DailyNews

Function held for 3rd year at Dadyal college hall

بی ۔اے ،بی ایس سی تھرڈ ائیر کے طلبہ کی اوپنگ کے سلسلہ میں کالج ہال میں تقریب

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال کے پرنسپل راجہ محمد صدیق کیانی نے کہا طلبہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہو ئے اپنی روشن مستقبل کیلئے محنت کو شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ۔اے ،بی ایس سی تھرڈ ائیر کے طلبہ کی اوپنگ کے سلسلہ میں کالج ہال میں تقریب سے خطاب کرتے کیا تقریب میں سٹاف پروفسیر صاحباں کے علاوہ طلبہ کے والدین اور مقرین علاقہ نے بھی شرکت مقررین نے نئے پرنسپل کالج راجہ محمد صدیق خان سے امید کرتے کہا دن رات محنت میں طلبہ جہاں اپنے کالج کا نام روشن کر سکتے ہیں وہاں میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں ہمارے کالج طلبہ اپنے مستقبل کا اہداف کو پورا کرنے کیلئے اپنی پڑھائی میں گہری دلچسپی لتے ہو ئے نظم نسق کی پابندی کرتے ہو ئے کالج میں خاضری کو لقینی بنائیں گے تقریب سے ڈپٹی پرنسپل چوہدری عبدالمنیربزمی اور دیگر پروفیسر صاحبان نے خطاب کرتے ہو ئے طلبہ کو محنت کی تلقیں کی

Dadyal; A Function was held at government degree college Dadyal for the opening of 3year students at the college, Principal college Raja M Sadique Khan welcomed the parents and students in his speech.

راجہ محمد ذوالفقار صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے خالو کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی اجلاس

Uncle of Raja M Zulfiqar passed away in Ratta

راجہ محمد ذوالفقار صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے خالو کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی اجلاس سینئر معلم راجہ اورنگزیب منعقد ہوا،تعزیتی اجلاس میں جملہ سٹاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ محمد شفیق شاکر، ذوالقرنین، چوہدری ظہیر اقبال، غلام اکبر، بنارس مغل، شیرزمان، شاہنوازسمیت دیگر نے شرکت کی راجہ اورنگزیب نے کہاکہ مرحوم ایک ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے ان کی اچانک وفات سے ان کے گھرانے میں خلاء پیدا ہو گیا جو کبھی پر نہیں ہو سکتا تعزیتی اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعاء مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

تعزیت

Condolences paid on death of brother of Ch M Sajid advocate

پاکستان تحریک آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماچوہدری محمد ساجد ایڈووکیٹ کے بھائی کی المناک وفات پر تعزیت کرنے کیلئے ڈماس جوناچڑھائی پہنچ گیا اور ان کے بھائی کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا مرحوم کے کیلئے دعاکی ان کے بھائی اور والد محترم سے بھی افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی

مسلم کانفرنس برطانیہ محمد بشیر رٹوی کو برطانیہ کا سرپرست علی ٰ مقررکردیا ہے

M Bashir Ratvi appointed head of Muslim conference UK

صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے برطانیہ شاخ میں مرکزی سطح پر تبدیلی کرتے ہو ئے مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزراجہ اسحاق صابر کو برطانیہ کا کنویر مقر کردیا ہے جبکہ سابق صدر مسلم کانفرنس برطانیہ محمد بشیر رٹوی کو برطانیہ کا سرپرست علی ٰ مقررکردیا ہے برطانیہ میں مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر کونسل برمنگھم سٹی کے کوچوہدری فاضل ،چوہدری اخلاق فاضل ،چوہدری اشفاق فاضل ،آف برمنگھم محمد ایوب خان ،چوہدری نزاکت علی چوہدری عجائب خان نے راجہ اسحاق صابر کو برطانیہ کا کنویر عہدے پر تقریر ہونے پر مبار ک باد اسطر ح سب ڈڈیال میں ضلع میرپور چوہدری شوکت علی اور نگزیب لکھیا،چوہدری محمد یونس تھنپالوی،چوہدری ظہور الہیٰ،چوہدری ظہیر،ڈاکٹر محمد اسحاق،الجاج ممتاز حسین ایڈووکیٹ نے بھی راجہ اسحاق صابر کو کنویر مسلم کانفرنس برطانیہ نامزد ہو نے پر مبارک باد دی اس موقع پر کارکناں مسلم کانفرنس ڈڈیال نے کہاصدر جماعت سردار عتیق احمد نے راجہ اسحاق صابر کو برطانیہ کا کنویر مقرکر پر کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں یاد رہے یوم نیلابٹ کے موقع پر برنمائندہ وفدنے برطانیہ تنظیم سازی کیلئے آئندہ کیلئے راجہ اسحاق صابر کو نامزد کیاتھا صدر جماعت نے برطانیہ کارکنوں کے مطالبے کومن عن قبول کرتے ہوئے جماعتی تنظیم کو یک بار پھر مضبوط قوت بناکر ناقابل تسخیرقوت بنادیا ہے 

