DailyNewsGujarKhan

Grand operation fails to stop encroachment in Gujar Khan bazaar’s

گوجرخان شہر کے تمام بازاروں میں گرینڈ آپریشن پچھلے کئی دنوں سے جاری

چیرمین بلدیہ کا گرینڈ آپریشن بازار سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے تمام بازاروں میں گرینڈ آپریشن پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے اور روز ٹھیلے ریڑھیاں اور چھابے اٹھاے جاتے ہیں لیکن بلدیہ کے جانے کے دس منٹ بعد ہی بازار کی وہی حالت ہو جاتی ہے زرائع نے بتایا کے عملہ کے پہنچنے سے پہلے زیادہ تر تجاوزات مافیا دائیں بائیں گلیوں میں گھس جاتے ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے ادھر اسسٹنٹ کمشنر نے گلیانہ موڑ کا بھی دورہ کیا وہاں بھی حالات کچھ مختلف نہ تھے تجاوزات کی بھرمار سے لوگ بازار میں آنے سے گھبراتے ہیں نہ رستہ ملتا ہے نہ سکون سے خریداری ہو سکتی ہے جس کا نقصان ٹیکس گزار دوکانداروں کو ہو رہا ہے دوکانداروں نے ڈی سی او راولپنڈی اور ہائی کمان سے مطالبہ کیا ہے کے تجاوزات کے بے لگام گھوڑے کو قابو کیا جاے اور گلیوں بازاروں کو کشادہ کیا جاے تجاوزات ہمارا معاشی قتل ہے بھاری بھرکم کرائے بل اور تنخوائیں نکالنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے

نیشنل بنک آف پاکستان جھنڈا برانچ کا عملہ بجلی گیس اور ٹیلی فون کے گنتی کے چند بل جمع کرتا ہے

Public complaint against National bank of Pakistan branch in Jhanda

ساجد محمود سکنہ جھنڈا گوجرخان نے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان کراچی کو اپنی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان جھنڈا برانچ کا عملہ بجلی گیس اور ٹیلی فون کے گنتی کے چند بل جمع کرتا ہے اور اس کے بعد سارا دن عوام کو یہ کہہ کر واپس کر دیا جاتا ہے کہ سسٹم خراب ہے مذکورہ بنک کی حدود میں ہزاروں کی تعداد میں گھر ہیں بنک عملہ کے اس نارواسلوک کی وجہ سے زیادہ تر عوام کا رحجان نیشنل بنک کی جانب نہ ہے زیادہ آبادی پرائیویٹ بنکوں اور ڈاکخانوں کو ترجیح دیتی ہے بنک کا عملہ سارا دن موبائل فون کے ساتھ مصروف دکھائی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنا بجلی اور ٹیلی فو ن کا بل جمع کرانے کیلئے نیشنل بنک آف پاکستان جھنڈا برانچ میں گیا تو کشیئر نے بل جمع کرنے سے انکار کردیا اور بل واپس کردیئے اس کے بعد میں نے یہ بل دوسرے بنک کی برانچ میں جمع کرائے اگر نیشنل بنک کے منیجر کو شکایت کی جائے تو وہ بھی ہنس کر ڈال دیتا ہے اگر بنک عوام کو یہ سہولیات نہیں دے سکتا تو ان لوگوں کو عوام کے خون پسینے کی کمائی سے جو تنخواہیں دی جاتی ہیں وہ کس کام کیلئے دی جاتی ہیں 

گرین ٹیم گوجرخان کی جنرل باڈی کا ماہانہ اجلاس

Green team Gujar Khan hold monthly meeting

مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کا فروغ اور گوجرخان شہر کا صاف ستھرا بنانا ہمارا مشن ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہمارے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو رہی ہے جو بھرپور جذبہ کے ساتھ عملی طور پرہمارے پراجیکٹس میں حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار گرین ٹیم گوجرخان کی جنرل باڈی کا ماہانہ اجلاس میں گزشتہ روز صدر نوید طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس نوید طاہر کی زیر صدارت ہواجس میں تنظیم کی سرگرمیوں کے حوالہ سے جنرل سیکرٹری محمد سعد ظہیر نے رپورٹ پیش کی مستقبل کے حوالے سے پلان ترتیب دئیے گئے جس میں جی ٹی روڈ گرین بیلٹ کی صفائی جی ٹی چوک میں گندگی اٹھوانے صفائی مہم،کرپشن اور منشیات کے خلاف مہم کے آغاز کے حوالہ سے آگہی واک کے اہتمام پہ زور دیا گیا جو اسی ماہ ہی منعقدکی جاے گی آخر میں گوجرخان شہر اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

شہزادہ ارباب اعجاز دبئی کے دس روزہ دورہ کے بعد گزشتہ رو ز وطن واپس پہنچ گئے

Shezada Arbab Hussain returns from tour of Dubai

معروف صحافی اور پوٹھوہار پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری شہزادہ ارباب اعجاز دبئی کے دس روزہ دورہ کے بعد گزشتہ رو ز وطن واپس پہنچ گئے شہزادہ ارباب نے دورہ کے دوران اشیاء کپ کے کچھ میچز کی کوریج کی اس دوران دبئی میں مقیم پاکستان کی معروف سماجی کاروباری اور صحافتی شخصیت عبدالرحمن رضا کے ہمراہ پاکستان کمیونیٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو میڈیا کے ذریعہ اجاگر کر کے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی

بزم یادگار صوفیا جامعہ عثمانیہ فاروقیہ رکن السلام دوکوہلی(مسہ کسوال) کے زیر اہتمام گزشتہ روز محفل ذکر حسینؑ کا انعقاد

Mehfil e zikar held Missa Kaswal 

بزم یادگار صوفیا جامعہ عثمانیہ فاروقیہ رکن السلام دوکوہلی(مسہ کسوال) کے زیر اہتمام گزشتہ روز محفل ذکر حسینؑ کا انعقاد زیر سرپرستی خواجہ وخواجگان حضرت پیر محمد فاروق نقشبندی کیا گیااس موقع پر حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس قمر القادری خصوصی خطاب میں کیااس موقع پر علامہ عصمت اللہ سیالوی، علامہ حبیب الرحمن، علامہ نبیل افتخار، علامہ شفاقت حسین، علامہ محمد وسیم، علامہ خضر حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق امیدوارقومی اسمبلی چوہدری محمدعظیم، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، سابق ناظم عبدالغفور کیانی، راجہ عبدالوحید، الحاج محمد اخلاق ارشد، رفعت محمود مرزا، صاحبزادہ سید تصور حسین شاہ اور ڈاکٹر وقار احمد بٹ نے خصوصی شرکت کی 

جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ خود ساختہ شارٹ کٹ ٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں

Short cut u turn causing accidents on GT road 

جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ خود ساختہ شارٹ کٹ ٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں محکمہ این ایچ اے موٹر وے پولیس ان خود ساختہ یوٹرن کو فوری طور پر بند کر کے حادثات کی روک تھام کرے تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کے وسط میں موٹرسائیکل اور رکشہ والوں نے جگہ جگہ خود ساختہ یوٹرن جو غیر قانونی ہیں بنا کر جی ٹی روڈ کرتے ہیں جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ان غیر قانونی ٹرن پر حادثات رونما ہورہے ہیں اس کی روک تھام اور ان ٹرنوں کو بند کرنے کیلئے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کو مشترکہ اقدامات کرنے چاہیے

 

Show More

Related Articles

Back to top button