DailyNewsKahuta

Malik Fida Hussain of Bhoon participates in Lahore elections

کہوٹہ کے علاقہ بھون سے لیگی کارکن ملک فدا حسین اعوان آف بھون کالاہور ضمنی الیکشن مہم میں شرکت

کہوٹہ کے علاقہ بھون سے لیگی کارکن ملک فدا حسین اعوان آف بھون کالاہور ضمنی الیکشن مہم میں شرکت۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن اورحافظ عثمان عباسی سے ملاقات۔حلقہ این اے 124کا دورہ بھی کیا اور الیکشن آفس میں بھی عوام میں شدید جوش و خروش۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کامیابی یقینی ہے تفصیل کے مطابق لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی الیکشن مہم کو دیکھنے کے لیے گذشتہ روز کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار ملک فدا حسین آف بھون ،راشد مبارک عباسی آف کیرل ،سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون اور راجہ زبیرنے لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ این اے 124کا دورہ کیا اور وہاں عوام کا جوش و خروش دیکھا جس سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کامیابی یقینی لگ رہی ہے ۔انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے الیکشن آفس کا بھی دورہ کیا اور مجتبیٰ شجاع الرحمن اورحافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی انہوں نے ان کی محبتوں کا شکر یہ ادا کیا ہے وہ اتنی دور سے آہے ہیں ۔ راشد مبارک عباسی ،نمبردار ملک فدا حسین،ذوالفقار علی ستی اور راجہ زبیرنے مجتبیٰ شجاع الرحمن اورحافظ عثمان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ کامیابی ہمارے قائدشاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی ۔

Kahuta; Malik Fida Hussain of village Bhoon participated in NA 24 Lahore elections  and met with MPA Mujtaba Shuja Ur Rehman and Usman Abbassi. NA 24 Lahore election is contested by ex Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi.

چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے لیگی شخصیات راجہ بابو اقبال اور راجہ بابو افضل کی ملاقات

Ch Shafqat Mahmood meets with Raja Babu Iqbal and Raja Babu Afzal

چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے لیگی شخصیات راجہ بابو اقبال اور راجہ بابو افضل کی ملاقات ۔ موضع ممیام ، ممیال میں لاکھوں میں روپے کے ترقیاتی کام کرا نے پر شکر یہ ادا کیا ۔عوام کی بے لوث خدمت چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی پہچان ہے عوام اور علاقے کی خدمت کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھر ا ہوا ہے ۔یوسی نلہ مسلماناں کی عوام ان پر اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کرتی آئندہ الیکشن میں بھی انہوں نے اگر حصہ لیا تو عوام ان کو ایک مرتبہ پھر اپنی محبت کا اظہار فراغ دلی کے ساتھ کر یں گے ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیات راجہ بابو اقبال اور راجہ بابو افضل نے معروف سیاسی سماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے ملاقات کی اور ان کو اپنے موضع میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اہلیان علاقہ آپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہیں ۔چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیات راجہ بابو اقبال اور راجہ بابو افضل کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ میری یوسی کی عوام جو مجھ پر اعتماد کر تی ہے اس کو کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا ۔

معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادی شانزہ قمر کی ساتویں سالگرہ

Daughter of journalist Sheikh Qaiser Islam celebrates 7th birthday 

معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادی شانزہ قمر کی ساتویں سالگرہ ۔اپنی سہیلوں کے ہمراہ کلاس میں کیک کاٹا ۔ کلاس کی تمام طلبات نے اپنی دوست شانزہ قمر کو ساتویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور ان کی آنے والی زندگی میں مزید خیر و بر کت کے دعا دی ۔معروف صحافی شیخ قمر السلام آف کلر سیداں کی صاحبزادی شانزہ قمر کی ساتویں سالگرہ موقع پر چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے

وقاص سلیم ستی کے والدکی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت

M Saleem Satti passed away in Barratiyan, Panjar

وقاص سلیم ستی کے والدکی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت ۔ یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بڑائٹیاں کے رہائشی وقاص سلیم کے والد محمد سلیم ستی وفات پا گے تھے ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی ، جنرل سیکرٹری ن لیگ ماسٹر صابر عباسی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ بڑائٹیاں کے مقام پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے دعا کی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button