DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Caror rupees donates to Nala Musalmana school for refurbishment

مخیر حضرات کاتعاون ، ایک کروڑ روپے لاگت سے نلہ مسلماناں سکول کی عمارت اوردیگر سہولیات بہم پہنچا دی گئی ہیں

دو سال قبل ہیڈ ماسٹر محمد شبیر راجہ نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے تواسط سے گورنمنٹ بوائزہائی سکول نلہ مسلماناں کی عمارت کو بہتر حالت میں لانے اور دیگر سہولیات کے لئے گذارش کی تھی ،یاد رہے کہ گورنمنٹ سکولوں میں زیادہ تر تعداد غریب اور متوسط طالب علموں کی ہے،یہاں کے مخیر خواتین و حضرات نے ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈ مہیا کر دیا،ان میں ملک نور حسین یو کے،چوہدری مبارک حسین یو کے،چوہدری محمد شبیر یو کے،چوہدری منظور حسین یو کے،چوہدری خوشحال حسین یو کے،ماسٹر نجابت علی،حاجی محمد زرین یو کے،راجہ فاضل،صوفی دوست محمد مرحوم،راجہ خالد سعید،راجہ محمد سعید،محبوب علی بھٹی،چوہدری محمد صفدر یو کے نے ساٹھ لاکھ روپے تین عدد ہال کے لئے فنڈ مہیا کیا،سکول کے لئے ساؤنڈ سسٹم راجہ یاسر محمود نے دیا،واٹر کولر،واٹر بور اور پانی والی موٹر کے لئے حاجی محمد زرین یو کے ، الحاج عبد الخالق یو کے،صوبیدار مقصود علی مرحوم،حاجی امتیاز علی مرحوم ،ماسٹر راجہ نجابت علی،حاجی محمد یونس نے مکمل تعاون کیا،بچوں کے لئے دو عدد جھولے ماسٹر راجہ نجابت علی کی کاوش سے ممکن ہوئے،طالب علموں کے لئے امتحانی ستر عدد کرسیاں ماسٹر راجہ نجابت علی اور محمد عزیز موہڑہ کنواں نے مہیا کیں،ہیڈ ماسٹر محمد شبیر راجہ ،ماسٹر راجہ نجابت ،ٹیچرز اور طالب علموں نے تمام حضرات کا دل کی اتھاہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا ،ہیڈ ماسٹر محمد شبیر راجہ اور سکول اسٹاف نے چےئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور ٹیم کی خصوصی کوشش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Kallar Syedan; One Caror rupees has been donated to government high school Nala Musalmana by local members of public to improve school structure and facilities. For full details please watch video below…

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button