DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Demands to fill vacant jobs at veterinary centre’s

کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں کرنے اور لیڈی ڈاکٹر زکو سرکاری گاڑیوں کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی ڈویژن نے چوکپنڈوری ڈسپنسری میں تعینات ویٹرنری اسسٹنٹ عمران کو غزن آباد ویٹرنری سنٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔قبل ازیں غزن آباد سنٹر میں ویٹرنری اسسٹنٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔دریں اثناء سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں چوکیدار کی آسامی گزشتہ کئی برسوں سے خالی چلی آرہی ہے جبکہ کیٹل اٹینڈنٹ اور نسل کشی کے ڈاکٹر بھی موجود نہیں۔ دوبیرن کلاں اور سموٹ میں ویٹرنری اسسٹنٹس کی آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے نلہ مسلماناں میں تعینات وی اے کو دوبیرن کلاں میں اضافی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔ویٹرنری ڈاکٹرز کے پاس سرکاری گاڑی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انچارج ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر کو سنٹرز کا دورہ کرنے کے دوران سفری مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور سرکاری گاڑی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اکثر اوقات کرائے کی گاڑی حاصل کر کے متعلقہ جگہ پر پہنچنا پڑتا ہے۔ سول ویٹرنٹری ہسپتال کلر سیداں میں چوکیدار جبکہ چوکپنڈوری اور سموٹ ڈسپنسریوں سمیت منیاندہ اور بھلاکھر سنٹرز میں درجہ چہارم اور چوکیدار کی آسامیاں گزشتہ کئی برسوں سے خالی چلی آ رہی ہیں۔کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں کرنے اور لیڈی ڈاکٹر زکو سرکاری گاڑیوں کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Director livestock dept has asked for reports veterinary centres in Chauk Pindori and Ghazan Ababd. Other veterinary centres in Doberan Kallan, Samot are still with out security guards and vet doctors. Public have demanded that vacant jobs at veterinary centre’s must be filled.

انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے زیر اہتمام محکمانہ ترقیاں پانے والے افسران چوہدری محمد اشفاق، راجہ کالے خان، چوہدری افتخار علی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے

Reception held for new revenue officers Ch M Ishfaq, Raja Kala Khan and Ch Iftikhar Ali

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر نے پٹواریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں ان کا نصیب ہوں گی۔کسی سفارش کے بغیر میرٹ پر کام کرنے سے سکون قلب نصیب ہوتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے زیر اہتمام محکمانہ ترقیاں پانے والے افسران چوہدری محمد اشفاق، راجہ کالے خان، چوہدری افتخار علی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تحصیلدار طارق امیر ملک، ٹیکسلا کے ریوبیو افسران طارق خان ،منصور احمد مرزا کے علاوہ انجمن پٹواریان پاکستان کے مرکزی صدر صوفی بشیر خان، ضلعی صدر شبیر بھٹی، اسد علی، چوہدری جمیل اختر کے علاوہ پٹواریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ پٹواری سفارشی کلچر کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس کے لیے خدمت کو معمول بنانا ہو گا۔لوگوں سے نیکی کی جائے تو یہ نیکی نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ اخروی نجات کا بھی موجب ہے ۔کسی سے بھی زیادتی نہ کریں کسی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں جس کا جو حق بنتا ہے وہ دیا جائے لوگوں کو ریلیف مہیا کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔پٹواری اس ملک کا اہم عنصر ہیں ان کا لکھا سپریم کورٹ تک جاتاہے ،ہم لوگوں کی خدمت کر کے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں اس کے لیے صرف نیت اور حوصلے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹواری ان کے لیے کنبے کا درجہ رکھتے ہیں ان کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے مگر شرط یہ ہے کہ یہ اپنے مسائل خود پیش کریں اور کسی بڑے سے سفارش نہ کرائیں یہی ادارے کے مفاد میں بہتر ہے ۔

محکمہ مال میں ترقیاں نائب تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق کو دینہ ،راجہ کالے خان کو کلر سیداں سے راولپنڈی اور چوہدری افتخار علی کو کہوٹہ سے کلر سیداں تعنیات کر دیا گیا ہے ۔

شہبا ز شریف کو پی اے سی کا چےئرمین نہ بنانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ چوہدری زین العابدین عباس

