اسد محمود ستی وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو گئی ۔حلقہ این اے 124سے کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی انشااللہ14اکتوبر کا سورج شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اسد محمود ستی وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک نیک ،شریف اور مخلص سیاستدا ن ہیں جن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت کے گرد گھومتا ہے انشاء اللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں یوسی ہوتھلہ ، یوسی کھڈیوٹ ، یوسی دوبیرن خورد ، یوسی مواڑہ اور یوسی مٹور یہ وہ یونین کونسلیں ہیں جن میں سوئی گیس کا نام و نشان نہیں تھا شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کی وساطت سے ان یونین کونسلوں کی اکثریتی عوام آج سوئی گیس کی سہولت سے مستعفید ہو ر ہے ہیں ۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے ۔
MPA Raja Sagheer will resolve issues in his constituency
سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے ۔ راجہ صغیر احمد عوام کی خدمت کے سلسلے سے سر شار ہیں ان کی سیاست کا محور ہی عوام کی خدمت کے گرد گھومتا ہے ۔انشااللہ عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک حقیقی تبدیلی دیکھیں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد آف مٹور نے الیکشن 2013میں حصہ لیا بہت بڑھی بڑھی شخصیات کا مقابلہ کیا اور38706 ووٹ حاصل کیے الیکشن میں کچھ سو ووٹوں سے ہارنے کے بعد انہوں نے عوام سے رابطہ نہیں چھوڑا اپنے ووٹروں ،سپورٹروں سے بھر پور رابطہ رکھا اور الیکشن2018میں 44286ووٹ حاصل کر کے تمام ٹکٹ ہولڈز کو شکست فاش کیا اور اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے حکومتی جماعت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے انشااللہ راجہ صغیر احمد آف مٹور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے ۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے بنائے جانے سکول کی دوسری منزل بھی تیار ہوگئی
Second building completed at Mushtaq Shah school
ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے بنائے جانے سکول کی دوسری منزل بھی تیار ہوگئی ۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے احسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ پر طیبہ مشتاق شاہ ہائی سکول ڈیرہ مشتاق شاہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں علاقے کی یتیم اور غریب بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا ئے گا ۔