Alleged abducted student turns up at home after holidaying in Lahore
کالج طالبعلم کے اغوا کے درج مقدمے کا ڈراپ سین،نوجوان احمد سلیمان گھر پہنچ گیا
کالج طالبعلم کے اغوا کے درج مقدمے کا ڈراپ سین،نوجوان احمد سلیمان گھر پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق لواحقین نے چند ایام قبل اس کے اغوا کی درخواست جمع کرائی تھی ملزمان گزشتہ روز اپنے رشتہ داروں کے گھر لوٹ آیاتفتیشی افسر سب انسپکٹر ظفر گوندل کے مطابق چوآروڈ کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں بارویں کلاس کے طالبعلم احمد سلیمان دو ایام قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جبکہ اس کے بیان کے مطابق وہ گھر سے دوہزار روپے لے کر نکلا پیر ودھائی گھوم پھر کر لاہور جانے والی بس میں سوار ہو گیا۔لاہور گھوم پھر کر واپس راولپنڈی پہنچا اور پیسے ختم ہونے پر اپنے رشتہ دارو ں کے گھر چلا گیاجہاں سے اس کے والدین اسے واپس لے آئے ۔
Kallar Syedan; Ahmed Suliman who was reported missing by his family and registered abducted report at police station, has turned up at home, he had caught a bus to Lahore and returned home when his cash ran out.
میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر کلر سیداں میں مسلم لیگ ن نے خاموشی اختیار کر لی
PML-N Kallar Syedan officials go silent after arrest of Mina Shahbaz Sharif
مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر کلر سیداں میں مسلم لیگ ن نے خاموشی اختیار کر لی،کلر سیداں جسے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے بلدیہ کلر سیداں میں 27ارکان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے متعدد چیئر مین یوسیز بھی مسلم لیگی ہیں ۔مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی موجود ہیں یہ تمام تنظیمی افراد میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر یوں لاتعلق رہے جیسے انہیں کوئی خبر ہی نہیں۔شہباز شریف کے حق میں کوئی باہر نکلا نہ ہی کسی نے چند سطر کا کوئی بیان جاری کیا۔یہ صورتحال اقتدار کے ایام میں ہجوم رکھنے والی مسلم لیگ ن کے لیے سبق آموز واقعہ ہے ۔
کلر سیداں سے پیر ودھائی جانے والی مسافر گاڑیوں نے مسافروں کو راستے میں اتارنے کا وطیرہ بنا لیا
Pir Dhuai passengers forced off the bus as transporters fail to complete Kallar route
کلر سیداں سے پیر ودھائی جانے والی مسافر گاڑیوں نے مسافروں کو راستے میں اتارنے کا وطیرہ بنا لیا ہے ،اس روٹ پر چلنے والی بیشتر گاڑیوں کے پاس پیر ودھائی روالپنڈی میں کوئی بس اسٹینڈ یا اڈا نہیں جس کے باعث یہ گاڑیاں فیض آباد ،پنڈوڑہ چونگی،منڈی موڑ سے واپس کلر سیداں کی جانب چل پڑتی ہیں اور مسافروں کو کرائے کے مطابق پیر ودھائی تک پہنچایا نہیں جاتا بلکہ اکثر گاڑیاں تو فیض آباد میں ہی پیر ودھائی کی سواری کو دوسری گاڑی کے آگے فروخت کر کے واپس کلر سیداں کی جانب پلٹ آتی ہیں اور یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے مقامی شہریوں نے اسلام آباد انتظامیہ سے ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے جن کا پیر ودھائی میں کوئی اسٹینڈ نہیں اور وہ مسافروں کو راستے میں اتار کر واپس لوٹ آتی ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیل انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن سے فوری طور پر روک دیا
Distt authorities stop encroachment orders in all tehsils
ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیل انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن سے فوری طور پر روک دیا ہے کہا جاتا ہے کہ 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کو بحال کر دیا جائے گا۔
معروف عالم دین مفتی محمد اکبر اویسی نے مرکزی جامعہ مسجد سیداں کلر سیداں میں خطابت کے فرائض سنبھال لیے
Mufti M Akbar Awasi takes over at Jammia Masjid Kallar Syedan
معروف عالم دین مفتی محمد اکبر اویسی نے مرکزی جامعہ مسجد سیداں کلر سیداں میں خطابت کے فرائض سنبھال لیے ،یاد رہے کہ مفتی محمد اکبر اویسی کا شمارپوٹھوہار اور آزاد کشمیر کے بڑے علمائے کرام میں ہوتا ہے ۔