Ch Zain Al Abdeen deplores rejection of Mian Shahbaz Sharif as PAC

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس نے کہاکہ حکومت جمہوری روایات سے ہٹ کر ہٹ دھرمی اور جمہوری عمل کوثبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ شہبا ز شریف کو پی اے سی کا چےئرمین نہ بنانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں فرد و واحد کی حکومت کی بجائے جمہوری انداز حکومت چاہتی ہے، حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔ مدینہ جیسی فلاحی ریاست میں شرح سود میں اضافہ، مہنگائی کے سونامی نے غریب آدمی کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتقامی کاروائیوں اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بنائے گئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے چاہیے میٹرو پروجیکٹس سمیت تمام منصوبے عوام کی بہتر ی کیلئے ہیں۔

تھانہ روات کے 35 سالہ رہائشی حافظ نعمان طارق لا پتہ ہو گئے

Hafiz Noman Tariq reported missing in Rawat

ھانہ روات کے 35 سالہ رہائشی حافظ نعمان طارق لا پتہ ہو گئے اور چھ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہ لگ سکا جس کی وجہ سے اہل خانہ میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔انیب طارق نے بتایا کہ ان کے بھائی حافظ نعمان طارق گزشتہ 3/4 ماہ سے راولپنڈی میں واقع ایک اسلامک انشورنس کمپنی میں بطور ایگزیکٹو کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔24 ستمبر کی شب 9 بجے ان کی کال آئی کہ میں روات پہنچ گیا ہوں 5/10 منٹ تک گھر آ جاؤں گا۔پونے گھنٹے بعد دوبارہ کال موصول ہوئی کہ میں ضروری کام کے سلسلہ میں دفتر واپس جا رہا ہوں صبح گھر آؤنگا جبکہ ان کی یہ لوکیشن کلرسیداں روڈ کی ظاہر ہو رہی تھی،بھائی کے مطابق وقوعہ کے دوسرے روز کلر سیداں روڈ پر واقع صدیق شہید چوک کے قریب حافظ نعمان کا نادرا کا شناختی کارڈ پر روڈ پر پڑا ہوا ملا ہے جس سے مختلف قسم کے شک و شہبات جنم لے رہے ہیں۔دوسرے دن موبائل فون کے ذریعے مسیج موصول ہوا کہ میں پشاور پہنچ گیا ہوں اور افغانستان جا رہا ہوں جس کے بعد سے اب تک ان کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے جبکہ بھائی انیب کے بقول موصول ہونے والا ٹیکسٹ مسیج ان کے بھائی کا نہیں تھا۔ حافظ نعمان طارق کے اہل خانہ نے بھائی کی فوری بازیابی کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1170 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری

Over a Thousand motorist handed fines on traffic regulations 

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن ا شر ف کی ہدایت پر ڈ ی ا یس پی جنید محسن کی ز یر نگر ا نی میں انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں غلام شبیر،محمد قا سم اور ڈیو ٹی آفیسر عمران نواب خان ،و ا ر ڈ ن عا دل منیر ،عنصر محمو د کے ہمر ا ہ ماہ ستمبر کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1170 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرکے ان سے3 لاکھ78 ہزار چھ سو روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انہوں نے یہ کارروائی اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بدتمیزی او ر بغیر فٹنس گاڑیوں کیخلاف کی ہے۔

چوآخالصہ کے ذوالفقار علی بھٹی لاپتہ ہو گئے

Zulfiqar Ali Bhatti reported missing from Choa Khalsa

چوآخالصہ کے ذوالفقار علی بھٹی لاپتہ ہو گئے وہ ہفتہ کے روز دن تین بجے گھر سے نکلے تھے اور لوٹ کر واپس نہ آئے ان کے بھائیوں غضنفر علی بھٹی اور قمر علی بھٹی نے اہل علاقہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 بوتل دیسی شراب برآمد کر لی

Alcohol found at rent a car showroom on Choa road 

کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 بوتل دیسی شراب برآمد کر لی۔تھا نہ کلرسیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوآ روڈ پر واقع رینٹ کے کار کے دفتر میں شراب کے کاٹن موجود ہیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے برآمد کیا جا سکتا ہے جس پر ایس ایچ او نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک کمرے میں موجود 17 بوتل دیسی شراب پر مشتمل دو کاٹن برآمد کر کے ابرار ولد لعل حسین سکنہ موہڑہ پھڈیال کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناء پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران مخبر کی اطلاع پر ڈھرہ خالصہ داخلی چوکپنڈوری میں منشیات فروش محمد ایاز کے گھر چھاپہ مار کر آڑھائی سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کیخلاف نائن بی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button