DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Ch M Azram donates land and 10 Lakh rps for Baba Sain Sikander shrine
چوہدری محمد ازرم کی باباسائیں سکندر بادشاہ سدابہارؒ کی یاد گار تعمیرکرنے کے لئے ایک کنال زمین عطیہ
نلہ مسلماناں ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی برطانیہ میں مقیم چوہدری محمد ازرم نے ابتدائی طور پر دس لاکھ روپے بابا سائیں سکندر بادشاہ سدا بہارؒ کی یاد گار تعمیر کرنے لئے دئیے ہیں ،اور یاد گار کی مکمل تعمیر بھی انہی کے ذمے ہو گی انہوں نے کہا کہ اس یاد گار کی تعمیر کے لئے جتنے مالی اخراجات ہوں گئے میں ادا کروں گا،انہوں نے یادگار سے ملحقہ ایک کنال قطہ اراضی بھی قبرستان کے لئے عطیہ کر دی ہے،اس یادگار کی تعمیر کے لئے کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین نگران مقرر کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ گو کہ اس مقبرے کی تعمیر کے لئے چوہدری ازرم یو کے تعاون کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی عقیدت مند اس میں ہر طرح کا تعاون کر سکتا ہے،نماز جمعہ کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق ناظم کپٹن محمد اشرف،محمد تنویر ناز بھٹی،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز اختر بھٹی،ماسٹر محمد کامران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،قاری عبد الباسط اور حاجی حافظ عبد الشکور نے عالم اسلام،استحکام پاکستان اور یارگار میں حصہ لینے والوں کے مال و جان میں بہتری کی دعا فرمائی ،یاد رہے کہ نلہ مسلماناں کے دنیا بھر میں روزگار کے سلسلے میں پھیلے ہوئے مر د و خواتین اب تک کروڑوں روپے کے عوامی فلاحی کام پایہء تکمیل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور ہنوزیہ سلسلہ جاری ہے۔
Kallar Syedan; Ch Mohammad Azram has donated one kanal land and 10 Lakh rps for Baba Sain Sikander Badshah Sada bahar shrine in Nala Musalmana, The land is to be used for graveyard. For full details please watch above video…