صرف چند ماہ کی بات ہے پاکستان پیپلزپارٹی راج کرے گی

PPP will rule in few months, Ch Ali Shan

خطہ کشمیر وادی علاقہ اندرہل پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ برمنگھم کے سیاسی سماجی کارکن چوہدری علی شان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے جموریت عالی کیلئے جو قربیاں دی ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں شہید زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹونے جموریت کی خاظر قربانی دی ہے سچی بات ہے وہ آج ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی مڈلینڈکے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا چوہدری علی شان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ خطہ آزاد کشمیر میں عوام کے دلوں پر حکومت کرتی ہے جو لوگ جو لوگ قیاس آرنیاں کر ہے ہیں پیپلزپارٹی اب کتم ہو چکی ہے وہ ان تا عاقبت اندیشی ہے وقت کے ساتھ ساتھ دوسری بڑی جماعتوں میں ان نوجوان قیادت اپنے اسلاف کیکے نقش قدم پر چل کر کارکنوں کو ایک نئی جیت دے رہے ہیں اسطرح پاکستان پیپلزپارٹی نے بلاؤل بھٹوکو اپنا چےئرمین بناکر پارٹی کو نئے خطوط پر تنظیم کرنے کیلئے کا شروع کردیا ہے آج برطانیہ کے ہر ٹاؤن میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط اور ناقابل تسخیرقوت بن کر اھبررہی ہے صرف چند ماہ کی بات ہے پاکستان پیپلزپارٹی راج کرے گی

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے زیراہتمام میرپور کے پرامن احتجاجی مظاہرے

Peaceful protest held by teachers organisation in Mirpur

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گزشتہ روز ضلع میرپور کے دوسرے مقامات کی طرح فیض پورشریف چکسواری پلاک اسلام گڑھ پوٹھہ بینسی سے اساتذہ نے قافلہ کی صورت میں اپنے مطالبات کے حل کے لئے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے زیراہتمام میرپور کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی فیض پورشریف کے قافلہ کی قیادت آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماؤں چودھری اللہ دتہ بسمل احمدفراز راجہ آفتاب کیانی خواجہ محمدفاروق شاد حاجی چودھری محمدیاسین چکسوار ی کے قافلہ کی قیادت راجہ محمدیوسف چودھری عبدالرشیدحاجی اخلاق احمددانش اسلام گڑھ کے قافلہ کی قیادت چودھر ی محمدنصیر چودھری عبدالکریم چودھری خالدمحمود پوٹھہ بینسی کے قافلہ کی قیادت چودھری محمدامین چودھر ی محمدانور راجہ خضرالرحمن اوردیگراساتذہ راہنماؤں نے کی اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظور ی تک اپنے پرامن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کاعہدکیامیرپور کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی صدرسردارعارف شاہین محبوب اعوان مرکزی نگران اعلی سابق مرکز ی سیکرٹری جنرل چودھری محمدمنیر ناز ضلعی صدر چودھر ی محمدسعیدعالم قاری حفیظ الرحمن ڈویژنل صدر میرپورماموں اشتیاق احمدسابق ڈویژنل صدر سمیت دیگرقائدین نے کی روپیال میرج ہال میرپور میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی صدرعارف شاہین محبو ب اعوان مرکزی نگران اعلی قاری حفیظ الرحمن راجہ حافظ عبدالرزاق ماموں محمداشتیاق احمدسابق ڈی ای اومیرپور راجہ راشدمحمودتراب چودھری محمدنصیر چودھری عبدالخالق احمدفراز راجہ ضامن عباس چودھری محمدامین چودھری اورنگ زیب معراج خالدسمیت دیگرراہنماؤں نے خطاب کیامقررین نے کہاکہ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے اساتذہ کے جائز حل طلب مسائل کے حل کے لئے پرامن طریقہ اپنایامگربیوروکریسی نے استاد دشمن کاثبوت دیااوراساتذہ کے جائز مطالبات پرکوئی توجہ نہ دی مسلسل نظرانداز کیااوراساتذہ کوبہت نقصان ہوااب پرامن احتجاجی تحریک شروع کی ہے جوتمام مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی مرکز ی صدرسردارعارف شاہین نے اپنے خطاب میں اپنے اس عز م کااظہار کیاکہ وہ اساتذہ کے جملہ مطالبات کی منظور ی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اساتذہ نے مرکزی قیادت کواپنی طرف مکمل حمایت وتعاون یقین دلایا

Show More

Related Articles

Back to top button