DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Narali high school excellent athletic achievements in Jinnah stadium, Islamabad

گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی گوجرخان کی ایتھلیٹکس ٹیم نے اپنی شاندار سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بھر میں ایتھلیٹکس کے مختلف ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ

 گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی گوجرخان کی ایتھلیٹکس ٹیم نے اپنی شاندار سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بھر میں ایتھلیٹکس کے مختلف ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا، امسال گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی گوجرخان کی ایتھلیٹکس ٹیم نے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے جنا ح اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول راولپنڈی انٹر تحصیل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2018 میں وہاب ساجد نے 400 میٹر ریس میں اول ، جنید علی نے جیولن تھر و میں اول جبکہ لانگ جمپ میں دوسری ، حافظ عبدالرحمن نے شارٹ پٹ میں اول ، محمد فیضان نے 100 میٹر اور 200 میٹر میں دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی کے ایتھلیٹ نے 100×4 میٹر ریلے ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ، گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی کی شاندار کارکردگی پر معززین علاقہ سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ شیخ طاہر اشفاق چیئرمین یونین کونسل نڑالی ، غظنفر علی چیمہ جنرل کونسلر، ملک خالد محمود اعوان جنرل کونسلر نے ایتھلیٹکس ٹیم کے انچارج شیخ علی عابد اور ممتاز علی راجہ سینئر ہیڈ ماسٹر کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا

Gujar Khan; The Government high school Narali athletic team was praised for their excellent performance at Jinnah stadium Islamabad. Wahab Sajid won 400 meter race, Junaid Ali won javelin throw, Hafiz Abdul Rehman won short put and Mohammad Faizan won 100 meter race. Head teacher Mumtaz Ali Raja and staff along with student were congratulated.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن گوجرخان میں بھی تجاوزات کنندگان کو نوٹس جاری کر دیے گئے

Notice issued to illegal encroachment in Gujar Khan

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن گوجرخان میں بھی تجاوزات کنندگان کو نوٹس جاری کر دیے گئے چند دنوں میں شہر بھر اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بھرپور آپریشن کی تیاریاں مقامی انتظامیہ اور محکمہ این ایچ اے کی میٹنگ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ این ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا خالد انسپکٹر سعید بٹ میونسپل کمیٹی کے افسران ایم او آر ملک توصفیف انسپکٹر انفورسمنٹ چاند مبین نعیم سرور سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے پلان مرتب کیا گیا پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ کے ساتھ واقع ہوٹل جنہوں نے غیر قانونی تجاوزات کررکھی ہیں ان کو نوٹس جاری کئے گئے اور شہر کا وزٹ کر کے تجاوزات کے مرتکب بلڈنگ تھڑے اور راستوں میں کنکریٹ کئے گئے ٹھرے وغیرہ کی مارکنگ کی گئی اور طے پایا گیا کہ این ایچ اے کے ساتھ مل کر ہیوی مشینری کے ساتھ تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اس حوالہ سے ایک رپورٹ بنا کر ڈی سی راولپنڈی کو بھی ارسال کر دی گئی 

شہریوں نے وارڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر اتارنے کیلئے مہم کاآغاز کرے

Public demand to rikshaw driver switch loud music 

گوجرخان، رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر سے شہریوں کا سکون غارت اور اونچی آواز میں گانے شور شرابہ سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار وارڈن رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر اور ڈیک وغیرہ اتارے شہریوں کا مطالبہ شہر میں نوعمر رکشہ ڈرائیوروں نے رکشوں میں بڑے بڑے سپیکر لگا کر اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر ہروقت چلانا معمول بنا لیا ہے کے باعث شہریوں کا سکون تباہ ہو چکا ہے شہریوں نے وارڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر اتارنے کیلئے مہم کاآغاز کرے

اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آئے

Authorities asked to take action against traders selling goods above set rates 

اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آئے گوشت فروٹ سبزی دالیں اور دودھ دہی کے ہر دوکاندار نے اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں سرکاری نرخ نامے صرف آویزاں کئے جاتے ہیں اور ریٹ اپنی مرضی کے مقرر کررکھے ہیں سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء طلب کرنے پر ہلکی اور اعلیٰ کوالٹی کا فرق ظاہر کرکے گاہک کو طفل تسلیاں دی جاتی ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتطامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس صورتحال کا نوٹس لے کر ناجائز منافع خوری پر کارروائی کرے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button