DailyNewsGujarKhan

Dr Talat Shabbir appointed Director China Pakistan studies centre

ڈاکٹر طلعت شبیر کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے چائینہ پاکستان سٹڈی سنٹر کا ڈائریکٹر (گریڈ 20)تعینات کیا گیا ہے

ڈاکٹر طلعت شبیر کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے چائینہ پاکستان سٹڈی سنٹر کا ڈائریکٹر (گریڈ 20)تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر طلعت شبیر نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے اور وہ جارج واشنگن یونیورسٹی امریکہ کے ایشین سنٹر میں بطور وزٹنگ سکالر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے ہیں جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اورمیڈیاو رکشاپس منعقد کرائیں۔ وہ اخبارات میں پاک چاینہ تعلقات پر کالم لکھتے ہیں اس کے علاوہ ڈیجیٹل براڈ کاسٹ ٹیلی وژن پر وہ کافی عرصہ سے بیلٹ اینڈ روڈ اکنامک فیوچر کے نام سے پروگرام کو ہوسٹ کر رہے ہیں۔انہیں انتظامی امور کے علاوہ پبلک ریلشنز ، انٹرنیشنل ریلشنز، ایڈووکیسی اور میڈیا میں مہارت حاصل ہے ۔اردو ادب سے بھی گہرہ دلچسپی رکھتے ہیں ان کی افسانوں اور شاعری کی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر طلعت شبیر پاک فوج میں تیس سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈہیں۔

Gujar Khan; Dr Talat Shabbir of village Takal has been appointed Director China Pakistan studies centre, Dr Talat Shabbir is retired Colonel from Pakistan Army.

 

Show More

Related Articles

Back to top button