گوجرخان میں کار چور گروہ متحرک، نواحی گاؤں سسرال سے کیری ڈبہ چوری جبکہ بڑکی جدید سے یاور قریشی کی کار چوری کی کوشش ناکام، اطلاعات کے مطابق مرزا عثمان کا کیری ڈبہ نامعلوم چور رات کو گیراج سے چوری کر کے لے گئے جبکہ بڑکی جدید میں یاور قریشی نے اپنی کار گھر کے گیراج میں کھڑی کی رات ایک بجے کارچور دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور گاڑی اسٹارٹ کر لی گاڑی میں لگے ٹریکر کی وجہ سے چور گاڑی لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکے یاور قریشی نے بتایا کہ تقریباً رات ایک بجے نامعلوم کار چور گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے گیراج میں کھڑی کار کے شیشے اور دروازے وغیرہ کھول لئے گاڑی کو دس منٹ اسٹارٹ بھی رکھا لیکن ٹریکر کے باعث چور گاڑی لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کار چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن تاحال کسی واردات کا سراغ نہ لگایا جا سکا
Gujar Khan; The car stealing gang operating in Gujar Khan as attempted to steal vehicles in Barki Jadeed and failed but in village Sasral the gang mange to steal Suzuki carry from the residence of Mirza Usman. Several other attempts of stealing vehicles have been reported as the owners are advised to secure their cars.
گوجرخان تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی غذائیت کے حوالہ سے آگاہی مہم کا آغاز
Seminar held on nutrition for infants at THQ hospital in Gujar Khan
گوجرخان تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی غذائیت کے حوالہ سے آگاہی مہم کا آغاز،سات روزہ کیمپ کا انعقاد ،ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے باقاعدہ افتتاح کیا ،ڈاکٹر عامر چائلڈ اسپیشلسٹ ودیگر سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پرڈاکٹر سہیل اعجازاعوان نے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچے کیلئے زندگی کی بنیاد ہے اس مقصد کیلئے حکومت کی ہدایات پر گوجرخان میں 6اکتوبر تک مہم جاری رہے گی اور کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ،سٹاف موجود ہوگا انہوں نے کہا کہ غذائیت بچے کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مائیں بچوں کو دو سال کی عمر تک اپنا دودھ پلائیں جو کہ ان کی صحت کیلئے اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ڈبے کے دودھ کی تشہیر اور فروغ بلاجواز ہے اورتجویز قانوناً جرم ہے حکومت پنجاب اس پر عملدرآمد کروارہی ہے تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر غلام قمر اور معززین شہرنے بڑی تعداد میں شرکت کی
گوجرخان میں ن لیگ کی شکست کا ذمہ دار مفاد پرست ٹولہ ہے ,خواجہ محمد جہانگیر
PML-N lost election due to personal interest only group
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے رہنما خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا ہے گوجرخان میں ن لیگ کی شکست کا ذمہ دار مفاد پرست ٹولہ ہے جنہوں نے سابق ارکان اسمبلی کو ہروقت گھیرے رکھا اسی سیلفی گروپ نے پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کارنر کیا مفادات اٹھا کر مقامی سطح پر پارٹی کی تباہی کی بنیاد رکھی پی پی آٹھ کے سابق ایم پی اے کی طرف سے نوازشریف کے ساتھ وفاداری کے بیان پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کی جیت میں کردار اد اکرنے والے اور پارٹی کی پیٹھ میں چھپرا گھونپنے والے کس منہ سے ن لیگ اور نوازشریف کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے یہی صورتحال سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی ہے جنہوں نے حالات سے سبق نہیں سیکھا خواجہ جہانگیر نے کہا کہ وہ اب بھی خوشامدی ٹولے کے نرغے میں ہیں مخلص کارکنوں کو نظر انداز کرنے والوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیاہوگا اعلیٰ قیادت مسلم لیگ ن گوجرخان کے کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی کا نوٹس لے