میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب نے کہاکہ چکسواری کوخوبصورت شہربنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔چکسواری کے مسائل کے حل کے لیے زبانی اعلانات وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔چکسواری کے عوام کی بلاتحصیص جماعت برادری علاقہ خدمت کررہے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنڈزعوام کے مسائل کے حل کے لیے خرچ کیے جارہے ہیں ۔محمود آبادکے مسائل سے آگاہ ہوں اورمحمودآبادکے مسائل کے حل کے لیے اپنابھرپورکرداراداکروں گا۔محمودآبادمیں منصوبہ گلیاں پختگی کے لیے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ساتھ عوام نے بھی اپناحصہ ڈالاہے ۔ محمودآبادکے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔عوام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں ۔ ترقیاتی کاموں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے محمود آبادمیں منصوبہ پختگی گلیاں پرکام کے آغازسے قبل دعائیہ تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔دعائیہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزادکشمیرکے سنٹرل کوارڈینٹرراجہ شجاعت علی ،انجمن تاجراں حمیدآبادکے صدرچودھری شبیرحسین ،چودھری فیاض،چودھری اقبال ،چودھری عبدالکریم،راجہ فہیم ،خواجہ ظفر سمیت عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔محمودآبادمیں میونسپل کمیٹی چکسواری نے عوامی اشتراک سے گلیاں پختہ کی جارہی ہیں ۔ گلیاں پختہ نہ ہونے کی عوام شدیدمشکلات سے دوچارہیں ۔ پراجیکٹ لیڈر چودھری فیاض ہیں ۔میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنی ملازمین ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔عوام علاقہ محمود آبادنے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب کاشکریہ اداکیا
میراجینامرنامسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے ۔راجہ جاویداقبال ممبرقانون سازاسمبلی
I will live and die by PML-N, Raja Javed Iqbal
راجہ جاویداقبال ممبرقانون سازاسمبلی نے کہاکہ میراجینامرنامسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے ۔مجھے جوعزت مقام ملاوہ مسلم لیگ(ن) کی بدولت ہے ۔زندگی کی آخری سانسوں تک مسلم لیگ(ن) سے وفانبھاؤں گا۔قائدمسلم لیگ(ن) میاں محمدنوازشریف، میاں محمدشہبازاورراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں ۔میرے خلاف بے بنیادافواہیں پھیلانے والوں کومایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ہیلی کاپٹرپرفائرنگ بھارتی بوکھلاہٹ کاثبوت ہیں ۔وزیراعظم آزادکشمیرکے ہیلی کاپٹرپربھارتی فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔راجہ جاویداقبال نے کہاکہ قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کوبحرانوں سے نکال کرترقی کی شاہراہ پرگامزن کیا ۔میاں محمد نواز شریف کی جرات ،بہادری اور سچائی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی کی طرف لے جارہے تھے۔پاکستانی عوام کابچہ بچہ جانتا ہے کہ میاں نواز شریف بے گناہ ہیں۔ میاں نوازشریف پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ۔آنے والا وقت مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ہے تمام کارکنان جو ثابت قدم رہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
شاہ محمودقریشی وزیرخارجہ کوسلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیرکے حوالہ سے دوٹوک ٹھوس موقف اختیارکیا
Shah Mahmood Qureshi praised for his speech at united nation
تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی چیف آرگنائزرچودھری ظفرانورنے کہاکہ شاہ محمودقریشی وزیرخارجہ کوسلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیرکے حوالہ سے دوٹوک ٹھوس موقف اختیارکیا۔ شاہ محمودقریشی نے کشمیریوں کے جذبات کی بھرپورترجمانی کی۔شاہ محمودقریشی کے خطاب سے سرحدکے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ۔مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے بغیرخطہ میں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا۔اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی بندکرائے ۔پاکستان کے بعدآزادکشمیرمیں بھی تبدیلی کاوقت قریب ہے ۔ تحریک انصاف آزادکشمیرکی بڑی عوامی قوت بن کرابھررہی ہے ۔ آزادکشمیرکے عوام کوجلدبڑی خوشخبریاں ملیں گی ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں تحریک انصاف کے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چودھری ظفرانورنے حلقہ انتخاب چکسواری میں مصروف دن گزارا۔ظفرانورنے چودھری ریاست گوہرسے ان کے گھرجاکرملاقات کی اورحج کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکبادپیش کی ۔چودھری ظفرانورنے مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے نائب صدرخواجہ ایازحسین کے بھائی خواجہ محمود، چودھری محمدشعبان (نگیال) کی والدہ ماجدہ ،صدیق بھٹی (حمیدآباد) کے بھائی ،عدیل شاہ کے والدمحترم ،حاجی بشیر(سسرال) کے بیٹے کی وفات پران کے گھروں میں جاکرسوگوارخاندانوں سے اظہارتعزیت کیامرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ظفرانورکے ہمراہ میاں ذوالفقارعلی ،راجہ زوہیب خان ،محسن علی ،چودھری صابر، خواجہ خرم صدیق ،چودھری نعیم اختر، منشاء چودھری ،چودھری مدثرنگیال اوردیگرتھے