DailyNewsGujarKhan

Armed robbery committed in village Bindot, Jatli

تھانہ جاتلی کے علاقے بنڈوٹ میں ڈکیتی کی وار دات ڈاکو اسلحے کی نوک پرشہر یوں سے نقدی اور موبائل لے اڑے

تھانہ جاتلی کے علاقے بنڈوٹ میں ڈکیتی کی وار دات ڈاکو اسلحے کی نوک پرشہر یوں سے نقدی اور موبائل لے اڑے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق محمد نواز سکنہ ڈیرہ ولی محمد ضلع سرگودھاکا رہا ئشی ہے گذشتہ روز اپنے ساتھیوں محمد تو صیف ،نجیب اللہ،قمر لطیف کے ہمر اہ جانور خر یدنے جھونگل گاؤں گئے ہو ئے تھے واپسی پر گاؤں سے گذشتہ دور بنڈوٹ روڈ پر پہنچے تو اچانک چار مسلح ڈاکو گاڑی کے سامنے گئے جن میں ایک کے ہاتھ میں گن اور دو کے پاس پسٹل تھا ہمیں گاڑی روکنے کا اشارہ کیا جونہی ہم نے گاڑی روکی تو انہوں نے اسلحے کی نوک پرمجھ سے 63000نقدی اور قیمتی موبائل،نجیب اللہ سے 33000،آصف سے 3500اور موبائل اور قمر لطیف سے 1500چھین پر فرار ہو گئے جاتلی پو لیس سے مقدمہ درج کر لیا

Gujar Khan; Mohammad Nawaz along with his friends travelled to village Jhongal, when they were returning they were stopped by armed gang near village Bindot and robbed of all their cash mobile phones.

دولتالہ میں نامعلوم چور نجی سکول کے باہر کھڑی موٹر سا ئیکل چوری

Motorbike stolen from outside school in Daultala

دولتالہ میں نامعلوم چور نجی سکول کے باہر کھڑی موٹر سا ئیکل چوری کر کے لے گئے تنویر احمد ساکن ناٹہ گجر مل نے پو لیس کو بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے ہمر اہ دولتالہ میں واقع نجی سکول میں آیا اور موٹر سائیکل سکول کے پار کنگ ایر یا میں کھڑی کر کے سکول کے اندر چلا گیا کچھ دیر بعد واپسی آیا تو میر ا موٹر سا ئیکل غائب تھا پو لیس چوکی دولتالہ نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی

المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور کشمیر میں فری آئی کیمپوں کی مہم شروع

Al Mustafa trust announce eye camp programme 

 المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور کشمیر میں فری آئی کیمپوں کی مہم شروع ہو گئی، مہم کے دوران 32شہروں میں فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے جن میں امراض چشم میں مبتلا افراد کا معائنہ اور سفید موتیا کے آپریشن کئے جائیں گے۔ المصطفی کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ آئی کیمپوں کی مہم کا آغاز کوٹلی آزاد کشمیر سے ہو گاجہاں 3سے4اکتوبر سلطانیہ آئی ہسپتال ہائوسنگ سکیم میں دو روزہ آئی کیمپ لگایا جائے گا،9سے 10اکتوبر راولپنڈی، 11تا 12اکتوبر مظفر آباد، 14اکتوبر منگھوٹ گوجر خان، 18اکتوبر اوکاڑہ، 20سے 21اکتوبر پاکپتن، 23سے 24اکتوبر تھاتھی گوجر خان، 26اکتوبر درکھانا ضلع خانیوال، 27سے 29اکتوبر چنیوٹ، 30اکتوبر مردان، 9سے ۱0نومبر کامونکی گوجرانوالہ، 15نومبر بھمبر، 17نومبر کانگڑ گوجر خان، 18نومبر جبر گوجر خان، 20نومبر ڈونگی گوجر خان، 22نومبر میرا متور گوجر خان میں فری آئی کیمپ ہو گا۔ سندھ کے 14شہروں میں فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے جن میں حیدر آباد، تھرپارکر، جھڈو میرپور خاص، سانگھڑ، ہالہ، دادو، خیر پور، کشمور، سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، نواب شاہ، میر پور خاص، ٹنڈو جام شامل ہیں۔ فری آئی کیمپوں میں ہر مریض کی آنکھوں کا معائنہ، ادویات مفت دی جائیں گی جن مریضوں کو سفید موتیا ہو گا ان کی بغیر ٹانکے کے سرجری اور لینز ڈالے جائیں گے ، موبائل لیبارٹری میں ہیپا ٹائٹس بی سی، ایڈز ، بلڈ پریشر، شوگر، بائیومیٹری سمیت تمام ٹیسٹ بھی مفت ہو گے ۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی آئی کیمپوں کے لئے دل کھول کر مالی تعاون کرے ، ان کے آبائی علاقے میں سفید موتیا کا مریض ہو تو المصطفیٰ سے رابطہ کر کے اس کے مفت آپریشن کا انتظام ہو سکتا ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button