title in High Wycombe, Qasim is from Slough and village Jhanda, in Sainsa Kashmir and son of local parish councillor Sarfraz Khan in Slough.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button