DailyNewsKahuta

Kahuta; Sevan Kanal land donated to primary school in Kainthal

گورنمنٹ پرائمری سکول کینتھل کے لیئے سات کنال زمین کا عطیہ حاجی راجہ حق نواز اور راجہ قمر نواز کا عظیم کارنامہ

گورنمنٹ پرائمری سکول کینتھل کے لیئے سات کنال زمین کا عطیہ حاجی راجہ حق نواز اور راجہ قمر نواز کا عظیم کارنامہ ہے ۔ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ۔ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ۔ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی جانب سے 50لاکھ کی گرانٹ ہیڈ ماسٹر را جہ تیمور اختر اور معززین علاقہ کی وساطت سے ممکن ہوئی ۔ راجہ محمد علی نے جنگل میں لاکھوں روپے خرچ کر کے علم کی شمع روشن کی ۔ ا ن خیالات کا اظہار گورنمنٹ پرائمری سکول کینتھل میں مہمان خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی ، ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ اور محمد سہیل اے ای او کہوٹہ نے تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کہوٹہ شہنشاہ بابر ، حاجی راجہ حق نواز ، راجہ قمر نواز ، راجہ شفقت اور دیگر بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ بھی موجو دتھے ۔ سکول کے ننھے بچوں نے خوبصورت پروگرامز پیش کیئے ۔ اور مہمان خصوصی کو ویلکم کیا ۔ مقررین نے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر اور سٹاف کی کارکردگی محنت کو سراہا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمدعارف قریشی نے اپنی طرف سے دس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا ۔ 

Kahuta; Kind hearted Haji Raja Haq Nawaz and Raja Qamar Nawaz have donated seven Kanal land for government primary school in Kainthal, While ex MPA Raja Mohammad Ali gave grant of 50 akh rupees. Their contributions were praised in school annual function.

احمد سعید قریشی کو گریڈ (14) سے ترقی دے کر گریڈ (16) میں فنانس آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے

Ahmed Saeed Qureshi promoted at Municipal committee Kahuta 

حکو مت پنجاب نے میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تعینات احمد سعید قریشی کو گریڈ (14) سے ترقی دے کر گریڈ (16) میں فنانس آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ احمد سعید قریشی عارضی طور پر فنانس آفیسر کہوٹہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے ۔ مستقل تعیناتی اگلے گریڈ میں ترقی ملنے پر کہوٹہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات آصف ربانی قریشی ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، ملک عبدالرؤف ، شمس توحید عباسی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم ، راجہ مہرا ن سعید ، مظہر اقبا بھٹی ایڈووکیٹ ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ ، راجہ عمران ضمیر اور دیگر شہریوں معززین علاقہ نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ احمد سعید قریشی نے ہمیشہ اپنے فرائض ، دیانتداری ، محنت اور فرض شناسی سے ادا کیئے ۔ 

ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی فروخت

Allegations of unhygienic crockery being used to serve at hotels in Kahuta

ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی فروخت ۔ سبزی فروٹ اشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس ۔ سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی و خرابی اور صفائی کا نظام درہم برہم ہونے پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ۔ سب اچھا ہے اور خوش آمدی ٹولے نے موجود ہ حکومت کو سازش کے تحت بد نام کرنا شروع کر دیا ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ اور گردونواح نارہ ، پنجاڑ ، بیور ، ہوتھلہ ، دکھالی ،تھوہا ، نرڑ ، آزاد پتن اور دیہاتوں و سمیت ہر جگہ پر مافیا کا راج ہے ۔ لوگ لٹ رہے ہیں ۔ مگرپوچھنے والا کو ئی نہ ہے ۔ سبزی فروٹ ، اشیائے خوردو نوشکے من مانے نرخ جبکہ ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کے منافی مضر صحت اور باسی کھانے انتہائی مہنگے داموں ٹوٹے ہوئے برتنوں میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ اعلیٰ حکا م نوٹس لیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button