DailyNewsKahuta

Forrest dept officials take action against timber mafia

محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی

محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی ۔ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ راجہ امجد علی عباسی نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار تقریباایک لاکھ روپے مالیت کی لکڑی اور ٹرک نمبریRIS-796کو اپنے قبضے میں لے لیا۔گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ راجہ امجد علی عباسی کی اس کاروائی کو سراہا اور لکڑی کاٹنے کے اس واقع کی شدید مذمت کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے کہا کہ اگر ملازمین اپنے فرض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں تو ایک درخت تو کیا ایک گھاس کا تنکا بھی کوئی نہیں لے جا سکتا انہوں نے کہا کہ یہ درخت انسانوں کی طرع جاندار ہوتے ہیں اور اپنے مالک کی تسبیح کرتے ہیں یہ جہاں علاقے کا حسن ہوتے ہیں وہاں پر ہی انسان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں مگر چند لا علم لوگ ان کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بے دردی سے کاٹ دیتے ہیں انہوں نے کہا میں ملک کے وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری پنجاب اور منتخب ممبر ان سے مطالبہ کر تا ہوں کہ خدارہ اس قومی دولت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔

Kahuta; The Forrest dept officials stopped a truck load of illegal cut tree and confiscated timber worth over a Lakh rupees.

ممیام مارکیٹ میں سرکاری ڈسپنسری 2سال سے بند

Dispensary shut for over two years in Mamyam Market 

سرکاری ڈسپنسری 2سال سے بند ۔بیس ہزار کی آبادی ڈسپنسری کی سہولت سے محروم ۔ بلیڈ بریشر چیک کرانے کے لیے 500سوروپے کرایہ دے کر کہوٹہ اور کلر سیداں جانا پرھتا ہے ۔ممیام مارکیٹ میں موجود سرکا ری ڈسپنسری جو کہ سیاسی رنجش کی بھنیٹ چڑھ گئی اس کو بند ہوئے دو سال سے زاہد عرصہ ہو چکا ہے ۔کئی مریضوں کو فرسٹ ایڈناں ملنے کی وجہ سے اموات ہو گئی ہیں ۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور اس معاملے کو فی الفور حل کر یں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام ، کونسلر راجہ عباس پپو اور سابق کونسلر نائیک حمید آف کوئی راجگان نے ممیام مارکیٹ میں منعقدہ عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ راجہ بابو ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اہلیان علاقہ جدید دور میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں سابقہ حکومت کے دور میں سیاست کی بھنیٹ چڑھنے والی ڈسپنسری تاحال ناں کھل سکی جس کی وجہ سے ہم اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے کوئی بھی سیاسی لیڈر ہمارے اس مسلے کی طرف توجہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو اگر بلیڈ پریشر تک چیک کر انا ہو تو ہمیں کہوٹہ اور کلرسیداں جانا پڑھتا ہے ہمارے طرف زیادہ تر غریب لوگ ہیں جو کہ کھتیی باڑی کرتے ہیں اور اپنی زندگی کا گزر بسر کرتے ہیں ہمارے لوگ کسی مہنگے ہسپتال میں اپنے علاج نہیں کرا سکتے ابھی دو دن قبل ہی ہمارے علاقے میں ایک سترہ سالہ نوجوان جس کے والد کے پا س دوائی کے لیے پیسے نہیں تھے وہ بچارا اپنے والدین کے سامنے تڑپ تڑپ کر فوت ہو گیا انہوں نے موجود ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور سے پرزور مطالبہ کیا ہے ہمارے اس بڑھے مسلے کو ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

انجینئر راجہ بلال کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا مثبت اقدام ہے

Engineer Raja Bilal of Dhok Bangyal to contest local elections

انجینئر راجہ بلال کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا مثبت اقدام ہے ۔نوجوان قیادت ہی علاقے کے مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اہلیان ڈھوک بنگیال کے معززین کی بھی دلی خواہش ہے کہ انجینئر راجہ بلال آف بنگیال الیکشن میں حصہ لیں ان کی کامیابی سے علاقے کے مسائلہ میں کمی آئے گئی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عبد الطیف نے آئند ہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سلسلے میں آفتاب ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پربزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عبد الطیف نے راجہ بلال آف بنگیال کو تمام دوستوں سے رابطہ کر نے کی تلقین کی جبکہ میٹنگ میں چوہدری حوالدار خالد ،راجہ سلیمان ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،راجہ سرفراز ،عاشق حسین ، راجہ زاہد حسین ،ملک عاصم اعوان اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف بنگیال نے تمام افراد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے آمدہ الیکشن میں مجھے کامیاب کیا تو اپنی وارڈ کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کروں گا اپنے وارڈ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں انشاء اللہ اپنی عوام کو مایوس نہیں کروں گا ۔

مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے اپنے ایک بیان میں کہا صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کی مذمت

مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے اپنے ایک بیان میں کہا صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کی مذمت کر تے ہیں۔ بھارت ہمیں حملے کی دھمکیاں ناں دے ۔مسلمان اللہ پاک کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ موت ایک دن مقرر ہے جب وہ وقت آئے گا تو موت اس سے ایک پل ناں پہلے آ سکتی ہے اور ناں بعد میں ۔ملک کی20کروڑ عوام حکومت اور فوج کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔ہماری پاک افواج دنیا کی مانی ہوئی فوج ہے اور وہ دشمن دانت کھٹے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈا اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کر نے سے باز آجائے۔ ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیت مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امن کا لاگ آلاپنے والے ملک بھارت نے کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے ۔عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پر فی الفور نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے فوج اور قوم میں آج بھی وہی 1965والا جذبہ ہے۔پاکستانی عوام اپنی افواج اور پاک فوج کے سپہ سالار جنر ل باجوہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک عزیز کا ایک ایک فرداور سپاہی وطن عزیز پر اپنی جان قربان کر نے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مسلح افواج ایک صف اور ایک سوچ پر ہوناملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے پاکستانی قوم وطن عزیز کی عظمت پرقربا ن ہونے والے مسلح افواج کے تمام شہیدوں غازیوں کی عظمت کو سلام پیش کر تی ہے اور شہدا کے ورثاء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button