لندن میں کامران خان کو یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا نیا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ان کی کامیابی کے اعزاز میں چیمبر کے سابق چئیرمین حاجی محمد صدیق کی رہائش گاہ پر ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام سنہ انیس سو چوراسی میں عمل میں لایا گیا۔اس تنظیم کے قیام کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور انوسٹمنٹ کا بڑھانا تھا۔ اس وقت یہ تنظیم برطانوی نژاد پاکستانی کاروباری حلقوں میں انتہائی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں حکومتی سطح پر بھی اس تنظیم کے کردار کو مانا جاتا ہے۔
London; Kamran Khan elected President of UK Pakistan Chamber of Commerce and Industry, a reception was held at the residence of Haji Mohammad Siddeeq of Gujar Khan, ex President of UK Pakistan Chamber of Commerce and Industry. Social and political personalities were present at the function.
UK Pakistan Chamber of Commerce and Industry was established in 1984 with the aim of increasing trade and investment between the UK and Pakistan. It has grown to become a highly recognised entity in various business circles in both regions, as well as being recognised by the respective governments regarding the efforts to boost trade. For more please watch the video…