DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Redco Mill Manager arrested for Qatar luxury car custom scam

ریڈ کو مل کے منیجر عرفان صدیقی کو قطری گاڑیوں کے سلسلے میں کسٹم حکام نے گرفتار کر لیا

روات کلر سیداں روڈ پر واقع ریڈ کو مل کے منیجر عرفان صدیقی کو قطری گاڑیوں کے سلسلے میں کسٹم حکام نے گرفتار کر لیا۔حکام نے چاروں صوبائی حکومتوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی تحریری خط میں 297قطری گاڑیوں کی تلاش میں مدد دینے کی درخواست کی ہے کسٹم حکام نے 2012میں ان گاڑیوں کو کلیر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا ہے ۔یاد رہے کہ چند ایام قبل کسٹم حکام نے کلر سیداں کے قریب ریڈ کو مل مانکیالہ میں چھاپہ مار کر درجنوں لگثری گاڑیاں برآمد کر لی تھی۔

Kallar Syedan; Irfan Saddiqi who is manager at Redco mill on Rawat Kallar Syedan road has been arrested by custom authorities in reference to Qatar luxury car found in Kallar Syedan without custom being paid.

The custom officials are investigating theft of 297 luxury cars from Qatar in four provinces, Few weeks ago custom officials raided Redco mill car park and found dozens of luxury cars.

انجمن تاجران کلر سیداں کے عہدیداروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان خرید کر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا

Traders union Kallar Syedan donate 5 Lakh rps to THQ Hospital

اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کلر سیداں ہمایوں انور میر کی درخواست پر انجمن تاجران کلر سیداں کے عہدیداروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان خرید کر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایم ایس کی درخواست پر انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری لانے کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت کی مختلف اشیاء خرید کر ہسپتال پہنچا دی ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن تاجران کی مالی معاونت کے باعث ایک عدد انکیوبیٹر مشین ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کو خرید کر دی گئی ہے۔مشین نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی نگہداشت کے سلسلہ میں بے پناہ مشکلات کا سامنا رہتا تھا جس کی وجہ سے پری میچور پیدا ہونے والے بے بیز کو راولپنڈی منتقل کرنا پڑتا تھا جو اب ایسا نہیں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے بیس کے قرئب اسٹیل کے بنچز بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔دریں اثناء حکومت پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل اسٹور اور مختلف وارڈز میں نصب کرنے کیلئے 23 ائر کنڈیشنڈز بھی فراہم کئے ہیں جنہیں ایمر جنسی سمیت مرد وخواتین وارڈز اور ادویات کے اسٹور میں نصب کیا جا رہا ہے۔ایم ایس نے اشیاء کی فراہمی پر انجمن تاجران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کلر سیداں اور گردونواح میں نجی تعلیمی اداروں میں قائم کینٹینیں بچوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگیں

Canteens at schools blamed for cause of virus spread effecting school children

کلر سیداں اور گردونواح میں نجی تعلیمی اداروں میں قائم کینٹینیں بچوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگیں جنہیں آج تک کسی ادارہ نے چیک کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔کلر سیداں میں بعض والدین نے شکایت کی ہے کہ ان کے بچے پیچش اور الٹیوں کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی بنیادی وجہ نجی تعلیمی اداروں میں قائم کینٹینیں ہیں جہاں مضر صحت اشیاء بچوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔والدین نے بتایا کہ اکثر زائد العیاد اشیاء کو کینٹینوں میں فروخت کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔تحصیل انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کبھی ان کینٹینوں کا رخ کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے سکول انتظامیہ بھی بچوں میں ایسی مضر صحت اشیاء فروخت کر کے ان کی بیماریوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سکول انتظامیہ ایک طرف سٹیشنری سمیت یونیفارم اور دیگر اشیاء سکول کی مخصوص شاپوں سے خریدنے پر مجبور کرتی ہے تو دوسری جانب پاپڑ،ٹافیاں اور دیگر سستی اور مضر صحت اشیاء فروخت کر کے بچوں میں بیماریاں پھیلانے کا بھی سبب بن رہی ہے۔عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کو نجی تعلیمی اداروں میں قائم کینٹینوں کو اچانک چیک کرنے اور ذمہ دار وں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button