DailyNewsKahuta

Public in Kahuta suffering from Cpeck kahuta Pindi construction work

سی پیک میں شامل کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کا کام بدستور بند رہنے سے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے

سی پیک میں شامل کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کا کام بدستور بند رہنے سے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ بائی پاس کے نشانات لگاتے ہوئے مکئی کی فصل بھی کاشت نہ کرنے دی گئی ۔ جبکہ اب گندم کی فصل بھی مالکان کو کاشت کرنے سے منع کیا جا رہا ہے ۔ سی پیک کا روٹ تبدیل کرکے کم لاگت والے قریبی علاقہ کو شامل کر کے موڑ ختم کیا جائے ۔ تاکہ کم خرچ سے کم فاصلہ حاصل کر کے بائی پاس مکمل ہو ۔ بااثر افراد کو فائدہ دینے کی بجائے کروڑو ں روپے حکومت بچا سکتی ہے ۔ تفصیل کے مطابق ساڑھے سولہ ارب روپے کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کا کام بند ہو نے سے مختلف خبریں گر دش کرنے لگیں ۔ساڑھے سولہ ارب کے سی پیک منصوبہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس پر جاری کام بند کردیا گیا ۔ کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کا رخ تبدیل اور کم لاگت والی قریبی زمینوں کو شا مل کرنے کی خبروں سے لینڈ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ۔ با اثر افراد نے نہ صرف سی پیک بائی پاس میں اپنی زمینیں شامل کرائیں بلکہ بعض جگہوں پر بائی پاس کو غلط رخ دیکر سینکڑوں کنال اراضی بھی بائی پاس میں شامل کی گئی ۔ منصوبے پر کام رکنے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیر اعظم ساڑھے سولہ ارب کے سی پیک منصوبہ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کر کے بڑے جلسہ عام میں اہلیان کہوٹہ کے لیئے بلاشبہ ایک بڑے تحفہ کا اعلان کیا اور کام بھی شروع کرادیا ۔ مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی اس منصوبہ پر کام بند کردیا گیا ۔ جس سے مختلف خبریں گردش کرنے لگیں ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ کہوٹہ شہر میں چونکہ زمین بہت مہنگی ہے ۔ اس لیئے نزدیکی علاقوں کو شامل کر کے بائی پاس بنانے سے ایک ارب سے زائد فنڈز کی بچت ہوگی ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بائی پاس کا رخ دوبارہ کہوٹہ شہر کی جانب موڑنے سے نہ صرف سفر لمبا ہو گا ۔ بلکہ اس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے ۔ جن کو ضائع ہونے سے بچا کرنیا پلا ن ترتیب دیا جائے ۔

محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے کہوٹہ کے جنگلات کا ٹمبر مافیا نے صفایا کر دیا

Forrest dept officials clean out timber mafia 

محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے کہوٹہ کے جنگلات کا ٹمبر مافیا نے صفایا کر دیا ۔ سر سبز وشاداب گھنے درختوں کی بے دریغ کٹائی سے علاقہ میدان میں تبدیل ہو گیا ۔ لکڑی چوروں نے انت مچادی ۔ گوجر مولی کی طرح غیر قانونی کٹائی جاری ہے ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں پنجاڑ ، نرڑ ، کیرل ، بیور اور ملحقہ گاؤں میں ٹمبر مافیا نے محکمانہ ملی بھگت سے عرصہ دراز سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ۔ جس سے علاقے کا قدرتی حسن مانند پڑچکا ہے ۔ بااثر لکڑی چوروں نے جنگلات میں اڈے اور آرے لگا کر دیدہ دلیری سے لکڑی چوری کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کی ہے ۔ 

پولیس تھانہ کہوٹہ نے ایک ماہ پہلے قتل ہونے والے محمد سلیم کے قاتل کو گرفتار کر لیا

M Saleem arrested by Kahuta police in a murder case 

ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل کی ہدایت پر ایس ایچ او کہوٹہ کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ نے ایک ماہ پہلے قتل ہونے والے محمد سلیم کے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں محمد سلیم ولد لیاقت خان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا ۔ جس پر ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل، ایس ایچ او ندیم کیانی نے کاروائی کرتے ہوئے قاتل ساجد کیانی ولد ایاز خان سکنہ نارہ کو گرفتار کر لیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button